آنکھوں کے نیچے حلقے پڑ جانے سے مراد وہ سیاہ نشان ہوتے ہیں ۔جو کہ آنکھوں کے نیچے بن جاتے ہیں ۔ یہ ہر عمر کے مرد اور عورت کے چہرے پر ہو سکتے ہیں ۔ ان کی موجودگی کسی بھی انسان کے خوبصورت چہرے پر ایک بد نما نشان کیطرح ہوتے ہیں ۔ دیکھنے والے اس انسان کو ان حلقوں کی سبب بیمار قراردے سکتے ہیں ۔ سوال یہ ہے کہ کیا واقعی یہ حلقے خراب صحت کی نشانی ہوتے ہیں یا اس کی وجہ کچھ اور ہوتی ہے ۔
آنکھوں کے نیچے پڑنے والے حلقے
عام طور پر ان حلقوں کی موجودگی کسی بھی انسان کی صحت کی خرابی کو ظاہر کرتے ہیں ۔ ماہرین کے نزدیک ان حلقوں کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں ۔جن کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے
تھکن
اگر آپ اپنے روز مرہ کے سونے کے وقت پر نہ سو سکیں اور دیر تک جاگتے رہیں۔ تو اس صورت میں آپ کی جلد ڈل اور پیلے پڑ جاتی ہے۔ جس کے سبب آنکھوں کے نیچے کے سیاہ دھبے واضح ہو جاتے ہیں ۔ اور بعض اوقات لٹک کر سوج بھی جاتے ہیں ۔
نیند کی کمی کے سبب جسم میں موجود مائع آنکھوں کے نیچے والے حصے میں جمع ہونا شروع ہو جاتا ہے ۔ جس کی وجہ سے یہ حصے سوجن کا شکار ہو جاتے ہیں اور آنکھوں کے نیچے حلقوں کا باعث بنتے ہیں ۔
عمر اور آنکھوں کے نیچے حلقے
عمر کے اثرات انسان کے پورے جسم کے ساتھ چہرے پر بھی نمایاں ہوتے ہیں ۔ جیسے جیسے انسان کی عمر بڑھتی جاتی ہے اس کی جلد پتلی ہوتی جاتی ہے ۔ جلد کو لچک فراہم کرنے والے اجزا اور چکنائی کی کمی کے سبب خون کی باریک شریانیں جو آنکھوں کے نیچے موجود ہوتی ہیں نمایاں ہو جاتی ہیں ۔ جس کی وجہ سےآنکھوں کے نیچے حلقے نمایاں ہو جاتے ہیں
آنکھوں پر پڑنے والا دباؤ
عام طور پر طالب علموں اور ان افراد میں جو کہ کمپیوٹر پر کام کرتے ہیں آنکھوں پر زیادہ دباؤ ڈالتے ہیں ۔ جس کی وجہ سے آنکھوں کے نیچے کی شریانیں پھیل جاتی ہیں ۔ موبائل اسکرین کے زیادہ دیر تک استعمال کرنے سے بھی آنکھوں پر دباؤ پڑتا ہے جس کی وجہ سے آنکھوں کے نیچے حلقے نمایان ہو جاتے ہیں
آنکھوں میں ہونے والی الرجی
اکثر افراد کی آنکھوں میں کسی نہ کسی وجہ سے الرجی ہو جاتی ہے ۔جس کی وجہ سے ہمارا جسم ہسٹامائن نامی ہارمون خارج کرتا ہے جو کہ جو کہ خون کی نالیوں کو پتلا کر دیتا ہے جس کی وجہ سے آنکھوں کے نیچے حلقے نمایاں ہو جاتے ہیں
پانی کی کمی
اگر جسم میں پانی کی کمی واقع ہو جاۓ تو اس صورت میں بھی جلد بے رونق اور پیلی پڑ جاتی ہے لہذا پانی کی کمی کے باعث آنکھوں کے حلقے نمایاں ہو جاتے ہیں
بیماری اور کمزوری
اکثر کسی بھی بیماری کے سب سے پہلے اثرات ہمارے چہرے پر پڑتے ہیں ۔ جلد میں پیلا پن آجاتا ہے ۔ خون کی کمی واقع ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے آنکھوں کے نیچے حلقے بہت واضح نظر آنے لگتے ہیں
اس حوالے سے مذید معلومات کے لیۓ یہاں کلک کریں
آنکھوں کے نیچے حلقے اور ان کا علاج
گھریلو علاج
ان حلقوں کا علاج عام طور پر گھر میں کیا جا سکتا ہے
کسی بھی کپڑے کو ٹھنڈے پانی میں بھگو لیں اور اس کو بیس منٹ تک آنکھوں کے نیچے رکھیں ۔ اس سے آنکھوں کے نیچے حلقے ٹھیک ہو جائيں گے
نیند مقررہ وقت پر لیں اور کم از کم چھ سے سات گھنٹے تک لازمی سوئیں ۔ سونے کے دوران تھوڑا اونچا تکیہ استعمال کریں
ٹی بیگ ٹھنڈے پانی میں بھگو لیں اور ان کا استعمال ان کو حلقوں پر رکھیں اس سے بھی آرام ملتا ہے
ڈاکٹر سے علاج
آنکھوں کے نیچے حلقے چہرے کی خوبصورتی میں کمی کا باعث ہوتے ہیں ۔ جلد کے ماہر ڈاکٹر اس کا علاج مختلف طریقوں سے کر سکتے ہیں
حلقوں کی جگہ پگمنٹیشن کو ختم کرنے کے لیۓ مردہ خلیات کو صاف کرنا
لیزر سرجری
انجکشن کے ذریعے ایسی دوا داخل کرنا جواس جگہ کا رنگ بدل دے
فاضل چکنائی کو حلقوں والی جگہ سے صاف کر کے
عام طور پر آنکھوں کے نیچے حلقے عارضی ہوتے ہیں اور وجوہات کے سدباب کے بعد خود ہی دور ہوجا تے ہیں لیکن اگر یہ حلقے ٹھیک نہ ہو رہے ہوں تو اس صورت میں آن لائن ڈاکٹر سے مشورے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ایپ ڈاون لوڈ کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں