ڈائٹ سوڈا مشروبات جدید زندگی کے سب سے زیادہ اثر انداز ہونے والے اور خطرناک عناصر میں سے ایک ہے اور بہت سے لوگ اس رائے سے متفق ہیں ، اس کے باوجود ڈائٹ سوڈا کا انتخاب کرکے وہ سوچ لیتے ہیں کہ وہ اپنے جسم کو کم نقصان پہنچاتے ہیں ، اور اسے بلا خوف و خطر پی سکتے ہیں ، کیونکہ اس میں کیلوریز نہیں ہیں۔ لیکن یہ جسم پر انتہائی منفی اثر بھی ڈال سکتا ہے۔ صحت سے متعلق اس کے منفی اثرات کیا ہیں اش بلاگ میں جانتے ہیں۔
ڈائٹ سوڈا کے صحت پر اثرات
مصنوعی مٹھاس میں مٹھاس کی شدت بہت زیادہ ہوتی ہے اور ان کا زیادہ اور مسلسل استعمال ہمارے دماغ میں ریسیپٹرز کو ایکٹو رکھتا ہے، نتیجے کے طور پر جب ہمارے پاس مصنوعی مٹھاس کے ساتھ صحت بخش پھل ہوتا ہے تو ہم زیادہ مصنوعی مٹھاس کو پسند کرتے ہیں۔ یہ ہمیں غذائیت سے بھرپور مکمل تازہ کھانے کی بجائے غذائیت سے پاک مصنوعی ذائقہ دار کھانے کے لیے مجبور کرتا ہے۔ اس کے صحت سے متعلق مضر اثرات کچھ اس طرح سے ہوسکتے ہیں۔
ڈائٹ سوڈا کا تعلق قلبی امراض سے ہے
ایک رپورٹ کے نتائج کے مطابق وہ افراد جنہوں نے ڈائٹ سوڈا استعمال کیا ان میں ہارٹ اٹیک یا دوسرے امراض قلب کا امکان چالیس فیصد زیادہ دیکھا گیا ۔ رپورٹ میں یہ بھی تجویز کیا گیا ہے کہ ڈائیٹ سوڈا کا استعمال ہائی بلڈ پریشر سے منسلک ہے، ممکن ہے کہ ایسا اس میں سوڈیم کی مقدار کی وجہ سے ہے جو بہت سے ڈائٹ ڈرنکس کو ذائقہ دار بنانے کے لیے ایک اہم جزو ہے۔ ہائی بلڈ پریشر ایک ایسی بیماری ہے جو فالج کے خطرے کو بڑھا سکتی ہے، جس کے بارے میں ایک مطالعہ تجویز کرتا ہے کہ کھانے پینے کے مشروبات کے استعمال سے بھی بلڈ پریشر بڑھتا ہے۔
ڈائٹ سوڈا کا تعلق وزن سے متعلق صحت کے مسائل سے ہے
ڈائٹ سوڈا ڈرنکس موٹاپے کا سبب بن سکتے ہیں۔ صحت کی تحقیق نے یہ ثابت کیا ہے کہ مصنوعی طور پر میٹھے مشروبات دوسرے کھانے اور مشروبات کا زیادہ استعمال کرنے کا باعث بن سکتے ہیں، کیونکہ آرٹیفیشل سویٹنرز دماغ کو غیر تسلی بخش چھوڑ سکتا ہے اس طرح، مزید کی خواہش ہوتی ہے۔
مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ جو لوگ ڈائٹ سوڈا کا استعمال کرتے ہیں وہ دوسروں کے مقابلے میں زیادہ خوراک کھاتے ہیں۔ ہارٹ اسٹڈی نے بتایا کہ زیادہ مقدار میں ڈائیٹ ڈرنکس پینے والوں میں موٹاپے کا خطرہ ان لوگوں کے مقابلے میں دوگنا بڑھ جاتا ہے جو اس کا استعمال نہیں رکھتے۔
تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ڈائیٹ سوڈا باڈی ماس انڈیکس اور پیٹ کے موٹاپے میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔ اس کے علاوہ، ایک تحقیق میں، روزانہ ڈائیٹ پینے والوں میں ذیابیطس ہونے کا خطرہ تقریبا ستر فیصد زیادہ ہوتا ہے۔اگر آپ اضافی وزن یا وزن سے متعلق کسی بھی قسم کے مسائل کا شکار ہیں تو ابھی مرہم کی سائٹ کے ذریعے بہترین ماہرغذائیت سے براہ راست رابطہ کریں۔
انسولین کے اخراج کو تیز کرتا ہے
اس بات کے شواہد موجود ہیں کہ بعض مصنوعی مٹھاس دماغ میں میٹھے ذائقے کے رسیپٹرز کی وجہ سے انسولین کے اخراج کو تیز کر سکتے ہیں۔ وقت کے ساتھ ضرورت سے زیادہ انسولین کی پیداوار لمبے عرصے میں انسولین کے خلاف مزاحمت کا باعث بنتی ہے، جو آپ کے موٹاپے اور ذیابیطس کے خطرے میں اضافے کا باعث بنتی ہے۔
اس کے علاوہ ایک تحقیق نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ ذیابیطس کے مریض جو ہفتے میں چار سے زیادہ ڈائیٹ سوڈا پیتے ہیں ان میں اندھا پن یا بصارت کے اور بھی مسائل کا شکار ہونے کا امکان دو گنا ہوتا ہے جن کا تعلق ذیابیطس سے ہوسکتا ہے۔ اس سلسلے میں مذید معلومات کے لیۓ بہترین اور مستند ڈائبٹالوجسٹ سے مشاورت کے لیۓ یہاں سے رجوع کر سکتے ہیں۔
ڈائٹ ڈرنکس آپ کے دماغی صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتے ہیں
ایک مطالعہ سے پتا چلا ہے کہ ساٹھ سال سے زیادہ عمر کے افراد میں ڈیمنشیا کا امکان تین گنا بڑھ سکتا ہے جو روزانہ ایک ڈائیٹ سوڈا پیتے ہیں۔
یہ آپ کی ہڈیوں کی صحت کے لیے بھی برا ہو سکتا ہے
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ چونکہ غذائی مشروبات میں فاسفورس ہوتا ہے، اس لیے وہ جسم کی کیلشیم جذب کرنے کی صلاحیت کو کم کر سکتے ہیں اور ہڈیوں کے زیادہ ٹوٹنے کا باعث بنتے ہیں۔ خاص طور پر، ایک تحقیق میں پتا چلا ہے کہ جو خواتین دن میں تین یا اس سے زیادہ سوڈا پیتی ہیں ان کے کولہوں میں ہڈیوں کی معدنی کثافت کم تھی۔
ڈائٹ سوڈا سے پرہیز
زیادہ مقدار میں لینے سے آپ کی صحت پر نقصان دہ اثر پڑے گا ۔ ایک مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ ڈائیٹ سوڈا کے روزانہ استعمال سے میٹابولک سنڈروم کا خطرہ چھتیس فیصد اور ذیابیطس کا خطرہ انہتر فیصد تک بڑھ جاتا ہے ۔ دانشمندی سے انتخاب کریں، ڈائٹ سوڈا عام سوڈا سے بہتر ہے، ایک کپ شوگر فری کافی یا چائے کسی بھی سوڈا سے بہتر ہے، اور قدرتی شکر کے ساتھ تازہ پھل، اور صحت اور فائبر کو شامل کرنے والے غذائی اجزاء بہترین ہیں۔
مرہم ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیۓ یہاں کلک کریں
Android | IOS |
---|---|