ڈپریشن سے مراد ایک ایسی ذہنی بیماری ہے. جس کی وجہ سے انسان کے موڈ میں اتار چڑھاؤ آتے ہیں ۔ اس بیماری میں مبتلا شخص بلاوجہ اداس رہتا ہے .اس کا کسی کام میں دل نہیں لگتا ہے اور جلد غصے کا شکار ہو جاتا ہے ۔ یہاں تک کہ خودکشی کی کوشش بھی کر لیتے ہیں ۔
امریکہ کے بیماریوں کے کنٹرول اور تحقیق کرنے کے سرکاری ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق, ہر 20 سال سے زیادہ عمر کے افراد میں سے آٹھ فی صد افراد اس بیماری میں مبتلا ہیں ۔اگرچہ یہ ایک ذہنی بیماری ہے. مگر اس کے سبب دل کے مریضوں ، ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں اور شوگر اور دمے کے مریضوں کی بیماری کی شدت میں اضافہ بھی دیکھا گیا ہے ۔
ڈپریشن کی علامات
اس بیماری کی مختلف علامات ہو سکتی ہیں ۔ کچھ افراد میں یہ صرف موڈ کو متاثر کرتی ہے ۔ جب کہ بعض مریضوں میں یہ مختلف جسمانی امراض کا بھی باعث بن سکتا ہے ۔ اس بیماری کی علامات مردوں اور عورتوں کے حساب سے مختلف ہو سکتے ہیں
مردوں میں ڈپریشن کی علامات
.مردوں کے اندر ڈپریشن کی علامات کچھ اس طرح سے ہو سکتی ہیں
جلد غصے میں آجانا ،بے چینی اور پریشانی کو محسوس کرنا ، اداس ہو جانا ، کسی کام میں دل نہ لگنا وغیرہ اس بیماری کی علامات ہیں ۔ اس کے علاوہ مرد ڈپریشن کی حالت میں نشہ آور اشیا کا استعمال بھی شروع کر دیتے ہیں. اس کے ساتھ ساتھ خود کو خطرے میں ڈالنا. اور مرنے کی کوشش کرنا بھی اس کی علامات میں سے ایک علامت ہے ۔ مرد جواس بیماری کا شکار ہوں ان کو ہر وقت تھکن کی شکایت ہوتی ہے . سر درد بھی رہتا ہے
عورتوں میں ڈپریشن کی علامات
خواتین کے اندر اس بیماری کی شدت مردوں سے مختلف ہو سکتی ہے ۔ ہر بات پر رونا آجانا ، مایوسی اور اداسی کے سبب تنہائی کا عادی ہو جانا ، اپنی ذات اور اپنے گھر سے لا پرواہ ہو جانا اس بیماری کی اہم علامات میں سے ایک ہے ۔ بلڈ پریشر کا بہت زیادہ لو رہنا یا پھر ہائی ہو جانا بھی اس کی علامات میں سے ایک ہے ۔
اس حوالے سے مذید معلومات کے لیۓ یہاں کلک کریں
ڈپریشن کی وجوہات
۔اس بیماری کی بہت ساری وجوہات ہو سکتی ہیں جن میں سے کچھ اس طرح سے ہیں
خاندانی طور پر اگر کسی کے خاندان میں ڈپریشن کا مرض ہو ۔تو اس صورت میں اس مرض کی اگلی نسل کو منتقل ہونے کے امکانات میں اضافہ ہو جاتا ہے ۔
اس کے علاوہ بچپن کے کچھ ناخوشگوار واقعات جو انسان کی یاداشت کا حصہ بن جاتے ہیں۔ اور بڑے ہونے پر دماغ کو اس حد تک متاثر کرتے ہیں کہ انسان ڈپریشن کا مریض ہو جاتا ہے ۔
بعض اوقات طویل بیماری بھی انسان کے اندر مایوسی کے احساسات پیدا کر دیتی ہے۔ انسان ڈپریشن کا شکار ہو جاتا ہے
۔منشیات کے عادی افراد بھی اس بیماری میں آسانی سے مبتلا ہو سکتے ہیں
ڈپریشن میں فوری آرام کے ٹوٹکے
ویسے تو ڈپریشن ایک نفسیاتی بیماری ہے جس کا علاج ماہر نفسیات ادویات اور کونسلنگ کے ذریعے کرتے ہیں ۔ مگر اس کے ساتھ ساتھ کچھ عمل اس کی شدت کو کم کرنے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔ جو کچھ اس طرح سے ہیں
صفائی کا دھیان رکھنا
اپنی ذاتی صفائی اور ارد گرد کی صفائي کا خیال رکھ کر ڈپریشن کی شدت کو کم کیا جا سکتا ہے
فارغ نہ رہنا
فارغ دماغ شیطان کا کارخانہ ہوتا ہے ۔ کسی بھی بیماری کی شدت فراغت کے سبب زیادہ محسوس ہوتی ہے ۔جب کہ اس کے بر خلاف اگر انسان کسی نہ کسی کام میں خود کو ذہنی اور جسمانی طور پر مصروف رکھے گا۔ تو اس سے اس بیماری کی شدت میں کمی واقع ہو گی
ٹائم ٹیبل بنانا
اگر انسان دن کے چوبییس گھنٹوں کو ایک نظم و ضبط کے ساتھ ترتیب دے دے ۔تو اس سے اس کو اس بیماری کا مقابلہ کرنے کی نئي طاقت مل سکتی ہے
پھل کھانا
اللہ تعالی نے کچھ پھلوں میں یہ تاثیر رکھی ہے ۔کہ ان کے استعمال سے موڈ بہتر ہوتا ہے ۔اور ایسے ہارمون جو ڈپریشن کا باعث بنتے ہیں ان کا لیول تیزی سے کم ہوتا ہے ۔ خاص طور پر رس والے پھل جن میں انگور ، کنو وغیرہ شامل ہیں ڈپریشن کا مقابلہ کرنے کی طاقت دیتے ہیں
یاد رکھیں ڈپریشن کی بیماری کا علاج ماہر نفسیات ہی کر سکتے ہیں ۔ اس حوالے سے کسی بھی مستند معالج سے آن لائن مشورے کے لیۓ یا اپائنٹمنٹ کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ایپ ڈاون لوڈ کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں