پریگنینسی میں خواتین کو اپنی صحت کا خیال عام روٹین سے زیادہ رکھنا چاہیے۔ کیونکہ اس حالت میں ماں کو اپنے بچے کا بھی خیال رکھنا پڑتا ہے۔ اگر ہم حمل کے دوران اپنی صحت کا خیال رکھتے ہیں تو مزید پچیدگیوں سے بچ سکتے ہیں۔ حمل کے دوران پھلوں اور سبزیوں کا استعمال لازمی کرنا چاہیے۔
پھل اور سبزیاں ایسے وٹامنز اور منرلز سے بھرپور ہوتیں ہیں جن کی ہمارے جسم کو ضرورت ہوتی ہے۔ ماں کی صحت اور بچے کی نشوونما کے لئے ان کا استعمال انتہائی مفید ہے۔ اگر آپ کے جسم میں وٹامنز کی کمی ہے تو بچے میں پچیدگیاں ہو سکتیں ہیں۔
ہمیں پریگنینسی میں کونسے کام کرنے چاہیں ہم وہ جانتے ہیں؛
پریگنینسی میں کیے جانے والے کام
ہمیں حمل میں کیا کرنا چاہیے ہم وہ جانتے ہیں؛
ملٹی وٹامنز لیں
وٹامنز اور معدنیات سے بھرپورمتوازن کھانا آپ کے جسم کو وہ تمام صحت بخش غذائی اجزاء فراہم کرنے کا بہترین طریقہ ہے جس کی وجہ سے آپ بچے کی نشوونما کو اچھا بنا سکتے ہیں۔ وٹامنز سے خالی غذا بچے کی صحت کے لئے اچھی نہیں ہو سکتی۔ قبل از پیدائش خواتین کو کچھ وٹامنز کی ضرورت ہوتی ہے
ان وٹامنز میں فولک ایسڈ، کیلشیم اور آئرن شامل ہے۔ یہ تمام وٹامنز جینز کی نشوونما میں مدد کرتے ہیں۔اس کے علاوہ یہ پیدائشی نقائص کو روکنےمیں بھی مفید ہیں۔ آپ اپنے ٖڈاکٹر کے مشورے کے مطابق پریگنینسی میں وٹامنز استعمال کرسکتے ہیں۔
بھرپور نیند
اچھی اور بھرپور نیند سب کی صحت کے لئے بہت ضروری ہے۔ حاملہ ہونے کی وجہ سے آپ کی نیند کی روٹین میں تبدیلی آسکتی ہے۔ ہارمونز کے بدلنے کی وجہ سے آپ کو مشکل ہوسکتی ہے۔ خاص طور میں حمل کے آخری مہینوں میں آپ کو اچھی نیند لینی چاہیے۔
اگر آپ کو پریگنینسی میں تھکاوٹ محسوس ہوتی ہے تو آپ کو فوری طور پر نیند حاصل کرنی چاہیے۔ ہر رات آپ 8 سے 9 گھنٹے کی نیند لینے کا شیڈول تیار کریں تاکہ آپ مکمل آرام کر سکیں۔
ورزش کریں
بہت سی خواتین کا خیال ہے کہ پریگنینسی میں ورزش نہیں کرنی چاہیے لیکن آپ کے لئے حمل میں ورزش فائدہ مند ہے۔ اب وہ دن نہیں ہیں کہ حاملہ خواتین مکمل طور پر آرام کریں۔ کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ ورزش ماں اور بچے دونوں کے لئے مفید ہے۔ درحقیقت اگر آپ باقاعدگی سے ورزش کرتے ہیں تو یہ آپ کے اور مسائل کا حل کرسکتی ہے جیسے
نیند نہ آنا
پٹھوں میں درد
ضرورت سے زیادہ وزن
موڈ کے مسائل
آپ ورزش کی مدد سے ان مسائل سے بچ سکتے ہیں۔ اگر آپ حاملہ ہونے سے پہلے باقاعدگی سے ورزش کرتے ہیں تو اسے جاری رکھیں۔ یہ آپ کے لئے اور بچے کے لئے مفید ہے۔
مچھلی کا استعمال
سمندری غذا وٹامنز اور منرلز سے بھرپور ہوتی ہے۔ جیسے دل کی صحت کے لئے اومیگا 3 فیٹی ایسڈز،زنک، آئرن یہ سب ماں اور بچے دونوں کے لئے اہم ہیں۔ لیکن کم پکایا ہوا کھانا آپ کے لئے مسائل پیدا کرسکتا ہے۔ آپ مچھلی کا استعمال کرکے اپنے بچے کی صحت کا خیال رکھ سکتی ہیں۔
جنسی تعلقات
پریگنینسی میں اپنے ساتھی سے جنسی تعلقات قائم کرنا آپ کے لئے محفوظ ہے۔ اپنے ساتھی کے ساتھ تعلق اس وقت تک محفوظ ہے جب تک واٹر بیگ نہ ٹوٹ جائے تکلیف کی صورت میں آپ اپنی گایناکالوجسٹ سے رابطہ کریں۔
دانتوں کے ڈاکٹر سے ملیں
ایک ریسرچ میں یہ بتایا گیا ہے کہ حاملہ خواتین کو دانتوں کے ڈاکٹر سے لازمی ملنا چاہئے اور دانتوں کی صفائی کا خاص خیال رکھنا چاہیئے کیونکہ اس حالت میں وٹامنز کی ضرورت ہوتی ہے اور وٹامن سی اور آئرن آپ کے دانتوں کے لئے مفید ہیں۔
یوگا کی مشق
پریگنینسی کے دوران زیادہ سخت یوگا نہ کریں بلکہ آپ وہ یوگا کریں جو حاملہ خواتین کے لئے ہوگا کی کلاسزز ہوتیں ہیں۔ کیونکہ ان کلاسز کے انسٹرکٹر کو معلوم ہوگا کہ ہوگا کی کونسی پوزیشن آپ کے لئے مفید ہیں۔ اور اس کے علاوہ آپ کو کس پوزیشن سے پرہیز کرنا چاہیے۔
حمل میں پرہیز
آپ کو پریگنینسی کے دوران کن باتوں سے پرہیز کرنا چاہیے آپ کو ان باتوں کو بھی لازمی ذہن نشین کرنا چاہیے کیونکہ یہ کے لئے فائدہ مند ہونگے
روزانہ گوشت کا استعمال
آپ کو حمل کے دوران روزانہ گوشت کے استعمال سے پرہیز کرنا چاہیے یہ آپ کی صحت کے لئے نقصان دہ بھی ہوسکتا ہے۔ اگر آپ گوشت کا استعمال کرتے ہیں تو اس کو اچھے طریقے سے پکانا چاہیے۔
کیفین کا استعمال
پریگنینسی میں زیادہ کیفین کا استعمال نہ کریں۔ اس کے زیادہ استعمال کی وجہ سے آپ کے دل کی دھڑکن بڑ سکتی ہے۔ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دن میں ایک یا دو بار آپ کیفین کا استعمال کرسکتے ہیں۔اس کے علاوہ آپ کولڈ ڈرنک کے زیادہ استعمال سے بھی پرہز کریں۔
کسی بھی پچیدگی کی صورت میں فوری طور پر مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سایٹ سے اچھی گائنا کالوجسٹ کی اپائنمنٹ حاصل کریں۔
مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سایٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں۔
Android | IOS |
---|---|