انسان کی زندگی کےمختلیف مراحل ہوتے ہیں۔کسی مرحلے میں وہ بچہ ہوتا ہے کسی میں جوان اور کسی میں بوڑھا۔ان تین مراحل میں وہ بہت سے کام سرانجام دیتا ہے۔انسان اپنی زندگی میں کہیں نہ کہیں بہت سی غلطیاں بھی کرتا ہے اور انہیں غلطیوں سے سیکھتا ہے۔
انسان کی زندگی کا سائیکل ایسے لگتا ہے جیسے ایک ہی ترتیب سے چل رہا ہے،ہرصبح وہ اٹھتا ہےآفس یا جووہ کاروبار کرتا ہے اس پر چلا جاتاہے۔ انسان اپنی زندگی کے پہلے بیس سال وہ جوان ہوتا ہے تب وہ طالبِ علم ہوتا ہے،باقی کے بیس سال میں وہ اپنی پروفیشنل لائف کی طرف آتا ہےکاروبار کرتا ہے یا جاب کی تلاش کرتا ہے شادی کرتا ہےبچے پیدا کرتا ہے اور اپنے بچوں کی ضروریات کو پورا کرتا ہے،پھر جب وہ تیسرے مرحلے میں آتا ہےتو بیماری کا آغاز ہونے لگتا ہے۔کہیں آنکھ کی روشنی جانے لگتی ہے،کہیں جوڑوں کا درد ستانے لگتا ہےاور دانت بھی انسان کا ساتھ چھوڑنے لگتے ہیں۔ہمارے معاشرے میں موجود ہر شخص بہت سی مشکلات سے گزرتا ہےکچھ لوگ ان مشکلات ک سامنا کرتے ہیں ۔مشکلات کافی قسموں کی ہوتی ہے۔میرے نزدیک سب سے زیادہ مشکل پیش تب آتی ہے جب انسان صحت سے ہاتھ دھوبیٹھتا ہے۔صحت مند رہنا سب سے بڑا حاصل ہے۔بچپن سے لیکر بڑھاپے تک صحت مند رہنابہت بڑی آچیومنٹ ہے۔لیکن صحت مند رہنے کے لئے انسان کو خودکوشش کرنی پڑتی ہے۔بہت سے طریقے ایسے ہیں جن کو اپنا کر انسان اپنی خوشگوار زندگی گزار سکتا ہے۔آج ہم صحت مند زندگی گزارنے کے لئے چنداصولوں پر نظرڈالیں گے۔
ہم صحت کے چنداصولوں پر عمل کرکے اپنی زندگی کو بیماریوں سے پاک زندگی بنا سکتے ہیں،اس کے لئے ہمیں زیادہ محنت کرنے کی بھی ضرورت نہیں ہے کچھ ٹپس کوانسان اپنے روزمرہ کی روٹین کا حصہ بنا لیں تو ایک شاندار اور صحت مند زندگی گزار سکتا ہے۔آیئے جانتے ہیں وہ ٹپس کیا ہیں۔
:دانتوں کی صفائی
ہمیں اپنے مسوڑھوں اور دانتوں کو بیماری سے پاک اور مضبوط رکھنے کے لئے روزانہ برش کرنا چایئے تاکہ ہم دانتوں کی تکلیف سے محفوظ رہ سکیں۔
:بھرپوراورپرسکون نیند
تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ نیند کی کمی ہماری بھوک اور ہارمونز کے توازن کو بگاڑ سکتی ہے،جو لوگ پرسکون اور مکمل نیند لیتے ہیں وہ دن بھر چست رہتے ہیں اور روزمرہ کی سرگرمیاں اچھے طریقے سے سرانجام دیتے ہیں۔
:ورزش کریں
انسان کی زندگی میں صبح کی سیر،صبح کی ورزش بہت اہم کردار اداکرتی ہے اس لئےدن میں اگر صبح کے وقت نہ سہی شام کے وقت لازمی ورزش کریں اس سے انسان اپنے وزن پربھی کنٹرول کرسکتا ہےاورتوانااور چست بھی رہ سکتا ہے۔
:پھلوں اورسبزیوں کا استعمال
پھل اورسبزیاں ہمیں کافی مقدار میں کاربوہائیڈریٹ،فائبراور وٹامن فراہم کرنے میں سب سے اچھا ذریعہ ہیں۔اس لئے صبح ناشتے کے وقت تازہ پھلوں کا جوس اور دوپہر میں سبزیوں کا سلاد کھانا چاہیے۔
:نمک اور چینی کا کم استعمال
زیادہ نمک کا استعمال آپ کو بلڈپریشر کے مرض میں مبتلا کر سکتا ہےاس لئے اپنی خوراک میں نمک کا کم استعمال کر نا چایئے۔زیادہ چینی کی والی غذاؤں کی جگہ ہمیں پھلوں کا استعمال کرنا چایئے۔
انسان خود کو صحت مند رکھنے کے لئےکوشش کرتاہے لیکن کہیں نہ کہیں کوتاہی بھی ہوجاتی ہے آخر غلطیاں بھی تو انسانوں سے ہوتی ہیں انسان بھی بعض اوقات دل کے ہاتھوں مجبور ہوکر ایسی خوراک کا استعمال کرلیتا ہے جو اس کی صحت کے کے نقصان دہ ہوسکتی ہیں،اب سگریٹ پینے والا بھی تو انسان ہی ہے وہ بھی اس کے بغیر نہیں رہ سکتا کھانا ہضم کرنے کے بہانے ہی انسان دن میں دو سے چار سگریٹ پی لیتا ہے۔
لیکن اس کا بھی حل موجود ہے اگر آپ صحت کے مسئلے سے دوچار ہوتے ہیں،جیسے آپ گھر بیٹھے آن لائن فوڈ آڈر کرتے ہیں ایسے ہی ایک کلک سے آپ آن لائن وڈیو کنسلٹیشن لے سکتے ہیں مرہم۔پی۔کے کی ویب سائٹ سے۔اس کے علاوہ ؔآپ ایک فون کال کر کے ڈاکٹر سے اپائنمنٹ بھی بک کرواسکتے ہے۔