قبض ایک ایسی بیماری ہےجوبہت سی بیماریوں کو جنم دیتی ہے،اس کی وجہ سے نہ صرف انسان کی صحت متاثر ہوتی ہےبلکہ بھوک اور سونے کی اوقات میں بھی تبدیلی واقع ہوتی ہے۔اپنے کھانے پینے کے اوقات اور معیار کی وجہ سےہم مختلف بیماریوں کا شکار ہوتے رہتے ہیں جس میں قبض سب سے زیادہ ہونے والی بیماری ہے اور اس کو سب بیماریوں کی جڑ قرار دیا جاتا ہے۔یہ بیماری خطرناک صورت بھی اختیار کرسکتی ہے لیکن اسکا بروقت علاج بہت ضروری ہے۔اس بیماریکا علاج ہم چند چیزوں پر عمل کر کے کر سکتے ہیں
قبض کیوں ہوتی ہے؟
بڑی آنت میں خشکی کا ہو جانا،قبض کہلاتا ہے۔پاخانہ کرنے میں مشکل ہوتی ہےبعض اوقات تکلیف کا سامنا کرنا پڑتاہےاور دن بھر کھٹے ڈکارآتے ہیں۔قبض خود میں ایک تکلیف دہ مرض ہے،اس کی و جہ سے بہت سے اور صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔آج ہم اس کا گھر میں علاج ممکن بناتے ہیں اور چند طریقوں پر عمل کرتے ہیں۔
پانی کا استعمال
زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال بہت سے صحت کے مسائل کو حل کرتا ہے،جو انسان قبض میں مبتلا ہےاگر وہ صبح خالی پیٹ ناشتے سے پہلے چار گلاس پانی کا استعمال کرتا ہے،دوپہر کے کھانے سے پہلے دو گلاس پانی کا استعمال کرتے ہیں۔وہ قبض کی بیماری سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔کچھ لوگ چائے اور کافی کا بیت استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے ڈی ہائیڈریشن یعنی پانی کی کمی ہوسکتی ہے اور اس وجہ سے قبض بھی ہو سکتی ہے۔
زیادہ فائبر والی غذاؤں کا استعمال
بہت سے لوگ فاسٹ فوڈ کا بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں اور وہ قبض کاشکار ہوجاتے ہیں کیونکہ ان اشیاء میں فائبر کی مقدار نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے۔سبزیوں کا استعمال زیادہ کرنا چاہیے بڑے گو شت کا استعمال کم کرنا چایئے۔فائبر والی غذا میں بہت سی سبزیاں اور فروٹ شامل ہیں،زیادہ فائبر والی غذا میں ناشپاتی،سیب ،کیلا،امرود ،اسٹابری ،گاجر ،بند گوبھی اس کے علاوہ دالوں میں بھی فائبر کی مقدار پائی جاتی ہے جن میں مصور کی دال،چنے کے دال اور چنے شامل ہیں۔
ادویات کا کم استعمال
ادویات کا کم استعمال بھی آپ کو قبض کی بیماری سے بچا سکتا ہے،کچھ ادویات کے استعمال سےبھی آپ قبض کا شکار ہوجاتے ہیں۔اس لئے ادویات کا ستعمال بھی کم کرنا چایئے اور اس صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کیا جانا چاہئے۔۔
ورزش کرنا
کوئی بھی دوائی یا طریقہ تب تک آپ پراچھے طریقے سے کام نہیں کرسکتاجب تک اپنے لائف اسٹائل میں تبدیلی نہیں لاتے۔روزمرہ زندگی میں ورزش سے ہم بہت سی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔روزانہ بیس منٹ کی ورزش ہمیں قبض کی بیماری سے بچا سکتی ہے۔
اہم نسخہ،زیتون کا تیل
اس نسخے کی وجہ سےآپ پرانی سے پرانی قبض کا بھی علاج کر سکتے ہیں،صبح اٹھ کر آپ نے نہار منہ نیم گرم پانی پینا ہے اور اس کے پانچ منٹ بعد آپ نے زیتون کا تیل ایک کھانے کا چمچ لینا ہے اور ان سب کے آدھا گھنٹا بعد آپ نے ناشتہ کرنا ہے۔کچھ ہی دن ایسا کرنے سے آپ قبض کا علاج کر سکتے ہیں۔