جو لوگ بہت زیادہ ذہنی دباؤ کا سامنا کرتے ہیں ان کو اپنے ذہن میں رکھنا چاہیئے کہ تناؤ ان کی دل کی صحت متاثر کرکے جان لے سکتا ہے۔ یا یہ تناؤ ان کی زندگی کو کم بھی کر سکتا ہے۔ لیکن سب لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ کیا یہ واقعی سچ ہے؟ کیا تناؤ واقعی دل کے دورے یا دیگر مسائل کا باعث بن سکتا ہے جو آپ کی صحت کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے؟
اگر آپ بہت زیادہ تناؤ کا سامنا کر رہے ہیں تو ڈاکٹر سے بات کریں۔ ڈاکٹر سے مشورے کے لئے مرہم کی سائٹ وزٹ کریں یا 03111222398 پر رابطہ کریں
تحقیق کے مطابق
یہ سج ہے. بڑھتا ہوا نفسیاتی تناؤ دل کی صحت کے مسائل سے وابستہ ہوتا ہے، جن میں ہائی بلڈ پریشر، دل کا دورہ، اور فالج شامل ہوسکتے ہیں۔
درحقیقت، نفسیاتی تناؤ آپ کے دل کی صحت کے لیے اتنا ہی خطرناک ہو سکتا ہے جتنا کہ دوسرے مندرجہ ذیل عوامل، جیسے
۔1 ہائی بلڈ پریشر
۔2 موٹاپا
۔3 تمباکو نوشی
۔4 کولیسٹرول کا بڑھنا
۔5 جسمانی غیرفعالیت
کیا ذہنی دباؤ آپ کے دل کے دورے کا خطرہ بڑھا سکتا ہے؟
تناؤ آپ کے جسم کے بہت سے حصوں کو متاثر کر سکتا ہے، جن میں خاص طور پر آپ کا دل اور قلبی نظام شامل ہوسکتے ہیں۔
۔ 2021 کے ایک تجزیے میں 900 سے زیادہ مریضوں کا تجزیہ کیا گیا جو دل کی بیماری کا شکار تھے محققین یہ دیکھنا چاہتے تھے کہ لوگوں کے دلوں میں جسمانی اور جذباتی دونوں طرح کے تناؤ کے کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ دل میں خون کے بہاؤ میں کمی دل کے دورے اور دیگر قلبی واقعات کو ایکٹو کر سکتی ہے۔
تجزیہ سے معلوم ہوا ہے کہ ذہنی تناؤ نے شرکاء کے دلوں پر زیادہ اثر ڈالا۔ جن شرکاء کو ذہنی تناؤ کا نشانہ بنایا گیا تھا ان کے ٹیسٹوں کے بعد کے سالوں میں غیر مہلک دل کا دورہ پڑنے یا قلبی بیماری سے مرنے کا بھی زیادہ امکان تھا۔
دوسرے لفظوں میں، تناؤ آپ کے دل کی صحت پر ایک اہم اثر ڈالتا ہے، اور یہ آنے والے برسوں تک آپ کے دل کے دورے اور فالج کا خطرہ بڑھاتا ہے۔
آپ کے دل کی صحت پر آپ کے دماغ کے اثرات
دماغ کے ایک حصے کو امیگڈالا کہا جاتا ہے امیگڈالا کو دماغ کا “خوف کا مرکز” بھی کہا جاتا ہے۔
جب آپ تناؤ یا اضطراب محسوس کرتے ہیں تو امیگڈالا آن ہوجاتا ہے، اور یہ آپ کے جسم میں تناؤ کے ہارمونز کا سیلاب بھیجتا ہے یہ دل میں خون کے بہاؤ کو بھی کم کرتا ہے، جو آپ کے دل کو بہت زیادہ ضروری آکسیجن اور غذائی اجزاء سے محروم کر دیتا ہے۔
وقت گزرنے کے ساتھ، یہ مسلسل ہائی ہارمون لیول آپ کے بلڈ پریشر کو بڑھا سکتا ہے اور دل کو نقصان پہنچاسکتا ہے۔
تناؤ کو صحت مند طریقے سے سنبھالنے کے لیے آپ کیا کر سکتے ہیں؟
نفسیاتی تناؤ دل کے دورے اور فالج کے زیادہ خطرے سے منسلک ہوتا ہے۔ لیکن مثبت ذہنی صحت آپ کے ان واقعات کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کر سکتی ہے۔
تناؤ کو کم یا ختم کرنا ایک ہی دن کا کام نہیں ہوتا ہے۔ یہ معلوم کرنے میں ہفتوں یا مہینے لگ سکتے ہیں کہ کس قسم کی تناؤ تکنیک آپ کو تناؤ پر قابو پانے میں مدد دیتی ہیں۔ اس کو صحت مند طریقے سے سنبھالنے میں مدد کے لیے ان اقدامات کو آزمانے پر غور کریں۔
ورزش کریں
باقاعدگی سے ورزش بلڈ پریشر کو کم کرنے، وزن کو کنٹرول کرنے اور دل کے دورے سے منسلک بہت سے قلبی خطرات سے نمٹنے میں مدد کرتی ہے۔ آپ کو بہت زیادہ ورزش کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔ روزانہ 15 سے 20 منٹ کی چہل قدمی کے ساتھ شروعات کریں، اور اس رفتار اور دورانیے کو اتنا بڑھائيں جتنا آپ کے لیے آرام دہ ہو۔
نیند پر توجہ دیں
نیند اور تناؤ کا آپس میں گہرا تعلق ہوتا ہے۔ اکثر، جو لوگ تناؤ کا سامنا کر رہے ہوتے ہیں انہیں کافی نیند لینے میں دشواری ہوتی ہے، جس سے تناؤ اور اس کی علامات، جیسے چڑچڑاپن اور موڈ میں تبدیلیاں خراب ہو سکتی ہیں۔ 7 سے 8 گھنٹے کی نیند کا مقصد رکھیں۔
دوستوں کے ساتھ وقت گزاریں
دوستوں سے گپ شپ آپ کی صحت کو بہتر بنانے اور آپ کے تناؤ کی سطح کو کم کرنے میں بھی مدد کر سکتے ہیں۔
مراقبہ
سانس لینے کی مشقیں، اور ورزش کی آسان شکلیں جیسے یوگا اعصابی نظام کو فعال کرنے کے لیے کام کرتے ہیں۔
اپنے آپ کو مشغول کریں
ایک مشغلہ یا نئی تفریح تناؤ کو ختم نہیں کرے گی، لیکن یہ آپ کو منفی خیالات سے ہٹانے اور پریشانیوں کو دور کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔
آپ اپنے دل کی صحت کو بڑھانے کے لیے اور کیا کر سکتے ہیں؟
بہتر کھائیں۔ ایک متوازن، صحت مند غذا میں پھل اور سبزیاں، پروٹین (جیسے مچھلی، مرغی، گری دار میوے اور پھلیاں) اور سارا اناج شامل ہوتا ہے۔ یہ غذائیت سے بھرپور غذائیں کولیسٹرول کی سطح کو بہتر بنا سکتی ہیں اور آپ کے وزن اور بلڈ شوگر کی سطح کو بھی منظم کرنے اور دل کی صحت کی حفاظت میں آپ کی مدد کر سکتی ہیں۔