صبح کاالارم جو پانچ منٹ بجنےکےبعد بند ہواتھا،دوسری طرف میرابیٹاجواسکول سے لیٹ ہورہاتھا۔میں باہرنکلا میری نظرگاڑی پرپڑی جس کا ڈرائیور نے پچھلےروزنقصان کیاتھاا ن سب باتوں نے میرا موڈخراب کررکھا تھامیں یہ سب گاڑی میں بیٹھاسوچ رہا تھااوپرسے ہوایوں کہ ٹی ٹونٹی کی وجہ سے کی جانے والی بلاک سڑکوں نے میراخراب موڈغصےمیں بدل دیامیں ٹریفک میں پھنساہواتھاکہ میری نظرایک لڑکےپرپڑی جومجھےدیکھ کرمسکرارہا تھامیں نے نظروں کو پھیرلیا تھوڑی دیر بعد میری نظر پھرپڑی وہ پھر مسکرا رہاتھااس نے میراغصہ سوچ میں بدل دیامیں نے سوچنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا ۔ادھرسے ٹریفک بھی بحال ہوناشروع ہوئی اسی لڑکے نے میری گاڑی کے شیشے پر دستک دی اوربولابھائی صاحب
زمین کےراستے بلاک ہیں دل کے نہیں۔۔۔اسکی مسکراہٹ اوربات نے میرا دل جیت لیااور میرادن بہتر ہوگیااور میں جواب میں مسکرادیا۔
زمین کےراستے بند ہوں تودل کےراستے کھلے رکھیں۔ہماری ہلکی سی مسکراہٹ ہمارے معاشرے میں بہت مثبت اثرات چھوڑتی ہےشرط یہ ہے کہ وہ کسی لڑکی کو دیکھ کر نہ کی ہوں ورنہ لائف بلاک ہوسکتی ہے۔
مسکرانےکےبہت سے فوائد ہیں اس سے ہمارادن اچھاہوتاہےاورصحت پربھی اچھےاثرات پڑتے ہیں۔مسکرانے سے کون کون سے فائدے حاصل ہوتے ہیں ہم انکا ذکرکریں گے۔
مسکراہٹ تناؤکی سطح کوکم کرتی ہے
جب ہم مسکراتے ہیں توہماری مسکراہٹ ہمارےدماغ کوایسےسگنل بھیجتی ہے جس سے ہماری تناؤکی سطح میں کمی آتی ہے۔مسکراہٹ سےہمارےمزاج میں تبدیلی آتی ہےاورمسرت کااحساس ہوتاہے۔
مسکراہٹ پرکشش بناتی ہے
بخثیت انسان ہم ایک دوسرےسےاشاروں اورچہرےکے تاثرات سے بات کرتے ہیں مسکراہٹ ان اشاروں میں سے ایک اشارہ ہے۔ہم اپناپیغام دینے کے لئےایساسگنل دیتے ہیں کہ اگلاانسان سمجھ جاتا ہےمسکراہٹ کااشارہ سب سے بہترہےجو ہمیں پرکشش بناتی ہے۔
مسکراہٹ سےہمارےدماغ پرکیااثرپڑتاہے
جب ہم مسکراتے ہیں توہمارےدماغ کوخوشی محسوس ہوتی ہےاورہمارےغصےوالےجذبات کم ہوتے ہیں۔ہماری مسکراہٹ غم کو خوشی میں بدل دیتی ہے۔یہ ہماری دماغی صحت کےلئےاچھاہے۔مسکراہٹ سےہمارےچہرے پرچمک آتی ہےاورجسم اوردماغ آرام محسوس کرتاہے۔اس سےہماری دل کی شرح اوربلڈپریشر میں کمی آتی ہے۔لیکن اگرآپ بلڈپریشرکےمریض ہیں تواسکے لئےڈاکٹرسےرابطہ ضروری ہے۔
مسکراہٹ ہمارےجسم پرکیسےاثرکرتی ہے
ہماری مسکراہٹ کی وجہ سےلوگ ہمارےرویےکےبارے میں جانتے ہیں اورہماری مسکراہٹ کی وجہ سے ہمیں خوداعتماد،پرسکون اورمخلص جانتے ہیں۔اس کی وجہ سےہماری شخصیت پرمثبت اثرپڑتاہے۔ہمارےدماغ میں ایسےمالیکیول موجودہوتے ہیں جومواصلات کاکام کرتے ہیں یعنی جذبات کی منتقلی کرتے ہیں اس لئے مسکراہٹ غم کےتاثرات کوخوشی میں بدل دیتی ہے۔جس وجہ سے انسان ہلکا محسوس کرتا ہے۔
مسکراہٹ اردگردکےماحول کوکیسےمتاثرکرتی ہے
ہماری مسکراہٹ معاشرے میں تبدیلی لاتی ہےاورمثبت اثرات پیداہوتے ہیں۔منفی اثرات نفی ہوتے ہیں۔مسکرانادلکشی کی علامت ہے۔اس سے ماحول خوشگوار ہوتا ہے۔ انسانی چہرے کے تاثرات ، خاص طور پر مسکرانا ، نہ صرف ہماری ذہنی اور جذباتی کیفیات ، بلکہ ہماری جسمانی حد تک بھی بہت اچھا اثر ڈالتے ہیں ۔ حقیقت میں مسکرانا سب سے آسان طریقہ ہوسکتا ہے کہ ہم اپنی اور دوسروں کے لئے ایک اچھا دن گذارنے میں مدد کریں۔
اپنی مسکراہٹ سے ہم دوسروں کےلئےآسانی پیداکرسکتے ہیں۔آج کےدور میں ویسےبھی ہرکام آسان ہوگیاہےاسی طرح مرہم ویب سائٹ نے بھی آپکےلئے آسانی پیدا کی ہےخدانخواستہ اگر آپ ڈپریشن،بلڈ پریشر یا کسی بھی بیماری میں مبتلا ہیں تو آپ آسانی سے گھر بیٹھے ڈاکٹرکی اپائنمنٹ لےسکتے ہیں اور وڈیو کنسلٹیشن سے مشورہ حاصل کرسکتے ہیں اس لیے مرہم کی طرح دوسروں کا مرہم بنیں اور آسانی پیدا کریں تاکہ آپ بھی مسکراسکیں اور مسکرانے کی وجہ بن سکیں۔
چلیں خیر ہم میچ نہ سہی لیکن دل جیتنا تو جانتے ہیں اصل جیت تو لوگوں کےدل جیت کران پرراج کرنا ہے۔اس لئے کیجے دلوں پرراج مسکراہٹ کے ساتھ۔۔۔۔۔