نوجوانی میں مہاسوں کا شکار ہو کوئی ہوتا ہے یہ ایک عام سی بات ہے لیکن یہی مہاسے آپ کوخودکشی کرنے پر مجبور کر دیں یہ ایک حیرانی کی بات ہو سکتی ہے ایسا ہی الینوائے کی ایک نوجوان لڑکی کے ساتھ ہوا جس نے شدید مہاسوں سے تنگ آکر خودکشی کی کوشش کی ، لیکن پھر وہ اس کا علاج ڈھوںدنے میں کامیاب ہوئی جانئے کیسے
نوجوان لڑکی میں مہاسوں کی ابتداء
ازابیلا ملر نے اپنی ابتدائی نو عمری میں ہی شدید مہاسوں کے ساتھ جدوجہد کرنا شروع کر دی۔ 20 سالہ یہ نوجوان لڑکی 2014 میں ہی شدید مہاسوں کی گرفت میں آگئی تھی جس کی تشخیص سسٹک ایکنی کے طور پر کی گئی۔ آخر کار اس کے دھبے اور سسٹ اس حد تک خراب ہو گئے کہ وہ اکثر اپنے تکے پر خون کے داغ اور پیپ کے دھبے دیکھتی جب وہ صبح بیدار ہوتی۔ وہ کہتی ہیں
میں نے سب سے پہلے اپنے ہائی اسکول میں نئے سال کے دوران مہاسوں کی علامات دیکھی تھیں، جہاں میرے ماتھے پر سب سے زیادہ مہاسے تھے جو کہ کالج تک جاتے ہوئے پورے چہرے پر پھیل گئے تھےاور یہ حد سے زیادہ تکلیف دہ اور خارش زدہ تھے کیونکہ میری جلد بہت خراب تھی۔
سسٹک ایکنی کیا ہے؟
سسٹک ایکنی مہاسوں کی سب سے شدید شکل ہے جو کہ بہت کم لوگوں کو متاثر کرتی ہے ۔اس حالت میں جلد کے سوراخ بند ہو جاتے ہیں، جس کی وجہ سے انفیکشن اور سوزش ہوتی ہے ۔سسٹک ایکنی تکلیف دہ ہو سکتی ہے اور ساتھ ہی جذباتی پریشانی کا بھی باعث بنتی ہے
سسٹک مہاسوں کی ایک بڑی وجہ بلوغت میں ہارمونل تبدیلیاں ہیں یہ چاکلیٹ، گریدارمیوے یا چکنائی والے کھانوں کی وجہ سے نہیں ہوتی اور نہ ہی اس کی وجہ ناقص حفظان صحت کے افعال ہوتے ہیں
شدید مہاسوں کے سبب ڈپریشن
ابتداء میں بیلا نے اپنی والدہ سے اپنے اس مسئلے پر بات کرنے کی کوشش کی ، تو اس کی والدہ نے یہ کہہ کر ٹال دیا کہ یہ تو نو عمری کے مہاسے ہیں تاہم بیلا اس بات سے اچھی طرح واقف تھی کہ یہ اس سے کہین زیادہ بدتر ہیں
بیلا کا کہنا ہے کہ، میں اپنے چہرے کے بارے میں اچھی طرح سے جانتی تھی کیونکہ مجھے ایسا محسوس ہوتا تھا کہ یہ گندا ہے چاہے میں نے ابھی نہایا ہو،میں پورے چہرے کے میک اپ کے بغیر گھر سے باہر نہیں جا سکتی تھی اور بعض اوقات تو میں آئنے میں خود کو پہچان نہیں پاتی تھی جس کی وجہ سے مجھے بہت پریشانی ہوتی تھی کیونکہ میں ہر وقت یہی سوچتی تھی کہ ایک دن میرا چہرا ٹھیک ہو جائے گا۔
شدید مہاسوں کے دوران دوستوں کا ساتھ
جب آپ کسی بھی مشکل دور سے گزر رہے ہوتے ہیں تو آپ کے اپنوں کا ساتھ آپ کی اس مشکل گھڑی کو بھی آسان بنا دیتا ہے ایسا ہی بیلا کے ساتھ ہوا وہ بتاتی ہیں
میں ہمیشہ سے جانتی تھی میرے مہاسے بہت زیادہ سنگین ہیں اور اس کے لئے مجھے باقاعدہ علاج کروانا پڑے گا میرے قریبی حلقے نے میرا ساتھ دیا
لیکن مجھے بہت تکلیف ہوتی جب میں باہر جاتی اور لوگ مجھے نفرت اور حقارت کی نظر سے دیکھتے اس کے لئے وہ کہتی ہے
میرے قریبی حلقے سے باہر کے لوگوں نے میرے ساتھ بہت منفی سلوک کیا، اور مجھے ہائی اسکول میں ایک بار یاد ہے جہاں ایک لڑکا جس سے میں بات کر رہی تھی اس نے مجھ سے پوچھا کہ کیا آج تم نے اپنا چہرہ دھویا ہے ۔ اس بات سے مجھے شدید تکلیف ہوئی۔
مہاسوں کے علاج کی ابتداء
اس کے مہاسوں کے مسائل شروع ہونے کے ایک سال بعد ازابیلا کو سسٹک ایکنی کی تشخیص ہوئی ، جس کے لئے ماہر جلد نے اسے کچھ دوائیں تجویز کیں جنہوں نے صرف اس کی جلد کو جلا دیا لیکن کوئی بہتری نہ آئی۔ اس کے علاوہ بھی دیگر ماہرین نے مختلف علاج تجویز کئے لیکن ایسا لگتا تھا کہ بیلا کے مہاسے ناقابل علاج ہیں
مختلف ڈرماٹالوجسٹ نے اسے مختلف قسم کی دوائیں دیں لیکن 2015 میں دی جانے والی دوا کے استعمال سے تین ماہ میں ہی اس کی جلد صاٖف ہوگئی ، لیکن ڈاکٹر نے اسے پھر یہ دوا بند کرنے کو کہا تو دوبارہ سے اس کا چہرہ شدید قسم کے مہاسوں سے بھر گیا جس نے اس کی عزت نفس کو بری طرح سے متاثر کیا
اس کے بعد 2017 میں ڈاکٹروں نے اسے دوسری دوا تجویز کی جس نے اس کے ہارمونز کو بیلنس تو کیا لیکن یہ بھی مستقل حل نہ تھا وہ بتاتی ہیں کہ
مین نے اپنی جلد کو صاف رکھنے کے لئے تجویز کردہ فیس واش اور لوشنز کا باقاعدگی سے استعمال کیا، ایک فیس واش تو مجھے یاد ہے جس سے میری آنکھیں بری طرح سے متاثر ہوئی تھیں لیکن مجھے کوئی کامیابی نہ مل سکی
مہاسوں کا نفسیاتی اثر
یہ ایک قدرتی بات ہے کہ بار بار ملنے والی ناکامیاں آپ کو مایوس کر دیتی ہیں اور آپ امید کھو بیٹھتے ہیں ،اس وقت آپ پر منفی سوچ غالب آجاتی ہے اور آپ تناؤ کا شکار ہو جاتے ہیں ایسا ہی کچھ اس نوجوان لڑکی بیلا کے ساتھ ہوا وہ کہتی ہیں
میں مکمل طور پر بے بس محسوس کرنے لگی تھی میں جتنی بھی کوشش کر رہی تھی وہ بےکار تھی، اس سے کوئی فرق نہیں پڑ رہا تھا اور میرے مہاسے ٹھیک ہونے کے بجائے مزید بگڑتے جارہے تھے
مہاسوں کے سبب خودکشی کی کوشش
اکتوبر 2019 میں مہاسے شدید بگاڑ کا شکار ہوگئے جس کی وجہ سے اسے تناؤ کا سامنا کرنا پڑا اور وہ ڈپریشن اوراضطراب کا شکار ہو گئ اور اپنی اس حلات کی بدولت اس نے خودکشی کرنے کی کوشش کی۔جس کے بعد اسے دماغی ہسپتال جانا پڑا
مہاسوں سے نجات کا سفر
اپریل 2020 میں اس کی والدہ کی ایک دوست نے انہیں حساس جلد کے علاج کے بارے میں بتایا، وہ بہت ہی آسان علاج تھا ایک کلینزر، ایکنی کلیئرنگ کریم اور حساس جلد کی کریم۔ یہ علاج بیلا کی زندگی بدلے والا تھا
وہ بتاتی ہیں کہ ایک مہینے کے بعد میری جلد صاف ہونے لگی اور برسوں بعد مجھے پہلی مرتبہ سکون کا احساس ہوا۔اور اب وہ اس سلسلے میں ایکنی کا شکار لوگوں کی مدد کرنے کے لئے سوشل میڈیا پر اپنی کہانی بیان کرتی ہیں اور ان کی ہمت بندھاتی ہیں،وہ کہتی ہیں کہ خود کو یاد دلائیں کہ آپ کون ہیں چاہےآپ مہاسوں کے ساتھ ہوں یا ان کے بغیر آپ خوبصورت ہیں
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں
Android | IOS |
---|---|