دل کی دھڑکن زندگی کی علامت ہے ۔ یہ دھڑکن جب بے ربط ہو جاتی ہے تو انسان کے احساسات اس کو اس بات کی آگاہی دینے لگتے ہیں کہ کچھ گڑبڑ ضرور ہے ۔ دل کی دھڑکن کا تیز ہونا بعض اوقات بے ضرر ہوتا ہے اور کسی معمولی سے مسلے کے سبب ہوتی ہے جو کہ وقت کے گزرنے کے سبب ٹھیک ہو جاتی ہے. لیکن بعض صورتوں میں دھڑکن کا بے ربط ہونا ، کبھی تیز اور کبھی سست ہونا کچھ خطرناک بیماریوں کی علامت بھی ہو سکتی ہے .جس کے لیے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا بہت ضروری ہوتا ہے
وجوہات
عام طور پر دھڑکن کے بے ربط ہونے کی وجوہات کچھ اس طرح ہو سکتی ہیں
بہت زیادہ ورزش کی صورت میں ، زیادہ کیفین کے استعمال کے سبب ذہنی دباؤ یا پریشانی کی صورت میں ، خوف ، پریشانی یا کم خوابی ، ہارمون کے نظام میں بے ترتیبی ، پانی کی کمی ، خون میں شوگر کی مقدار کا لو ہونا یا جسم میں خون یا آکسیجن کی کمی ہونا ، دل کے امراض یا ان کے والو میں خرابی ، فلو اور سانس کی ادویات کا سائڈ افیکٹ ۔ یہ تمام وہ وجوہات ہو سکتی ہیں جس کے سبب دل کی دھڑکن بے ربط ہو سکتی ہے
اگرچہ ان میں سے ویادہ تر وجوہات خطرناک نہیں ہیں لیکن دھڑکنوں کی بے ربطی کچھ خطرناک بیماریوں کی طرف بھی اشارہ کرتے ہیں. جن میں دل کی خرابی ، والو کا خراب ہونا یا اچانک ہارٹ کا فیل ہو جانا شامل ہے
دل کی دھڑکن کے تیز ہونے پر کب ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیۓ
اگر اّپ دل کی بیماری میں مبتلا ہیں اور دھڑکن بے ربط محسوس ہو رہی ہے تو آپ کو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیۓ، اس کے علاوہ اگر آپ کے دل کی دھڑکن کی بے ربطی کے ساتھ کچھ دیگر علامات بھی ہوں تو اس صورت میں بھی فورا ڈاکٹر سے رابطہ کرنا چاہیے ۔ دیگر علامات یہ ہو سکتی ہیں
کمزوری ، غنودگی ،چکر آنا یا بے ہوشی ،بہت زیادہ پسینے کے ساتھ سانس لینے میں دشواری ، سینے پر دباؤ اور گھٹن ، بائیں بازو ، سینے ، گردن اور کمر کے اوپر والے حصے میں درد ، دل کی دھڑکن کا ایک منٹ میں 100 سے زیادہ ہو جانا
ان تمام علامات یا ان میں سے کچھ علامات کے ساتھ اگر دھڑکن بے ربط ہو, تو بغیر وقت ضائع کیۓ ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہۓ
دل کی دھڑکن کے بے ربط ہونے کی وجہ کی تشخیص
دھڑکن کے بے ربط ہونے کی وجہ کی تشخیص اس وجہ سے کسی حد تک دشوار ہوتی ہے, کہ جس وقت اگر آپ ڈاکٹر کے پاس جائيں. اور اس وقت دل کی دھڑکن بے ربط نہ ہو. تو ڈاکٹر اس کی وجوہات کی تشخیص درست انداز میں نہیں کر سکتا ہے .اس کے لیۓ اس کو کچھ ٹیسٹ کرنے پڑتے ہیں جن کے بعد ہی وہ دل کی دھڑکن میں بے ترتیبی کی وجوہات جان سکتا ہے
علاج
اس کے علاج کے لیۓ ضروری ہے کہ اس کی درست وجوہات کی تشخیص کی جا چکی ہو ,اس کے بعد ہی اس کا علاج کیا جا سکتا ہے .تاہم اگر آپ کا طرز زندگی غیر صحت مند ہے. اور آپ تمباکو نوشی کر تے ہیں تو آپ کو اپنے غیر صحت مند طرز زندگی کو ختم کرنا ہو گا .تب ہی اس مسلے کا کوئي حل نکل سکتا ہے
اس حوالے سے کسی بھی قسم کے مشورے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ایپ ڈاون لوڈ کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں