مانع حمل ادویات کا بنیادی استعمال خواتین حمل میں وقفے کے لیۓ کرتی ہیں ۔ یہ ادویات وقفے کے علاوہ ماہواری میں بے قاعدگی اور جلد کے ایکنی جیسے مسائل کے لیۓ بھی استعمال کی جاتی ہیں ۔ یہ ادویات اگر ایک جانب حمل میں وقفے کا سبب بنتی ہیں ۔تو اس کے ساتھ ساتھ کچھ ایسے مضر اثرات کا بھی باعث ہوتی ہیں۔ جن کا جاننا ہر عورت کے لیۓ ضروری ہوتا ہے
مانع حمل ادویات
یہ ادویات گولیوں اور انجکشن کی صورت میں استعمال کی جاتی ہیں ۔ جو اگرچہ اقسام اور ناموں کے اعتبار سے مختلف ہو سکتی ہیں۔ لیکن ان کے اثرات کم و بیش ایک ہی جیسے ہوتے ہیں
مانع حمل ادویات کے مضر اثرات
یہ ادویات دو قسم کے اثرات کا سبب بنتی ہیں۔ جن میں سے کچھ عارضی ہوتے ہیں جو وقت کے ساتھ ٹھیک بھی ہو جاتے ہیں۔ لیکن کچھ اثرات دورس بھی ہوتے ہیں
مانع حمل ادویات کے عارضی مضر اثرات
دو ماہواریوں کے درمیانی عرصے میں داغ کا لگنا
ان ادویات کے استعمال کے شروع کےتین مہینوں میں ماہواری کا سائیکل متاثر ہو سکتا ہے۔ اور دو ماہواریوں کے درمیان میں بھی ہلکا پھلکا اسپاٹ لگ سکتا ہے ۔ جو کہ کچھ عرصے تک سائيکل درست ہونے کے بعد بند بھی ہو جاتا ہے ۔ لیکن اگریہ سلسلہ جاری رہے اور بلیڈنگ زيادہ ہو تو اس حوالے سے ڈاکٹر سے رجوع کرنا بہتر ہوتا ہے۔
متلی
چونکہ یہ ادویات براہ راست ہارمونل نظام پر عمل کرتی ہیں ۔تو اس لیۓ ان ادویات کے استعمال کے شروع میں متلی کی شکایت ہو سکتی ہے ۔ اس کے لیۓ ان گولیوں کو کھانے کے دوران لینے سے متلی سے نجات مل سکتی ہے ۔ لیکن اگر یہ شکایت گولیوں کے تین ماہ تک استعمال کے بعد بھی رہے تو اس صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کر لینا بہتر ہے
چھاتی میں اکڑاہٹ
خواتین میں چھاتی جسم کا ایک نازک حصہ ہوتا ہے۔ ان ادویات کے استعمال سے چھاتی میں الجھن اور اکڑاہٹ کی شکایت شروع کے دنوں میں ہونا عام بات ہے ۔لیکن اگر یہ مستقل تین ماہ تک دوا کے استعمال سے بھی ٹھیک نہ ہو۔ اورچھاتی میں اکڑاہٹ ، درد یاکسی بھی قسم کی تبدیلی محسوس ہو تو اس کے علاج کے لیۓ ڈاکٹر سے مشورہ کر لینا بہترہے
اس حوالے سے مذید معلومات کے لیۓ یہاں کلک کریں
سر درد
یہ ادویات چونکہ ہارمون پر مشتمل ہوتی ہیں ۔جو کہ جسم میں ہارمون کی مقدار کو تبدیل کرنے کا باعث بنتی ہیں ۔ یہ اتارچڑھاؤ سر درد کا سبب بھی بن سکتا ہے ۔جو شدت اختیار کر کے مائگرین میں بھی تبدیل ہو سکتا ہے ۔ تاہم یہ ان ادویات کے استعمال کے شروع میں ہی ہوتا ہے ۔وقت کے ساتھ ساتھ جسم اس کا عادی ہو جاتا ہے اور سر درد کا یہ سلسلہ بھی ختم ہو جاتا ہے۔
وزن کا بڑھنا
ان ادویات کا استعمال تیزی سے وزن کے اضافے کا بھی باعث ہوتا ہے۔ اور شروع کے مہینوں میں کم از کم دو کلو تک وزن بڑھ سکتا ہے۔
ادویات کے دوررس اثرات
اگر ان ادویات کو اگر طویل عرصے تک مستقل بنیادوں پر استعمال کیا جاۓ تو یہ کئی قسم کے سنگین مسائل کا باعث بھی ہو سکتے ہیں۔ جو کہ کچھ اس طرح سے ہو سکتے ہیں۔
دل کے امراض
یہ ادویات ایسے مریضوں کے لیۓ خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں۔ جن کی فیملی ہسٹری میں دل کے امراض موجود ہوں ۔ ان ادویات کا مستقل استعمال دل کے دورے کے خطرے کو بڑھا دیتا ہے ۔
کینسر کا خطرہ
خواتین کے جسم میں موجود ہارمون ایسٹروجن کا بدلتا تناسب کینسر کا باعث ہو سکتا ہے ۔ ان ادویات کے سبب اس تناسب میں تبدیلی واقع ہوتی ہے ۔۔ اس وجہ سے ان ادویات کے استعمال والے مریضوں کو مختلف اقسام کے کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے
ان ادویات کا استعمال مستند ڈاکٹر کے مشورے کےبغیر نہیں کرنا چاہیۓ اور کسی بھی قسم کے مضر اثرات کی صورت میں آن لائن تجربہ کار ماہر امراض نسواں سے آن لائن رابطے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ایپ ڈاون لوڈ کریں یا پھر براہ راست 03111222398 پر رابطہ کریں