حاملہ خواتین اپنے بچے کی صحت کی خاطر اپنی غذا پر بہت توجہ دیتی ہیں۔ اس دوران ماں جو استعمال کرتی ہے وہ بچے پر اثر رکھتا ہے کیونکہ حمل کے دوران متوازن اور وٹامنز سے بھرپور غذا ہے آپ کے بچے کی نشوونما کو بہتر بنا سکتی ہے۔ اگر آپ میں پہلے سے ہی وٹامنز اور منرلز کی کمی ہے تو یہ آپ کے لئے حمل میں مسائل کا باعث بنتی ہے۔
جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ دماغی صحت بھی بہت اہمیت رکھتی ہے۔ بچوں کا جسمانی طور پر ہی صحت مند ہونا ضروری نہیں ہے بلکہ اپنی زندگی کی باقی سرگرمیاں سر انجام دینے کے لئے دماغ کا صحت مند ہونا ضروری ہے۔ ایک ماں کو اپنے بچے کی دماغی صحت کے لئےحمل کے دوران تمام وٹامنز کا استعمال کرنا چاہیے۔
بچے کی دماغی نشوونما اور اس کی صحت کے لئے کیا کرنا چاہیے یہ جاننے کے لئے اس بلاگ میں وہ تمام معلومات ہیں جو آپ کی مدد کر سکتی ہیں؛
آئیے ہم جانتے ہیں کہ حاملہ خواتین کی غذا کیسے بچے کی نشوونما پر اثرانداز ہوتی ہے؛
حاملہ خواتین کی غذا کا بچے پر اثر
ایک نئی تحقیق سامنے آئی ہے جس میں یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ ماں کی غذا بچے کی دماغی صحت اور نشوونما پر اثرانداز ہوتی ہے۔
کارنیل یونیورسٹی کے مطابق کچھ بچوں نے ایک مشکل ٹاسک پر کام کرکے بہت بہترین کارگردگی کا مظاہرہ کیا جس میں مسلسل توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ ان کی ماؤں نے حمل کے دوران کولین کی دو گنا مقدار کا استعمال کیا تھا۔
اس کے علاوہ بہت سی اور تحقیق سے بھی پتہ چلتا ہے کہ حاملہ خواتین جو غذا میں کولین کی اضافی مقدار کو شامل کرتی ہیں اس کی وجہ سے ان کے بچوں کو علمی فوائد میں بہت مدد مل سکتی ہے اور ان کی کارگردگی بہتر بنانے میں بھی ان کو مدد ملتی ہے۔
اس تحقیق کے مطابق تیسری سہ ماہی میں حاملہ خواتین کو اس غذا کا زیادہ استعمال کرایا گیا جس میں کولین کی مخصوص مقدار موجود تھی۔
اگر آپ حاملہ ہیں اور بچے کی صحت کے لئے ڈائیٹ پلان پر عمل کرنا چاہتی ہیں جس میں تمام غذائی اجزا موجود ہوں تو اس کے لئے مرہم ڈآٹ پی کے کی ویب سے ایک اچھی گائنا کالو جسٹ سے رابطہ کریں۔
کولین کے ذرائع
ہم کولین کو غذا کی مدد سے بھی حاصل کرتے ہیں اس کے علاوہ ہم سیپلیمنٹسل کے استعمال سے بھی اپنے جسم میں اس کی مقدار کو اچھا کر سکتے ہیں۔ ہم کولین کو جس غذا سے حاصل کر سکتے ہیں اس میں انڈے کی زردی، سرخ گوشت،مرغی کا گوشت، مچھلی، پھلیاں ، گری دار میوے اور سبزیاں شامل ہیں۔
جو حاملہ خواتین اپنی غذا میں ان چیزوں کو شامل کرتی ہیں وہ کولین کی اچھی مقدار کو حاصل کرتی ہیں جو ان کے بچے کی دماغی صحت کے لئے بہت زیادہ ضروری ہے اور ان کو فائدہ بھی دیتی ہے۔
کولین کا حمل میں کردار
حمل کے دوران کافی کولین حاصل کرنا بہت ضروری ہے کیونکہ یہ بچے کی دماغی صحت اور ریڑھ کی ہڈی کی صحت میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ حاملہ خواتین کو روزانہ 450 ملی گرام کولین کی ضرورت ہوتی ہے۔ جیسا کہ میں نے پہلے بھی بتایا ہے کہ ہم کولین کو اپنی غذا سے بھی حاصل کرتے ہیں۔
یہ بچے کی دماغی نشوونما کے لئے ایک ضروری غذائیت ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ یہ دماغ میں نیوروٹرانسمیٹر بنانے میں ہماری مدد کرتا ہے۔ آپ کے تیسرے سہ ماہی میں کولین آپ کے بچے کی یادداشت کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔ فولیٹ کی طرح کولین بھی پھٹے ہونٹوں اور تالو سے بچانے میں مدد کرتا ہے۔
اپنے حمل کی صحت کی بارے میں آگاہی حاصل کرنے کےلئے مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سے اچھے ڈاکٹر کا انتحاب کریں۔
حمل میں غذا کی اہمیت
جس طرح فولک ایسڈ حمل کے دوران بہت ضروری ہے اسی طرح کولین بھی بہت اہم ہے۔ اگر ہم حمل کے دوران متوازن غذا اور وٹامنز کا استعمال کرتے ہیں تو اپنے بچے کو بہت سی خرابیوں سے بچا سکتے ہیں۔ ناقص غذا کی وجہ سے بھی بچوں میں پیدائش کے وقت بہت سی خرابیاں پیدا ہوتی ہیں۔
حاملہ خواتین کو اپنی غذا میں پروٹین ، کیلشیم، وٹامن سی، پھل اور سبزیاں،اناج، آئرن سے بھرپور غذا، فولک ایسڈ اور اس کے ساتھ ساتھ کولین کا استعمال لازمی کرنا چاہیے یہ تمام غذائی اجزا بچے کی مجوعی صحت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور پیدائش کی خرابیوں سے بچاتے ہیں۔
ہمیں حمل کے دوران کولڈ ڈرنکس، فاسٹ فوڈ اور ناقص غذا سے پرہیز کرنا چاہیے کیونکہ یہ ہمارے بچے کی صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ کیفین کا استعمال بھی اعتدال کے ساتھ کرنا چاہیے۔ متوازن غذا ہی ہمیں صحت کے تمام مسائل سے بچا سکتی ہے۔