انسولین استعمال کرنے والے ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں کے فیل ہونے کے بارے میں ایک غلط فہمی پائی جاتی ہے۔ انسولین استعمال کرنیوالے ذیابیطس کے ایک ایسے مریض کے جو ایک دہائی سے ذیابیطس کے انتظام کیلئے اس کا استعمال کررہا ہے کیلئے یہ امر خاصا مایوس کن ہو سکتا ہے۔ 4 ملین سے زیادہ امریکی ٹائپ 2 ذیابیطس کے مؤثر انتظام کے لئے انسولین کا استعمال کرتے ہیں، اور یہ کوئی معیوب بات نہیں ہے۔
درحقیقت، انسولین کی ناکامی کا دعوی انتہائی غلط اور خطرناک ہے، کیونکہ ذیابیطس ایک انحطاط پذیر بیماری ہے، اور غلط معلومات ٹائپ 2 ذیابیطس والے لوگوں کو اپنا علاج کروانے سے روک سکتے ہیں۔ اگرچہ ذیابیطس کے خلاف انسولین موثر ہے تاہم یہ دعوی کچھ لوگوں کو انسولین کے استعمال کیخلاف اکسا سکتا ہے یا انکا یقین متزلزل کر سکتا ہے۔ جو بعد ازاں ذیابیطس کے مریضوں کے مرض کو بڑھانے کا موجب بن سکتا ہے۔
ذیابیطس کے ماہر معالج سے مشورے کیلئے ابھی اس لنک پر کلک کریں۔
“بہترین” علاج وہی جو آپ کو سوٹ کرے
ٹائپ 2 ذیابیطس پر قابو پانے کا مقصد خون میں گلوکوز کی سطح کو مستقلا ایک مقررہ حد کے اندر رکھنا ہے۔ بہت سی خطرناک بیماریوں کی طرح، ذیابیطس کے علاج کے بھی بہت سے طریقے ہیں جو لوگ اپنا سکتے ہیں۔ ہر طریقے کے اپنے فوائد اور اس کے ممکنہ ضمنی اثرات ہیں۔
علاج کے مختلف طریقے
طرز زندگی میں تبدیلی
خوراک اور ورزش
شوگر کے علاج کیلئے متوازن خوراک اور جسمانی ورزش کو بہترین علاج تصور کیا جاتا ہے۔ اسے عام طور بلڈ شوگر کے علاج کا پہلا اور اہم حصہ تصور کیا جاتا ہے۔ اگر یہ آپکے مرض کو قابو میں رکھنے میں کامیاب ہو جائے تو یہ ایک بہترین طریقہ ہے ۔
بلڈ شوگر کیلئے صحت بخش غذائی چارٹ کے حصول کیلئے ہمارے ڈائیٹیشن سے رابطے کیلئے اس لنک پر کلک کریں۔
ادویات
ابھی حال ہی میں، جی ایل پی -1 ریسیپٹر ایگونسٹ اور ایس جی ایل ٹی 2انہیبیٹرز نامی دوائیں متعارف کرائی گئی ہیں۔ جی ایل پی 1 ریسیپٹر ایگونسٹ ہاضمے کو سست کرتا ہے اور جی ایل ٹی 2 گردوں کو خون میں شوگر کو دوبارہ جذب کرنے سے روک کر، پیشاب کے ذریعے خارج کرتا ہے۔ گو کہ یہ خون میں گلوکوز کی سطح کو متوازن رکھنے میں مدد کرسکتے ہیں، تاہم اکیلے انکا استعمال ہمیشہ کافی نہیں ہوتا۔
گیسٹرک بائی پاس
انسولین
انسولین کو معیوب نہ سمجھیں
آخری بات
اگرچہ طرز زندگی کے انتخاب (خوراک، ورزش، اسٹریس مینیجمنٹ) ٹائپ 2 ذیابیطس کے بڑھنے یا قابو میں رہنے میں ایک اہم کردارادا کرتے ہیں۔ تاہم یہ یاد رہے کہ ذیابیطس کا تعین کرنے والے خطرے کے عوامل ہمارے قابو سے باہر ہوتے ہیں جیسے کہ عمر، خاندان کی تاریخ، نسل وغیرہ۔ یہ تمام عوامل مل کر، کسی کے لیے بھی مکمل طور پر ذیابیطس کے بڑھنے کی رفتار پر قابو پانا ناممکن بنا دیتے ہیں۔
درحقیقت، ٹائپ 2 ذیابیطس ایک انحطاطی بیماری ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ، لبلبہ قدرتی طور پر کم انسولین پیدا کرتا ہے۔ ایسی صورت میں، جسم، نہ صرف انسولین ریزسسٹنٹ ہوتا ہے بلکہ ، خون میں گلوکوز کو پروسیس کرنے کے لیے درکار انسولین کی مقدار پیدا نہیں کر سکتا۔ ٹائپ 2 ذیابیطس کے ہر مریض کی زندگی میں ایک ایسا وقت آسکتا ہے جب اسکے علاوہ خون میں گلوکوز کی سطح کو مستقل طور پر صحتمند رینج میں رکھنے کیلئے کوئی دوسرا علاج نہ ہو۔ لہذا ایسے وقت میں اسکو کو اچھا یا برا سمجھنے کی بجائے اسے زندگی بچانے والے علاج کے طور پر دیکھنا چاہئے۔