ڈپریشن حاملہ خواتین میں ایک عام مرض بنتا جارہا ہے، جس کی بنیادی وجہ حمل کے دوران مختلف وجوہات کی بنا پر ان کا مسلسل ذہنی طور پر دباؤ کا شکار رہنا ہے۔ ڈپریشن دوران حمل اور زچگی کے ایک سے دوہفتے بعد بھی قائم رہ سکتا ہے۔
حمل سے لیکر بچے کی پیدائش تک ماں کا اپنے بچے سےایک جذباتی تعلق ہوتا ہے۔ ماں بننے والی خواتین اور بالکل نئی ماؤں کے لیے خوشی،ذہنی تناؤ، جوش اور خوف جیسے احساسات کا ہونا ایک عام بات ہے، بعض اوقات بیک وقت یہ سارے احساسات ایک ماں میں پاۓ جاتے ہیں اس کے علاوہ حاملہ کی ذہنی صحت، یہ سب عناصر ڈلیوری کے ہونے والے طریقہ کار پر کیسےاثر انداز ہوتے ہیں اس بلاگ میں جانتے ہیں۔
ڈپریشن اور سی سیکشن کا تعلق
پیدائش سے پہلے نفسیاتی بیماری زچگی قریب ہونے پر سیزرین سیکشن کے ذریعے بچے کی پیدائش کے خطرے کو بڑھا دیتی ہے ۔ نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ حاملہ خواتین میں ڈپریشن اور ذہنی تناؤ ان کی پیدائش کی قسم پر منحصر ہو سکتا ہے۔ اکثر کیسز میں خواتین کو یہ احساس بھی نہیں ہوپاتا کہ وہ دوران حمل ڈپریشن میں مبتلا ہیں، چنانچہ یہی کیفیات آگے چل کر سیزرین ڈیلوری کا سبب بنتی ہیں۔ حاملہ مائیں کسی بھی درپیش مسئلے کی صورت میں ڈاکٹر سے اپائنٹمینٹ لینے کے لئے مرہم کی سائٹ مرہم ڈاٹ پی کے وزٹ کریں یا آن لائن اپنے سوالات کے جوابات حاصل کرنے کے اس نمبر 03111222398 پر رابطہ کریں
ذہنی صحت کی خرابی کی وجہ سے کم پیدائشی وزن اور قبل از وقت پیدائش جیسےحمل کے منفی نتائج پیدا ہوتے ہیں۔ اور اب ایک نئے مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ خواتین میں سیزرین ڈیلوری کی نمایاں طور پر زیادہ شرح اسی ذہنی صحت کی خرابی کی وجہ سے ہے۔ اگر آپ کسی بھی قسم کی ذہنی صحت کی خرابی کی علامات خود میں محسوس کرتے ہیں تو فوری طور پر ڈاکٹرسے رابطہ کریں تاکہ بدتر حالات سے بچا جا سکے۔ اس سلسلے میں ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کے لیۓ مرہم کی ویب سائٹ سے رجوع کریں۔
ماہر امراض نسواں کے مطابق مطالعات حاملہ خواتین میں زچگی کے ڈپریشن اور ذہنی صحت کی خرابیوں کی بہتر شناخت اور علاج کی اہمیت کو مضبوط کرتے ہیں۔ یہ سمجھنا ضروری ہے کہ ذہنی صحت کی یہ خرابیاں کس طرح سیزیرین سیکشن کے امکانات کو بڑھاتی ہیں، جس کے بارے میں ہم جانتے ہیں کہ حاملہ ماں اور ان کے بچوں دونوں کے لیے صحت کے پیچیدہ نتائج ہوتے ہیں۔
حاملہ خواتین میں ڈپریشن کی علامات
دوران حمل ڈپریشن آہستہ آہستہ حاملہ کو متاثر کرتا ہے۔ حمل کے دوران خواتین میں ہونے والے ڈپریشن کی علامات، ڈپریشن کی دوسری اقسام سے بالکل مختلف ہوتی ہیں۔ حاملہ خواتین میں یہ علامات مختلف قسم کی ہوسکتی ہیں مثلا کسی میں معمولی تو کسی میں شدید نوعیت کی۔
بھوک میں تبدیلی، مثال کے طور پر بہت زیادہ بھوک لگنا یا پھر کھانے کو بالکل دل نہ کرنا۔ نیند میں تبدیلی، بہت زیادہ نیند آنا یا پھر بالکل بھی نیند نہ آنا۔ توانائی کی کمی ، ناامیدی ،اداسی یا پھر کسی بھی کام میں دلچسپی نہ لینا اور بلاوجہ رونا۔ خوشیوں اور دیگر سرگرمیوں میں دلچسپی پیدا نہ ہونا۔
ڈپریشن حاملہ خواتین کو کیسے متاثر کرتا ہے ؟
طبی ماہرین کے مطابق جو مائیں دوران حمل ڈپریشن کا شکار رہتی ہیں، ان کو بچے کی پیدائش کے بعد اس کی دیکھ بھال میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہی نہیں، دوران حمل ڈپریشن کا حملہ سنگین نقصانات کا بھی باعث بن سکتا ہے جیسے کہ حمل کا ضائع ہوجانا، قبل ازوقت پیدائش یا بچے کے وزن میں کمی، اور سیزیرین سیکشن سے ڈیلوری اس کی اہم وجوہات ہیں۔ اگر دوران حمل خواتین ڈپریشن کا علاج نہ کروائیں تو یہ صورتحال بچے کی پیدائش کے بعد پوسٹ پارٹم ڈپریشن میں تبدیل ہوجاتی ہے۔
اگر آپ پوسٹ پارٹم ڈپریشن سے متعلق آگاہی نہیں رکھتے تو جان لیں کہ ڈپریشن کی یہ قسم جسمانی اور رویوں میں تبدیلی کا ایک ایسا پیچیدہ مرکب ہے جوبچے کی پیدائش کے بعد ابتدائی دور میں ظاہر ہوسکتا ہے۔ نفسیاتی ماہرین ڈپریشن کی اس قسم کو خاص ذہنی بیماریوں میں سے ایک تسلیم کرتے ہیں۔ ڈپریشن کی اس قسم کی علامات ماؤں میں کم ازکم بچے کی پیدائش کے چار ہفتےبعد ظاہر ہونے لگتی ہیں ، جو ماں اور بچے کی صحت اور تعلقات پر بھی اثر انداز ہوسکتی ہیں۔
حمل کے دوران ڈپریشن کا علاج
اگر کسی حاملہ خاتون کو دوران حمل ان علامات کا سامنا ہے تو ان کے لیے دوسروں کی مدد حاصل کرنا بے حد ضروری ہے۔اس سلسلے میں پہلا قدم ڈاکٹر سے رابطہ ہے یعنی گائناکولوجسٹ سے اس بارے میں بات چیت کریں، انھیں اپنی کیفیات سے آگاہ کریں۔ اس سلسلے میں بہترین خدمات حاصل کرنے کے لیۓ یہاں سے رجوع کریں۔
اس حوالے سے اپنے شوہر، اہل خانہ اور حلقہ احباب سے مل کر بات چیت کیجیے، انھیں بھی ان علامات سے آگاہ کیجیے کیونکہ ان افراد کے تعاون سے ہی ڈپریشن کا علاج ممکن بنایا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ حاملہ خواتین کو ڈپریشن سے نکالنے کے لیے ڈاکٹرعام طور پر جو طریقے اپناتے ہیں ان میں سپورٹ گروپ کاؤنسلنگ، پرائیویٹ کاؤنسلنگ، سائیکو تھراپی، اینٹی ڈپریسڈ ادویات اور لائٹ تھراپی وغیرہ شامل ہیں۔
مرہم ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیۓ یہاں کلک کریں
Android | IOS |
---|---|