کیٹوڈائیٹ، یہ لفظ آجکل اکثر استعمال ہوتا ہے۔ کیا آپ یہ لفظ پہلی بار سن رہے ہیں؟ کیٹو ڈائیٹ وزن کم کرنے کے ساتھ ساتھ چند بیماریوں کے لئے بھی مفید ہے۔ ذیابیطس، کینسر، مرگی، اور الزیائمرز کے مریضوں کے لئے نہایت مفید طرزِ زندگی ہے۔ کیٹوڈائیٹ کے لئے دیگر تدابیر کے لئے آپ کراچی کے بہترین نیؤٹریشن سے مرہم کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں۔
کیٹو ڈائٹ اور اسکی تفصیل۔
کیٹو ڈائیٹ میں کاربوہائیڈریٹس کی مقدار کم کر کے زیادہ چربی والی خوراک کا استعمال بڑھا دیا جاتا ہے۔ اس عمل کو” کیٹوسس “کہا جاتا ہے جس کے ذریعے جسم میں کاربوہائیڈریٹ کی مقدار کم کر کے اس کو ” کیٹوسس ” کے میٹابولک سٹیٹ میں منتقل کر دیتا ہے۔ یہ عمل وزن کم کرنے کے لئے انتہائی موثر ہے۔ کیٹوڈائیٹ خون میں موجود شَکر کی مقدار کو بہتر رکھتا ہے۔ اسی کے ساتھ جسم کو کئی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔
کیٹوجینک ڈائٹ کی افادیت۔
وزن میں کمی۔
وہ خواتین و خضرات جو وزن کی ذیادتی کی وجہ سے پریشان ہیں اس ڈائٹ سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ خواہ یہ ڈائیٹ ایسے لوگوں کے لئے نہیں جو دل کے مریض ہیں۔ وزن کی ذیادتی سے مراد ایسا وزن جو آسانی سے کم ہونا ممکن نہ ہو۔ ایک تحقیق کے مطابق کیٹو ڈائٹ دو گناہ ذیادہ وزن کم کرنے کے لئے مفید ہے۔
ذیابطیس ۔
کیٹوجینک ڈائیٹ جسم میں ایسی چربی کی مقدار کو کم کرتا ہے جو ذیابطیس کا باعث بنتی ہے۔ کیٹوجینک ڈائیٹ جسم میں انسولین کی مقدار مناسب کر کے شَکر کی مقدار بھڑنے سے روکتی ہے۔
کیل مہاسے۔
اس ڈائیٹ کا ایک فائدہ کیل مہاسوں سے نجات ہے۔ اس ڈائٹ میں شَکر کا استعمال کم کرنے کی باعث چہرے کے دانوں میں بھی کمی آتی ہے۔
خواتین کے امراض۔
خواتین کے پیچیدہ امراض جیسا کے “پولسٹک اووری سنڈروم” کے علاج میں یہ ڈائیٹ نہایت مفید ہے کیونکہ یہ جسم میں نسولین کی مقدارمناسب کر کے شَکر کی مقدار بھڑنے سے روکتی ہے۔ “پولسٹک اووری سنڈروم” کی بڑی وجہ جسم میں شَکر کی مقدار کی ذیادتی ہے۔