ذیابیطس پیریفرل نیوروپیتھی اعصاب کے متاثر ہونے کی ایک قسم ہے جو ذیابیطس والے لوگوں کو ہوتا ہے۔ یہ اس وقت ہوتا ہے جب آپ کا شوگرلیول کافی عرصے سےمستقل زیادہ رہتا ہے۔ ذیابیطس نیوروپیتھی کی سب سے عام قسم آپ کی ٹانگوں، پیروں، بازواور ہاتھوں میں درد کا باعث بنتی ہے۔ ذیابیطس نیوروپیتھی کا کوئی علاج نہیں ہے۔ آپ ادویات، ورزش اور مناسب غذائیت سے ذیابیطس کے اعصابی درد کو کم کر سکتے ہیں۔
ذیابیطس پیریفرل نیوروپیتھی کی وجوہات
مستقل رہنے والی ہائی شوگر نہ صرف آپ کے اعضاء بلکہ آپ کے جسم کے دوسرے حصوں میں بھی اعصاب کو نقصان پہنچاتی ہے۔ آپ کے اعصاب آپ کے دماغ سے آپ کے جسم کے دوسرے حصوں تک پیغامات لے جاتے ہیں۔ یہ پیغامات آپ کو احساسات سے آگاہ کرتے ہیں جیسے جسم کو حرکت دینے میں مدد کرتے ہیں، مخصوص جسمانی افعال کو کنٹرول کرتے ہیں، جیسے ہاضمہ، پسینہ آنا اور پیشاب کا اخراج وغیرہ۔ ذیابیطس کے مریض ڈاکٹر کی تجویز کردہ ادویات یا انسولین کے استعمال کے ساتھ ساتھ اپنے معالج سے ضرور رابطے میں رہیں اس سلسلے میں ماہر ڈائبٹالوجسٹ سے رابطہ یہاں سے کریں۔
ہائی شوگرلیول کی وجہ سے متاثرہ اعصاب دماغ اور جسم کے دوسرے حصوں کے درمیان صحیح طریقے سے پیغامات نہیں لے جا سکتے۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ اپنے پیروں، ٹانگوں یا ہاتھوں میں گرمی، سردی، یا درد محسوس نہیں کر سکتے۔ اگر آپ کے پاؤں میں زخم یا کٹ لگتا ہے، تو ہو سکتا ہے آپ کو معلوم نہ ہو، یہی وجہ ہے کہ روزانہ اپنے پیروں کا معائنہ کرنا بہت ضروری ہے۔
اگر جوتا ٹھیک طرح سے فٹ نہیں ہوتا ہے، تو آپ کو پاؤں میں السر بھی ہو سکتا ہے۔ اعصابی نقصان آپ کے اندرونی اعضاء یا آپ کی حرکت کرنے کی صلاحیت کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔ ذیابیطس کے مریض پاؤں میں زخم یا السرکی علامات کی صورت میں پیشہ ور ماہرین کی خدمات جاصل کرنے کے لیۓ یہاں سے رابطہ کیجیۓ۔
ذیابیطس پیریفرل نیوروپیتھی کی علامات
ذیابیطس پیریفرل نیوروپیتھی کی ابتدائی علامات لوگ اس طرح سے بیان کرتے ہیں کہ اس میں بے حسی،پٹھوں کی کمزوری، تیز درد، پن ، کانٹےاور سوئیاں چبھنے اور جلن کا احساس ہوتا ہے۔ چھونے کی حساسیت میں اضافہ ہوجاتا ہےکچھ لوگوں کے لیے، بیڈ شیٹ کا وزن بھی تکلیف دہ ہو سکتا ہے۔ بعض صورتوں میں کھڑے ہونے اور چلنے کے دوران توازن قائم رکھنا مشکل ہوجاتا ہے۔
یہ اعصابی خرابی ہر شخص میں مختلف طریقے سے ظاہر ہوتی ہے۔ کچھ لوگ جھنجھلاہٹ یا بے چینی محسوس کرتے ہیں، پھر بعد میں درد محسوس کرتے ہیں۔ دوسرے لوگ انگلیوں میں احساس کھو دیتے ہیں۔ ان میں بے حسی یا سن پن ہوجاتا ہے. یہ تبدیلیاں برسوں میں آہستہ آہستہ ہوتی ہیں، اس لیے شاید آپ اسے محسوس بھی نہ کرسکیں۔
یہ تبدیلیاں آہستہ آہستہ ہوتی ہیں اور لوگوں کی عمر بڑھنے کے ساتھ ہوتی ہیں اس لیۓ لوگ اعصابی خرابی کی علامات کو نظر انداز کر دیتے ہیں، یہ سوچتے ہوئے کہ یہ صرف بوڑھے ہونے کا حصہ ہے۔اپنی صحت سے متعلق کسی بھی قسم کی علامات کو نظر انداز نہ کریں اپنی بیماری کی علامات کے بارے میں اگر آپ کو مزید جاننے کی ضرورت ہےتو ڈاکٹرسےمشاورت کے لیۓ مرہم کی ویب سائٹ مرہم ڈاٹ پی کے یا اپنے سوالات کے جوابات حاصل کرنے کے لیۓ براہ راست ڈاکٹر سے رابطے کے لیۓ اس نمبر پر03111222398 کال کریں۔
ذیابیطس پیریفرل نیوروپیتھی کا علاج
ذیابیطس پیریفرل نیوروپیتھی کے علاج میں آپ کی شوگر کواحتیاط سے کنٹرول کرنا شامل ہے۔ ذیابیطس پر قابو پانا اعصاب کو مزید خراب ہونے سے روکنے کے لیے سب سے اہم قدم ہے۔ آپ اپنی شوگر کو غذائیت سے بھرپور غذا کھا کر، باقاعدگی سے ورزش کر کے، ، ذیابیطس کی تمام دوائیں تجویز کے مطابق لے کرکنٹرول کر سکتے ہیں۔ ذیابیطس نیوروپیتھی کے علاج میں تاخیر اس کی علامات کو مزید بدتر بنا سکتی ہیں اس لیۓ فوری علاج ضروری ہے اس سلسلے میں اعلی تربیت یافتہ ماہرین سے رابطے کے لیۓ یہاں کلک کریں۔
آپ ذیابیطس پیریفرل نیوروپیتھی کی علامات کو اس طرح کم کر سکتے ہیں کہ درد کی دوائیں، جیسے ٹاپیکل کریم یا پیچ کا استعمال کریں۔ اس کے علاوہ دوسری دوائیں بھی درد کو کم کر سکتی ہیں۔ آپ کو روزانہ اپنے پیروں کو زخموں یا چوٹوں کے لیے بھی چیک کرنا چاہیے۔ پاؤں کے زخم پیروں اور جلد کی ذیابیطس کی پیچیدگیوں کو بڑھا سکتے ہیں۔
اپنا خیال رکھیں
ذیابیطس پیریفرل نیوروپیتھی کی علامات کے بعدآپ کو اپنے ڈاکٹر سے چیک اپ کروانے کے بعد اس کی تجویز کی ہوئی مناسب دوا لے کر اپنی حالت کو سنبھالنا چاہئے۔ الکحل اور تمباکو سے پرہیز کریں اگر آپ کو ذیابیطس پیریفرل نیوروپیتھی ہے۔ یہ آپکی علامات کو مزید خراب کر سکتے ہیں۔ اچھی غذائیت ضروری ہے، کیونکہ وٹامن کی کمی علامات کو بڑھا سکتی ہے۔ غیر چیک شدہ زخم انفیکشن کا باعث بن سکتے ہیں جو کبھی کبھی ہڈیوں تک پھیل سکتے ہیں۔ اور ہڈیوں میں انفیکشن پاؤں اور انگلیوں کے کٹاؤ کا باعث بن سکتا ہے۔
مرہم ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیۓ یہاں کلک کریں
Android | IOS |
---|---|