ذیابطیس ایک ایسی بیماری ہے جس میں خون میں شوگر کے لیول میں اضافہ ہو جاتا ہے ۔ اس بیماری کی ابتدائی علامات کے بارے میں جاننے سے انسان اس کے آغاز میں اس بیماری سے آگاہ ہو جاتا ہے .اور اس کے علاج کا آغاز کر دیتا ہے جس سے بڑے نقصانات سے بچ سکتا ہے ۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق لاکھوں لوگ ہر سال اس بیماری میں مبتلا ہو رہے ہیں .جب کہ اس سے دگنی تعداد میں افراد اس بیماری کے خطرے سے دوچار ہیں ۔
ذیابطیس کی ابتدائی علامات
بار بار پیشاب آنا
جب خون میں شوگر کا لیول بڑھ جاتا ہے .تو اس صورت میں گردے کوشش کرتے ہیں کہ فاضل مقدار کو پیشاب کے ذریعے خون سے خارج کیا جاۓ ۔ جس وجہ سے بار بار پیشاب آتا ہے ۔ خاص طور پر رات کے وقت بار بار پیشاب آتا ہے ۔
ذيابطیس کی وجہ سے پیاس کا بڑھ جانا
بار بار پیشاب آنے کی وجہ سے جسم میں سے فالتو شوگر کے ساتھ ساتھ پانی بھی جسم سے خارج ہوتا ہے. اور جسم میں پانی کی کمی واقع ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے بار بار پیاس لگتی ہے
ہر وقت بھوک کا لگنا
انسان کا نظام ہاضمہ غذا کو گلوکوز میں توڑ دیتا ہے. اور یہ گلوکوز خلیات کو توانائی مہیا کرتے ہیں لیکن اس بیماری میں یہ گلوکوز خون میں شامل ہو کر ضائع ہو جاتی ہے. جس کی وجہ سے انسان کو بار بار کمزوری محسوس ہوتی ہے اور وہ بار بار کھانا کھاتا ہے
تھکن کا محسوس ہونا
اس بیماری میں جسم میں توانائی کی شرح میں شدید کمی واقع ہوتی ہے .جس کی وجہ سے انسان تھکن محسوس کرتا ہے اور ذرا سی بھی جسمانی مشقت اس کو تھکا دیتی ہے
ذیابطیس کی وجہ سے دھندلا نظر آنا
خون میں شوگر کی مقدار کے بڑھنے کے سبب آنکھوں میں موجود باریک خون کی نالیاں پھٹ جاتی ہیں .جس کی وجہ سے بینائی پر اثر پڑتا ہے. اور چیزیں دھندلی نظر آتی ہیں ۔ اور اگر اس کا بر وقت تدارک نہ کیا جاۓ تو اس سے بینائی ہمیشہ کے لیۓ بھی ختم ہو سکتی ہے
زخموں کا دیر سے بھرنا
خون میں شوگر کی زیادہ مقدار کے سبب خون کی نالیاں اور اعصاب بری طرح متاثر ہوتے ہیں. جسکی وجہ سے زخم والی جگہ پر خون کا دوران ٹھیک سے نہیں ہوتا . معمولی سے زخم کو بھرنے میں مہینوں لگ جاتے ہیں
ہاتھوں پیروں میں درد اور سنسناہٹ
خون میں شوگر کے لیول میں اضافے کی وجہ سے اعصاب کمزور ہو جاتے ہیں. اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتے ہیں .جس کی وجہ سے ہاتھوں اور پیروں میں خون مناسب مقدار میں نہین پہنچ پاتا ہے. خون کی کمی کے سبب ان حصوں کے اندر سنسناہٹ محسوس ہوتی ہے , شدید درد بھی محسوس ہوتا ہے
ذیابطیس کی وجہ سے جلد پر کالے دھبوں کا پڑ جانا
ذیابطیس کی صورت میں جسم کے کچھ حصوں پر سیاہ رنگ کے دھبے پڑ جاتے ہیں .جس کی جلد اوپر سے نرم ہوتی ہے. مگر اوپر سے عام جلد کے مقابلے میں اس حصے کی رنگت میں کافی تبدیلی دیکھنےمیں آتی ہے ۔ ایسا عام طور پر بغلوں ، ٹانگوں کے درمیانی حصوں ، گردن وغیرہ پر دیکھنے میں آیا ہے
جلد میں خارش اور انفیکشن ہو جانا
خون اور پیشاب میں شوگر کی بڑھی ہوئی مقدار بیکٹیریا کی افزائش کے لیۓ بہت مثالی ماحول ہوتا ہے. اس وجہ سےعام طور پر پیشاب والی جگہ اور جسم کے دیگر حصوں پر خارش اور انفیکشن کے امکانات بہت بڑھ جاتے ہیں
ان تمام علامات یا ان میں سے کچھ علامات کی صورت میں ڈاکٹر سے مشورہ کرنا ضروری ہے .جس کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ایپ ڈاون لوڈ کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں