دھماسہ بوٹی کے فوائد کے حوالے سے جاننے سے قبل یہ جاننا ضروری ہے کہ دھماسہ بوٹی سے کیا مراد ہے ۔ دھماسہ بوٹی جس کو سچی بوٹی بھی کہا جاتا ہے یہ پاکستان کے صحرائی علاقوں میں پایا جانے والا ایک پودا ہے ۔ جو جڑی بوٹیوں کی شکل میں اگتا ہے ۔ اس پودے کی شاخوں پر چار چار کانٹوں کا ایک سیٹ ہوتا ہے جن کے درمیان ایک پتلا اور لمبوترا پتہ لگا ہوتا ہے اس کے پھولوں کا رنگ جامنی ہوتا ہے اور کانٹوں کے درمیان گول گول سے بیچ بھی پاۓ جاتے ہیں
دھماسہ بوٹی کے فوائد
دماسہ بوٹی کے درحقیقت پھول اور پتے علاج کی نیت سے استعمال کیۓ جاتے ہیں ۔ عام طور پر پنسار سے یہ آسانی سے دستیاب ہوتے ہیں ۔ یہ ایک سستا طریقہ علاج ہے جو کہ بہت شدید اور خطرناک بیماریوں کے علاج میں استعمال کیا جاتا ہے اس پودے کو جڑ سمیت نکال کر سکھا لیا جاتا ہے اور اس کے سفوف کو علاج کے لیۓ استعمال کیا جاتا ہے
ہیپاٹائٹس کے علاج کے لیۓ
دھماسہ بوٹی کے حوالے سے سائنسی طور پر زیادہ تحقیقات موجود نہیں ہیں مگر طب یونانی کےحکما اس کے فائدوں کو مانتے ہیں اور ہیپاٹائٹس کے علاج کے لیۓ اس کا استعمال اپنے مریضوں کو کچھ اس طرح سے کرواتے ہیں
اس کے لیۓ دھماسہ کی ہری شاخ کو لے لیں جس میں پتے پھول اور پھل لگا ہو اس کو نمکین پانی میں رات بھر کے لیۓ بھگو دیں اس کے بعد اس آمیزے کو اچھی طرح پیس لیں اور صبح شام ایک ایک چمچ کر کے کھانے کےبعد پلائيں چند مہینوں میں جگر کے افعال مین بہتری آۓ گی مکمل علاج کے لیۓ ایک سال تک پلائيں
کینسر کے علاج کے لیۓ
جسم میں کسی بھی جگہ کینسر کی موجودگی زندگی کے لیۓ خطرناک ہو سکتی ہے یونانی حکما اس دھماسہ بوٹی کو کینسر کے علاج کے لیۓ اکسیر قرار دیتے ہیں اور اس طریقہ کار کے مطابق اس کا استعمال کرواتے ہیں
کینسر کے علاج کے لیۓ ایک طریقہ تو وہی ہے جو اوپر بتایا گیا ہے اس کا آمیزہ بنا کر صبح شام کھانے کے بعد پلائيں یا پھر صبح شام خالی پیٹ اس کا قہوہ بنا کر ایک ایک پیالی پلائيں اس کے علاوہ دھماسہ بوٹی کا سفوف کیپسول میں بھر کر ہر کھانے کے بعد دو کیپسول لیں
اس کے ساتھ ساتھ اس کے سفوف کو شہد کے ساتھ ملا کر چنے کے برابر گولیاں بنا کر پانی کے ساتھ دو دو گولیاں ہر کھانے کے بعد نگلی جا سکتی ہیں
خون کی کمی کے لیۓ
خون کی کمی اگر ابتدائي نوعیت کی ہو تو انیمیا کہلا تی ہے لیکن اگر اس کی شدت زیادہ ہو تو وہ تھیلیسیمیا یا خون کے کینسر میں بھی تبدیل ہو سکتی ہے دونوں صورتوں میں اس کا استعمال مفید ثابت ہوتا ہے ۔ حاملہ عورتوں میں خون کی کمی کو دور کرنے کےلیۓ بھی اس کا استعمال مفید ہوتا ہے
اس کے لیۓ اس کو رات بھر نیم گرم نمکین پانی میں بھگو کر رکھ دیں صبح پیس کر چھان لیں اور اس آمیزے کو کھانے کے بعد دو چمچ روزانہ پی لیں اس کے علاوہ اس آمیزے کو دلیہ یا کسی بھی نرم غذا میں شامل کر کے دن میں دو بار کھلانے سے نہ صرف خون کی کمی دور ہوتی ہے بلکہ وزن میں بھی تیزی سے اضافہ ہوتا ہے
کیل مہاسوں اور چھائيوں کو دور کرنے کے لیۓ
اکثر جلد کے مسائل خون میں زہریلے مادوں کی موجودگی کی وجہ سے ہوتا ہے اس وجہ سےاکثر افراد ایسی چیزوں کا استعمال کرتے ہیں جو خون کو صاف کر سکیں اس حوالے سے دھماسہ بوٹی ایک بہترین اینٹی آکسیڈنٹ کے طور پر کام کر سکتی ہے
اوپر بتاۓ گۓ طریقے سے دھماسہ بوٹی کا آمیزہ تیار کریں اور اس کو کھانےکےبعد دن میں دو بار استعمال کریں اس سے خون صاف ہو گا جس کا اثر چہرے کی جلد پر بھی پڑے گا اور کیل مہاسوں کا نہ صرف خاتمہ ہو گا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ چہرے پر موجود چھائياں بھی دور ہوں گی یہ علاج چھ ماہ تک جاری رکھیں
ہاضمے کو بہتر بناتا ہے
دھماسہ بوٹی کا استعمال جگر کے افعال کو بڑھانے میں بہت اہم ہوتا ہے اس کو دن میں صبح شام دو بار استعمال کرنے سے نہ صرف جگر کے افعال بہتر ہوتے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ہاضمے کا عمل بھی بہتر ہوتا ہے
یہ بھوک بڑھاتا ہے اس کے علاوہ کسی بھی قسم کی ہونے والی بدہضمی کا خاتمہ کرتا ہے
یاد رکھیں
دھماسہ بوٹی کا استعمال یونانی اطبا کے تجربات کا نچوڑ ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ جدید طریقہ علاج کی افادیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے اس وجہ سے اس طریقہ علاج کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر سے مشورہ بہت ضروری ہے کیوں کہ مرض کی کمی اور اس سے افاقے کےلیۓ میڈيکل ٹیسٹ کی مدد ہی سے جانچ ممکن ہے