سسٹک فائبروسس ایک سنگین جنیاتی حالت ہے جو سانس اور نظام انہضام کو شدید نقصان پہنچاتی ہے یہ نقصان اکثر اعضاء میں موٹی اور چپچپی بلغم کے جمع ہونے سے ہوتا ہے۔ سسٹک فائبروسس کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے اعضاء میں شامل ہیں پھیپھڑے، لبلبہ، جگر،آنتیں
سسٹک فائبروسس کیا ہے؟
سسٹک فائبروسس ایک جنیاتی بیماری ہے جوان خلیات کو متاثر کرتی ہے جو پسینہ، بلغم اور ہاضمے کے خامرے پیدا کرتے ہیں۔ عام طور پر یہ یہ سیال زیتون کے تیل کی طرح پتلے اور ہموار ہوتے ہیں۔ یہ آپ کے اعضاء اور بافتوں کو چکنا کرتے ہیں اور انہیں خشک ہونے سے بچاتے ہیں۔ جبکہ سسٹک فائبروسس کی وجہ سے ہونے والا جنیاتی تغیر بلغم اور جسم کے باقی سیال کو گاڑھا کرتا ہے جواعضاء کے کام میں خلل ڈال سکتے ہیں
جیسے کہ پھیپھڑوں میں ہوا کی نقل و حرکت جو بیکٹیریا کو پھیپھڑوں میں پھنسا سکتا ہے اور انفیکشن کی وجہ بن سکتا ہے۔سسٹک فائبروسس کی وجہ سے سانس کی خرابی اور غذائی قلت جیسی پیچیدگیاں ہو سکتی ہیں۔
سسٹک فائبروسس کی علامات کیا ہیں؟
سسٹک فائبروسس کی علامات فرد اور ان کی حالت کی شدت کے لحاظ سے مختلف ہو سکتی ہیں اس کے علاوہ اس کی علامات مختلف عمر میں پیدا ہو سکتی ہیں۔ بعض افراد میں اس کی علامات بچپن میں ظاہر ہو سکتی ہیں جبکہ بعض میں بلوغت کے بعد یا زندگی بھر ظاہر ہی نہیں ہوتی ہیں۔وقت کے ساتھ ساتھ اس کی علامات بہتر یا بد تر ہو سکتی ہیں
سسٹک فائبروسس والے بچوں کے والدین کے مطابق اس کی علامات میں سے ایک علامت ہے ان کی جلد کا نمکین ذائقہ جو بوسہ دینے پر محسوس کیا جا سکتا ہے اس کے علاوہ اس کی دیگر علامات پیچیدگیوں کے صورت میں ظاہر ہوتی ہیں جو جسم کے ان اعضاء پر اثر انداز ہوتی ہیں پھیپھڑوں، لبلبہ، جگر، دوسرے غدود کے اعضاء۔
سانس کے مسائل
سسٹک فائبروسس سے منسلک موٹا چپچپا بلغم جو پھیپھڑوں میں ہوا کے روستے میں رکوٹ پیدا کرتا ہے جس کی وجہ سے یہ علامات ظاہر ہو سکتی ہیں گھر گھراہٹ، بلغم کے ساتھ مسلسل کھانسی،سانس کی تنگی، پھیپھڑوں کا انفیکشن،جکڑی پوئی ناک یا بھرے ہوئے سائنوسس
ہاضمے کے مسائل
غیر معمولی بلغم ان چینلز کو بھی متاثر کر سکتا ہے جو لبلبے کے ذریعے پیدا ہونے والے خامروں کو چھوٹی انت تک لے جاتے ہیں۔ ان ہضمی خامروں کے بغیر، آنت کھانے سے ضروری غذائی اجزاء کو جذب نہیں کر سکتی جس کے نتیجے میں مختلف پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہہے جیسے کہ بدبودار پاخانہ، قبض، متلی، پیٹ کی سوجن، بھوک میں کمی، بچوں میں ناکافی وزن،بچوں میں ترقی کی تاخیر وغیرہ
سسٹک فائبروسس کی وجہ کیا ہے؟
سسٹک فائبروسس کی وجہ جین میں خرابی ہوتی ہے اس جین کو سسٹک فائبروسس ٹرانس میمبرین کنڈکٹنس ریگولیٹر جین یا سی ایف ٹی آر جین کہا جاتا ہے ۔ یہ جین اپ کے جسم کے اندر اور باہر پانی اور نمک کی نقل و حرکت کو کنٹرول کرتا ہے۔ جن میں اچانک تبدیلی آپ کے بلغم کے حد سے زیادہ گاڑھا ہونے اور چپکنے کا سبب بنتی ہے
یہ غیر معمولی بلغم آپ کے پسینے میں نمک کی مقدار کو بڑھاتا ہے اور آنتوں، لبلبہ، جگر اور پھیپھڑوں کو متاثر کرتا ہے ۔ مختلف خرابیاں سی ایف ٹی آر جین کو متاثر کرتی ہین لیکن اس کے متاثر ہونے کی سب سے بڑی وجہ جو سسٹک فائبروسس کی شدت سے منسلک ہے وہ متاثر جین کا والدین سے بچے کو منتقل ہونا ہے
سسٹک فائبروسس کا علاج
درحقیقت سسٹک فائبروسس کا کوئی علاج نہیں ہے لیکن کچھ طریقے موجود ہیں جو اس بیماری کی شدت اور اس سے جڑے خطرے کو کم کر سکتے ہیں
ادویات
اینٹی بائیوٹکس:ڈاکٹر پھیپھڑوں کے انفیکشن سے نجات پانے اور مستقبل مین انفیکشن کو روکنے کے لئے اینٹی بائیوٹکس تجویز کر سکتا ہے
بلغم کو پتلا کرنے والی دوائیں: یہ دوائیں بلغم کو پتلا کرنے میں مدد دیتی ہیں تاکہ بلغم اسانی سے کھانسی کے ذریعے باہر نکل آئے اور پھیپھڑے اچھے طریقے سے اپنا کام کر سکیں۔
اینٹی سوزش دوائیں: اگرچہ نان سٹرائڈل انٹی سوزش دوائیں بہت محدود حد تک سوزش کو کم کر سکتی ہیں لیکن ڈاکٹر چھوٹی عمر کے بچوں کو عام طور پر ایسی ہی دوائیں تجویز کرتے ہیں البتہ یہ دوائیں شدید پھیپھڑوں کی خرابی اور 18 سال سے بڑی عمر کے لوگوں کے لئے کارگر ثابت نہیں ہوتیں۔
یہ پھیپھڑوں میں ہوا لے جانے والٰی ٹیوبوں کے اردگرد کے پٹھوں کو آرام دیتا: Bronchodilators
دیتا ہے جو ہوا کا دباؤ بڑھانے میں مدد کرتے ہیں اسے انہیلر یا نیبولائزرکی مدد سے استعمال کیا جا سکتا ہے
جراحی کے طریقہ کار
آنتوں کی سرجری: آنتوں میں آجانے والی رکاوٹ کو سرجری کے زریعے دور کیا جا سکتا ہے ضرورت پڑنے پر آنت کا بلاک حصہ کاٹا بھی جا سکتا ہے۔
کھانا کھلانے والی ٹیوب: سسٹک فائبروسس ہاضمے میں خلل ڈال سکتا ہےاورآپ کو کھانے سے غذائی اجزاء جذب کرنے سے روک سکتا ہے۔ غذائیت کی فراہمی کے لئے ایک فیڈنگ ٹیوب ناگ سے گزاری جا سکتی ہے یا پھر جراحی سے براہراست پیٹ میں ڈالی جا سکتی ہے
ڈبل پھیپھڑوں کی پیوندکاری: جب طبی طور پر آپ کے سسٹک فائبروسس کو منظم رکھنا ممکن نہیں رہتا تو اور آپ کے پھیپھڑوں کی صحت کو برقرار رکھنا ممکن نہیں رہتا تو اس وقت میں پھیپھڑوں کی پیوند کاری آپ کی زندگی اور صحت کو فروغ دینے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے۔
سسٹک فائبروسس کو کیسے روکا جا سکتا ہے؟
سسٹک فائبروسس کو روکا تو نہیں جا سکتا ہے تاہم ان جوڑوں کی جنیاتی جانچ ضرور کی جانی چاہئے جن میں سسٹک فائبروسس موجود ہے یا ان کے خاندان کے افراد میں سے کسی کو ہے
یہ ایک حقیقت ہے کہ سسٹک فائبروسس کا کوئی علاج موجود نہیں ہے لیکن حالیہ برسوں میں اس میں ڈرامائی طور پر بہتری دیکھنے میں ائی ہے جس کی ایک بڑی وجہ طریقہ علاج مین بہتر ہے ۔اب اس مرض میں مبتلا بیشتر لوگ اپنی 40 اور 50 کی دہائی دیکھتے ہیں۔