آپ کی غذا کی ترجیحات کچھ بھی ہوں،لیکن یہ ترجیح لازمی ہونی چاہیے کہ آپ اس غذا کا استعمال کریں جو آپ کی صحت کے لئے اچھی ہو۔ایسی خوراک کا استعمال جو آپ کے لئے فائدہ مند ہےآپ کو بہت سی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔ڈپریشن اور افسردگی ایسی بیماری ہے جو آجکل کے دور میں ہر انسان کو ہے لیکن ہم اپنی مدد آپ کے تحت بھی اس بیماری سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔اور ہم ایک خوشگوار زندگی گزار سکتے ہیں۔ہم کیسے غذا کے ذریعے ڈپریشن پر قابو پاسکتے ہیں یہ جاننے کے لئے یہ مضمون لازمی پڑھیں۔مزید معلومات کے لیے یہ پڑھئیں۔
ڈپریشن سے لڑنے والی غذا-
ہم کیسےغذا کی مدد سے اپنے ڈپریشن کو کم کرسکتے ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں؛
اومیگا3 فیٹی ایسڈ-
اومیگا 3 فیٹی ایسڈدماغ کے افعال میں بہترین کام کرتا ہے ۔ یہ ہماری دماغ کی صحت کو بہتر بنانے اور پریشانی کے احسات پر کنٹرول کرتا ہے۔ہم اومیگا 3 ان چیزوں سے لے سکتے ہیں؛
مچھلی
گری دار میوے
السی کے بیج کا تیل
سبز پتوں والی سبزیاں
ڈپریشن کا وٹامن ڈی سے علاج-
وٹامن ڈی بھی ہماری صحت کے لئے بہترین غذا ہے۔یہ ہماری ہڈیاں مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ ہماری صحت کو بہتر کرتا ہے۔مطالعات سے معلوم ہواہے کہ وٹامن ڈی افسردگی کے احساسات کوکم کرتا ہے۔ہمیں روز مرہ کی بنا پر وٹامن ڈی لازمی لینا چاہیے۔وٹامن ڈی ہم سورج کی روزنی سے بھی حاصل کرسکتے ہیں۔
سیلینیم-
سیلینیم ہمارے لئے بہت ضروری ہے۔اس کی کمی ہمارے لئے افسردگی کے اسباب پیدا کرتی ہے۔ڈپریشن اور افسردگی سےبچنے کے لئے ہمیں اس کی مقدار پوری رکھنی چاہیے۔تاکہ اب خطرناک صورتحال سے بچ سکیں۔بہت زیادی سیلینیم خطرناک بھی ہوسکتا ہے۔سیلینم کے لئے ہمیں یہ غذا کھانی چاہیے۔
گری دار میوے
سمندری غذا
اناج
سبزیاں-
ایسی سبزیوں کا استعمال کرناچاہیے جو فائبراور وٹامنز سے بھرپور ہوں۔اگرآپ افسردگی سے لڑرہیں تو سبزیاں کھاناآپ کے لئے مدد گار ثابت ہوسکتا ہے۔فولیٹ کی کم مقدار آپ کو افسردگی جیسے احساس میں مبتلا کرتی ہے۔
ڈپریشن کا فائبر سے علاج-
فائبر ہمیںافسردگی کے لمحات اور احساس سے محفوظ رکھتا ہے۔سیب اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں،جو شوگر لیول کو بھی متوازن رکھتے ہیں۔اس کے علاوہ یہ سوجن سے بھی محفوظ رکھتے ہیں۔ہمیں زیادہ فائبر کے لئے سیب کا استعمال لازمی کرنا چاہیے۔
وزن اورطرزِزندگی بدل کر ڈپریشن ختم کریں-
مطالعات سے علم ہوا ہے جو لوگ موٹے ہوتے ہیں ان میں افسردگی کے زیادہ امکان ہوتے ہیں۔محققین کا خیال ہے کہ جب ہارمونز میں تبدیلی آتی ہے تو آپ کا موڈ بھی تبدیل ہوتا ہے۔
کیفین والے مشروبات بھی آپ کے لئے پریشانی کا باعث بن سکتے ہیں۔جو افراد افسردہ ہوتے ہیں وہ منشیات اور شراب کا بھی استعمال کرتے ہیں۔ان چیزوں کے استعمال سے دوائیوں کا اثر زائل ہوجاتا ہے۔
متوازن غذا ہمیں بہت سے مسائل سے محفوظ رکھتی ہے۔ہم اس کوشش سے اپنی صحت میں بہتری لاسکتے ہیں۔وٹامنز اور منرلز سے بھرپور غذا ہمیں جوان اور تندرست بھی رکھتی ہے۔ہمیں زیادہ پانی کے استعمال سے بھی اپنے وزن پر کنٹرول پاسکتے ہیں۔
ڈاکٹر سے رجوع-
جب ہمیں کسی قسم کا صحت کا مسئلہ پیش آتا ہے تو ہم ڈاکٹر سے رجوع کرتے ہیں۔اسی طرح آپ گھر بیٹھے مرہم۔پی۔کے سے ڈاکٹر سے بات اور اپائنمنٹ بک کروا سکتے ہیں۔اس کے علاوہ وڈیو کنسلٹیشن یا اس نمبر پر 03111222398 آن لاین کنسلٹیشن بھی لے سکتے ہیں۔