چہرے پر ہلکے بال تو ہم سب کے چہروں پر ہوتے ہیں مگر بعض خواتین چہرے پر گھنے اور موٹے بالوں کی شکایت کرتی ہیں۔ اس حالت کو ‘ہرسوٹزم’ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ہرسوٹزم کی شکار خواتین کے جسم اور چہرے پر بال زیادہ دکھائی دیتے ہیں۔ اگرچہ چہرے پر ان پریشان کن بالوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے بہت سے طریقے ہیں، لیکن متحرک رہنا اور ان عوامل سے بچنا جو ان بالوں کو بڑھنے کا سبب بن سکتے ہیں آپ کو بیوٹی سیلون کے بہت سے چکروں کو بچا سکتے ہیں۔
ہم جانتے ہیں کہ چہرے پر غیر ضروری بال ہونے سے آپ کی شکل اور آپ کے مزاج پر اثر پڑ سکتا ہے، اس لئے ہم نے چہرے کے بالوں کے بڑھنے کی کچھ وجوہات تلاش کی ہیں۔
آپ خود کو بی پی اے سے بچانے کی کوشش نہیں کر رہی ہیں
جب آپ خریداری کر رہی ہوتی ہیں، تو آپ شاید زیادہ سوچے سمجھے بغیر رسیدیں لے رہی ہوتی ہیں، لیکن ایسا کرتے وقت درحقیقت آپ اپنے آپ کو بسفینول اے، یا بی پی اے، کو ایکسپوز کرہی ہوتی ہیں۔ یہ مادے ہارمونز کو بگاڑ سکتے ہیں۔ جو رسیدیں ہمیں عام طور پر سپر مارکیٹ میں ملتی ہیں ان میں بی پی اے، ہوتا ہے جو کہ ڈبہ بند کھانے کی مقدار سے 250 سے 1,000 گنا زیادہ ہوتا ہے۔
آپ کا جسم اس خطرناک کیمیکل کو جلد کے ذریعے جذب کر سکتا ہے، اور یہ آپ کے جسم میں داخل ہونے کے بعد، تولیدی صحت اور آپ کے اینڈوکرائن سسٹم کو متاثر کر سکتا ہے،جو چہرے پر مزید ناپسندیدہ بال پیدا ہونے کا سبب بن سکتے ہیں۔ بی پی اے، کئی مصنوعات میں پایا جا سکتا ہے، جیسے کہ پانی کی بوتلیں، نیپکن، اور ٹوائلٹ پیپر۔ لیکن بہت سے مینوفیکچررز اسے اپنی مصنوعات سے ہٹانے اور اپنی مصنوعات پر “بی پی اے سے پاک” لیبل درج کرنے کو یقینی بناتے ہیں۔
آپ کے پاس ورزش کے لیے وقت نہیں ہے
اگر آپ بہت مصروف زندگی گزارتی ہیں، تو ورزش کے لیے کچھ وقت نکالنا آپ کو چہرے کے بالوں کی نشوونما کو کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ زیادہ وزن ہونے کی وجہ سے آپ کی ٹھوڑی یا اوپری ہونٹ پر ناپسندیدہ بال آنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، اور ہلکی پھلکی یا کم اثر والی ورزشیں، جیسے تیراکی یا چہل قدمی، سے آہستہ آہستہ شروع کرنے سے آپ کو چہرے کے ناپسندیدہ بالوں کو دور رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔
آپ کثرت سے مچھلی کھاتی ہیں
اپنی غذا میں سالمن کی کچھ مقدار شامل کرنا زیادہ پروٹین حاصل کرنے کا ایک بہترین طریقہ ہے، لیکن اسے کثرت سے کھانے سے چہرے کے بالوں کی نشوونما میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ تیل والی مچھلی، جیسے سالمن اور میکریل، خواتین میں ٹیسٹوسٹیرون کو بڑھاتی ہیں اور اس ہارمون کا معمول سے زیادہ ہونا چہرے کے بالوں کی زیادتی کا ذمہ دار ہو سکتا ہے۔
اگر آپ کافی کے بغیر دن شروع نہیں کر سکتے
اگر آپ ایک کپ گرما گرم کافی پیئے بغیر اپنا دن بہتر انداز میں شروع کرنے میں ناکام رہتی ہیں تو یہ ایک قابل فہم بات ہے کیوں کہ ہم میں سے بہت سارے افراد اس کمزوری کا شکار ہیں۔ تاہم کثرت سے کافی پینا دراصل ٹیسٹوسٹیرون کی پیداوار کو بڑھا سکتا ہے۔
مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ صرف 4 ہفتوں تک باقاعدگی سے کافی پینا جسم میں ٹیسٹوسٹیرون کی مجموعی سطح کو بڑھا سکتا ہے۔ اگر آپ روزانہ کافی پینے سے خود کو باز نہیں رکھ سکتی تو ڈی-کیف یا انسٹنٹ کافی پینی چاہئے کیوں کہ اس میں کیفین قدرے کم ہوتی ہے۔
جب آپ ذہنی دباؤ کا شکار ہوں
ہم ایک تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا میں رہتے ہیں، جس میں ذہنی تناؤ سے بچنا تقریباً ناممکن ہے۔ لیکن جہاں وقتا فوقتا تھوڑا بہت تناؤ محسوس کرنا بالکل معمول کی بات ہے، وہیں مسلسل دباؤ میں رہنا درحقیقت جسم کے قدرتی ہارمونز کے توازن میں بگاڑ پیدا کر سکتا ہے۔ جب آپ کے ہارمونز ختم ہوجاتے ہیں، تو یہ آپ کی مجموعی صحت کو متاثر کرتا ہے اور ناپسندیدہ بالوں کے تیزی سے بڑھنے کا سبب بن سکتا ہے۔
اگر رات دیر تک آپ اپنا پسندیدہ شو بہت زیادہ دیکھ رہے ہوں یا بچوں کے سو جانے کے بعد آپ رات کو کچھ پرسکون وقت سے لطف اندوز ہونا پسند کرتی ہیں اور اس وجہ سے دیر سے سونے کی عادی ہیں تو یہ آپ کی صحت کو بری طرح متاثر کر سکتا ہے اور آپ کے ہارمونز کو بگاڑ سکتا ہے۔ چہرے کے بالوں کی ضرورت سے زیادہ نشوونما سے بچنے کے لیے رات کو کم از کم 7 گھنٹے کی نیند کو یقینی بنائیں۔
میں مبین آفتاب اردو کانٹنٹ رائٹر ، میں تعلیم کے شعبے سے منسلک ہوں۔ ویسے تو عمر کے لحاظ سے میں 32 سال کا ہوں پر تجربے کے اعتبار سے اپنی عمر سے کئی گنا بڑا ہوں میں ایک بچی کا باپ ہوں اور چاہتا ہوں کہ ہماری نئی نسل اردو کو وہ مقام دے جو بحیثیت ایک قومی زبان اس کا حق ہے۔