چھاتی کے کینسر کی جانچ کے لیۓ اپنی چھاتی کو کسی بھی میڈیکل چیک اپ سے قبل خود جانچنا بہت اہمیت رکھتا ہے کیوںکہ چھاتی کا کینسر ایک ایسی بیماری ہے جس کو اگر ابتدائی مرحلے پر تشخیص کر لی جاۓ تو یہ قابل علاج ہے اور اس کے اثرات کو پھیلنے سے قبل روکا جا سکتا ہے
چھاتی کی خود جانچ کی اہمیت
عام طور پر کئی ماہرین کا یہ ماننا ہے کہ چھاتی کے کینسر کی تشخیص کے لیۓ جس طرح میموگرافی کی اور ایم آر آئی کی اہمیت ہوتی ہے اس سب سے قبل اس کی جانچ خود اپنے طور پر کرنا کینسر کی جانچ کا سب سے ابتدائی طریقہ ہے
چھاتی کو خود جانچنے کا طریقہ
چھاتی کو خود جانچنے کے لیۓ مرحلہ وار یہ طریقہ استعمال کرنا چاہیۓ
پہلا مرحلہ
آئینے کے سامنے کھڑی ہو جائيں اپنے دونوں ہاتھ پیچھے کولہوں کی طرف باندھ لیں اور کندھے سیدھے رکھ لیں سب سے پہلے دونوں چھاتی کے سائز، رنگت اور اس کی شکل کو غور سے دیکھیں۔ اس کے بعد اس کو دیکھیں کہ اس میں کوئی ابھار یا شکل میں تبدیلی تو نہیں ہے ۔
اگر چھاتی کی جلد پر کسی قسم کا ابھار ، دانہ یا رنگت میں تبدیلی نظر آۓ تو اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں نپل پر غور کریں اگر اس کی شکل میں تبدیلی ہو تو اس کو بھی غور کریں کسی قسم کی سرخی یا اس میں سے تبدیلی کی صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کریں
دوسرا مرحلہ
اب اپنے دونوں بازؤ اوپر کی جانب اٹھا لیں اور دوبارہ سے جانچ کریں ۔ اس طرح ہاتھوں کو اوپر کی طرف اٹھانے کی صورت میں چھاتی کی شکل میں کسی قسم کی ناہمواری کا جائزہ لیں ۔ کسی گٹھلی کی صورت میں اس پر غور کریں اور اس بات کی جانچ کریں کہ اس میں کسی قسم کی تکلیف تو نہیں ہے
تیسرا مرحلہ
اس مرحلے میں چھاتی کی نپل کی جانچ کریں خاص طور پر اس طرف توجہ دیں کہ نپل میں سے کسی قسم کا سفید ، پیلا یا گلابی مواد تو نہیں نکل رہا ہے اس صورت میں بھی فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں
چوتھا مرحلہ
اس مرحلے میں بستر پر سیدھا لیٹ جائیں اور دائین ہاتھ کی انگلیوں سے بائيں چھاتی کو چیک کر یں دائرے کی شکل میں انگلیوں کو حرکت دیتے ہوۓ چھاتی کے ہر ہر حصے کو دبا کر دیکھیں ۔ اگر کسی بھی حصے میں درد محسوس ہو یا غیر معمولی ابھار ہو تو اس پر غور کریں اور اس حوالے سے اپنے ڈاکٹر سے رجوع کرنا ضروری ہے
پانچواں مرحلہ
چھاتی کے ہر ہر حصے کو چیک کریں اس کے ساتھ کندھے کی کالر بون سے لے کر بغلوں تک جانچ کریں ان جگہوں پر موجود کسی قسم کی گٹھلی کی موجودگی کی صورت میں اس کو چیک کریں اور یہ بھی دیکھیں کہ اس میں کسی قسم کا درد تو نہیں ہو رہا ہے ۔ ہاتھوں کی انگلی کو دائرے کی صورت میں حرکت دیں اس کے بعد اس کو اوپر نیچے گھما کر دیکھیں
اس کے ساتھ ساتھ ان پٹھوں کواچھی طرح سے دبا کر گہرائی میں دیکھیں کہ اگر اندرونی طور کسی قسم کی خرابی یا گٹھلی موجود ہو تو اس کو چیک کر کے فوری طور پر ڈاکٹر سے رابطہ کام کرین
چھاتی میں کسی قسم کی خرابی کی صورت میں ابتدائی چیک اپ کے لیۓ ماہر امراض نسواں سے رجوع کریں جو کہ مذید تشخیص کے لیۓ کسی کینسر کے ڈاکٹر سے رجوع کرنے کا مشورہ دے سکتے ہیں ماہر اور مستند ڈاکٹر سے مشورے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ وزٹ کرین یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں
چھاتی میں کسی قسم کی گٹھلی کی صورت میں اقدامات
پریشان نہ ہوں
چھاتی میں اگر کسی قسم کی گٹھلی موجود ہو تو اس حوالے سے زيادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے اس حوالے سے یہ یاد رکھنا چاہیۓ کہ ہر گٹھلی کینسر کا سبب نہیں ہوتا بعض اوقات یہ گٹھلی ہارمون کی خرابی کے سبب بھی ہوتی ہے جو کہ علاج سے درست ہو سکتی ہے
ڈاکٹر سے رابطہ کرنے میں شرم کا مظاہرہ نہ کریں
عام طور پر اکثر خواتین شرم کی وجہ سے ڈاکٹر کو اس حوالے سے بتانے میں شرم اور ہچکچاہٹ کا شکار ہو جاتی ہیں ۔ مگر اس حوالے سے یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ شرم کے سبب جتنا زيادہ تاخیر کی جاۓ گی اس کی وجہ سے تکلیف میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے
ذہنی طورپر تیار رہیں
چھاتی میں گٹھلی یا کسی اور قسم کی خرابی کی صورت میں اس حوالے سے ذہنی طور پر تیار رہیں کہ یہ کسی خطرناک بیماری کی علامت بھی ہو سکتی ہے یاد رکھیں انسان کسی بھی بیماری سے اس وقت ہار جاتا ہے جب اس کی قوت ارادی اس کے سامنے ہتھیار ڈال دیتی ہے اس وجہ سے کسی بھی بیماری کا مقابلہ کرنے کے لیۓ سب سے اہم آپ کا اس کے مقابلے کے لیۓ تیار ہونا ہے اس وجہ سے خود کو ہر برے وقت کے لیۓ تیار رکھیں اور اس بات پر یقین رکھیں کہ آپ اس بیماری کو شکست دے سکتی ہیں