جلد کی خوبصورتی حاصل کرنے میں چاول کا پانی بہت اہم کردار ادا کرتا ہے ہم میں سے بہت سے لوگ چاول کے پانی کی افادیت صرف بالوں کی صحت اور خوبصورتی کے لئے جانتے ہیں لیکن چاول کے پانی میں موجودامینو ایسڈ،وٹامنز اور معدنیات جلد کی حفاظت اور مرمت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں
ہمارے گھر کے کچن میں متعدد ایسی چیزیں ہیں جو ہماری جلد کی حفاظت اور خوبصورتی بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرتی ہیں جبکہ چاول کو بھگونے یا ابلانے کے بعد ضائع کیا جانے والا پانی بھی جلد کی صحت کو بڑھانے کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ جاپانی اور کورین سکن کیئر کے طریقوں میں صدیوں سے چاول کا پانی چمکدار اور ہموار جلد کے حصول کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔
چاول کا پانی جلد کے لئے کیسے مفید ہے؟
چاول کا پانی نہ صرف بالوں کو صحت مند، لمبا اور چمکدار بناتا ہے بلکہ یہ خوبصورت، چمکدار اور بے داغ جلد کے حصول کا بھی ایک بہترین اور آسان ذریعہ ہے۔
بڑھاپے کو روکنے میں مددگار
چونکہ چاول کا پانی امینوایسڈز، اینٹی آکسیڈینٹس اور معدنیات سے بھرپور ہوتا ہے جس کی وجہ سے جلد کی عمر برھنے کے عمل کو کم یا سست کرسکتا ہے اس کے ساتھ ساتھ چاول کا پانی جلد کی لچک کو برقرار رکھنے میں بھی مدد کرتا ہے جس کی وجہ سے بڑھتی عمر کے اثرات کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
جلد کو چمکدار بناتا ہے
چاول کا پانی جلد کو چمکدار بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے ۔جلد کو چمکدار اور ہموار بنانا اس کی خاصیت میں سے ایک ہے اس کا باقاعدہ استعمال آپ کی جلد کو صاف اور چمکدار رکھتا ہے
جلد کی بیرونی ساخت کو صحت مند بناتا ہے
جلد کی بیرونی تہہ کو جلد کی رکاوٹ یا جلد کی ساخت کے طور پر جانا جاتا ہےجو آپ کی جلد کو خشک ہونے سے روکتی ہے اور ایکزیما اور اپٹوپک ڈرمیٹائٹس جیسے حالات شکار ہونے سے روکتی ہے تاہم چہرے پر چاول کا پانی استعمال کرنے سے اس میں موجود نشاستے کی مقدار قدرتی طور پر بیرونی جلد کی حفاظت کرتی ہے۔
دھوپ کی جلن سے نجات دیتا ہے
نشاستہ دار چاولوں کا پانی لگانے سےسورج کے نقصانات جیسے دھوپ، سوزش، لالی اور خارش سے نجات مل سکتی ہے۔ ٹھنڈک کا اثر دھوپ میں جلنے والی جلد کو سکون بخشنے کے ساتھ ساتھ ٹیننگ کو کم کر سکتا ہے
جلد کے تیل کو کم کر سکتا ہے
چکنی یا تیل والی جلد والے افراد اگر روزانہ اپنہ چہرہ چاول کے پانی سے دھوئیں تو انہیں جلد کی چکنائی دور کرنے میں مدد ملتی ہےاور اس کے ساتھ ساتھ جلد کو کیل اور مہاسوں سے بچانے میں مدد ملتی ہے۔
گھر میں جلد کے لئے چاول کا پانی کیسے تیار کریں
اگرچہ کہ چاول کا پانی تیار کرنے کے بہت سے طریقے ہیں لیکن یہاں ہم دو طریقے پیش کریں گے
بھگونے کا طریقہ
ایک پیالے چاول کو 2 سے 3 کپ پانی میں 30 منٹ تک بھگو دیں، چاولوں کو چھاننے کے بعد پانی کو ایک پیالے میں جمع کر کے فریج میں رکھ دیں اور روزانہ اس کا استعمال چہرے پر کریں
ابلا ہوا طریقہ
جب ہم گھر کے لئے چاول ابالتے ہیں تو اس میں سے حاصل ہونے والا پانی ضائع کرنے کے بجائے اسے چھاننے کے بعد مکمل طور پر ٹھنڈا کر لیں اور ایک بوتل میں بھر کر فریج میں رکھ دیں
خمیر شدہ چاول کا پانی
خمیرشدہ چاول کا پانی بنانے کے لئے بھی چاول بھگونے کا عمل استعمال کریں پھر پانی کو فریج میں رکھنے بجائے چاول کو چھاننے کے بعد اسے کمرے کے درجہ حرارت پر ایک یا دو دن کے لئے جار میں چھوڑ دیں۔جب ڈبے میں سے کھٹی بو آنے لگے تو اسے فریج میں رکھ دیںاور استعمال کرنے سے پہلے خمیر شدہ پانی کو پتلا کرنے کے لئے اس میں سادہ پانی ملائیں
جلد پر چاول کا پانی کیسے استعمال کریں
چہرے پر چاول کا پانی استعمال کرنے سے پہلے اسے ایک اسپرے کی بوتل مین محفوظ کریں
چاول کا پانی استعمال کرنے سے پہلے چہرے کو اچھی طرح سے صاف کریں
اس کا باقاعدگی سے استعمال آپ کو صحت مند خوبصورت اور جوان جلد حاصل کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔لہذا اگر آپ بڑھاپے سے دور صدا جوان، چمکدار اور بے داغ جلد حاصل کرنا چاہتے ہیں تو روزانہ کی بنیادوں پر چہرے پر چاول کا پانی استعمال کریں
اپنے چہرے پر براہراست ٹونر کے طور پر پانی کا چھڑکاؤ کریں، اس کے علاوہ آپ روئی کی گیند کے ذریعے بھی چاول کا پانی چہرے پر لگا سکتے ہیں
چاولوں کے پانی کو چہرے پر 20 سے 30 منٹ تک لگا رہنے دیں
اب اپنا چہرہ پانی سے دھولیں