کمر درد خواتین میں بہت عام ہے۔ یہ درد سنگین ہو سکتیں ہیں لیکن جان لیوا نہیں۔ اگرچہ شاذوناذر کمر درد سنگین صورتیں اختیار کرتا ہے جس کی وجہ سے فوری طبی دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے۔ عمر گزرنے کے ساتھ ساتھ ہڈیوں میں بھی درد شروع ہوجاتا ہے۔
اگر ہمارے جسم میں وٹامنز اور منرلز کی کمی ہو تو ہماری قوت مدافعت بھی کم ہوتی ہے جس کی وجہ سے ہم کسی بھی بیماری کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ ا س لئے کسی بھی انفیکشن کا مقابلہ کرنے کے لئے جسم میں قوت مدافعت کا ہونا ضروری ہے۔آپ کو پھلوں اور سبزیوں کا بھرپور استعمال کرنا چاہیے۔
کمر درد کی وجوہات
بعض اوقات کمر کی درد طبی جانچ کے باوجود بھی پراسرار رہتی ہے۔ ہر شخص میں درد کی نوعیت مختلیف ہوسکتی ہے۔ کچھ مسائل ایک شخص میں شدید درد کا باعث بنتے ہیں اور دوسرے میں علامات بھی ظاہر نہیں ہوتیں۔ ہم کمر درد کی وجوہات جانتے ہیں؛
زیادہ کام
جب آپ بھاری ورزش کرتے ہیں یا اپنی پیٹھ پر وزن اٹھاتے ہیں یا سردی میں صحن میں کام کرتے ہیں تو آپ کی کمر میں درد ہوسکتا ہے۔ ان صورتوں میں ہوسکتا ہے کہ آپ نے اپنی کمر کو کھنچا ہو یا پٹھوں پر وزن ڈالا ہو۔ ایسی حرکتیں جن میں کھنچنا، موڑنا شامل ہے وہ کمر درد کی وجہ بن سکتے ہیں۔
ڈسک کی چوٹ
جیسے جیسے آپ کی عمر بڑھتی جاتی ہیں تو چپٹی ڈسک جو ورٹیبرا کے درمیان فٹ ہوتی ہیں۔ جب وہ ٹوٹ جاتی ہیں تو آپ درد محسوس کر سکتے ہیں۔ آپ اس وجہ دے ٹیک لگانے کی صلاحیت کھو سکتے ہیں۔ ایک ریڑھ کی ہڈی دوسرے سے رگڑ جاتی ہے۔ ڈآکٹرز اس کو ڈی جنریٹو ڈسک کی بیماری کہتے ہیں۔
الائنمنٹ کے مسائل
سکولیوسس آپ کی ریڑھ کی ہڈی میں ایک گھماؤ ہے جو نوعمری کے سالوں میں تیار ہوتا ہے۔ یہ درمیانی عمر یا اس کے بعد بھی کمر درد کا سبب بن سکتا ہے۔ جب آپ ریڑھ کی ہڈی کے اندر اعصاب پر دباؤ ڈالتے ہیں تو آپ کا درد بڑھتا ہے۔ آپ کی پیٹھ کی ہڈیاں اپنی پوزیشن سے پھسل سکتی ہیں۔
تکلیف اس وقت شروع ہوتی ہے جب ہڈیاں ریڑھ کی ہڈیوں کے اعصاب کو سیکیڑنا شروع ہوتی ہیں۔ آلائمنمنٹ کے مسائل ہمیشہ ریڑھ کی ہڈی سے ہی نہیں شروع ہوتے۔ آپ کے پاؤں یا ٹحنوں میں درد آپ کے چلنے کے طریقے کو تبدیل کر سکتا ہے۔
فریکچر
گرنے یا کسی حادثے کی صورت میں آپ کی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ سکتی ہے۔ لیکن عام طور پر ہڈیوں کو پتلا کرنے والی بیماری آسٹیوپروسس فریکچر کا سبب بنتے ہیں۔ جب آپ حرکت کرتے ہیں یا ہڈیاں اعصاب کو سکیڑتی تو آپ کو شدید درد ہوسکتا ہے۔
انفیکشن یا ٹیومر
ریڑھ کی ہڈی میں انفیکشن حملہ کر سکتا ہے اس حالت کو آسٹیو مالایٹس کہتے ہیں۔ یا اس کے علاوہ ڈسکس کے درمیان سوزش بھی ہوسکتی ہے۔ سوجن کے نتیجے میں آپ کی کمر درد ہوسکتی ہے۔ سوزش کی وجہ ریڑھ کی ہڈی دماغ کو درد کے سگنل بھیج سکتی ہے۔
کینسر کے بھی بہت کم امکانات ہوتے ہیں لیکن یہ کمر درد کا سبب بنتے ہیں۔ اگر آپ کی کمر درد برداشت سے باہر ہے اور ادویات سے کنٹرول نہیں ہورہی تو انتظار کیےبغیر مرہم ڈاٹ پی کے کی سایٹ سے اچھے ہڈیوں کے ڈاکٹر سے طبی معائنے کے لئے بات کریں۔
کینسر کی کچھ اقسام کمرسے شروع ہوتے ہیں لیکن یہ کسی اور جگہ سے پھیل کر بھی کمر تک پہچ سکتے ہیں۔ اگر آپ کی کمر درد ہے اور کینسر کی علامات ہیں تو جانچ کے لئے دیر نہ کریں ڈاکٹر سے بات کریں۔
دیگر حصوں میں صحت کے مسائل
جسم کے کسی اور اعضاء میں تکلیف بھی کمر درد کا باعث بن سکتی ہے۔ بہت سی ایسی حالتیں ہیں جو دوسرے اعضاء کو متاثر کرتی ہیں۔ نہ صرف آپ کی ریڑھ کی ہڈی متاثر ہوتی ہے بلکہ آپ کے جوڑ بھی متاثر ہوتے ہیں۔ ان مسائل میں گردے کی پتھری، لبلبے کی سوزش، جنسی طور پر منتقل ہونے والے انفیکشن بھی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ اینڈو میٹروسس کی وجہ سے بھی ایسا ہوتا ہے اس لئے زیادہ تر خواتین کمر درد کا شکار ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ صحت کی ایک اور حالت جیسے فایبرومالجیا والے لوگ بھی جو تھکاوٹ کا شکار ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ پٹھوں میں درد کی وجہ سے بھی ہم کمر درد میں مبتلا ہوتے ہیں۔
ریڑھ کی ہڈی کی سٹیناسس
اگر آپ کو ڈیجنریٹیو ڈسک کی بیماری ہے تو آپ کی ریڑھ کی ہڈی پر مکینیکل لوڈنگ شفٹ ہوجاتی ہے۔ آپ کی ریڑھ کی ہڈی نئی ہڈی تیار کرکے جواب دے سکتی ہے جہاں پر زیادہ طاقت کا استعمال ہوتا ہے۔ ہڈیوں کی نشوونما آپ کے اعصاب کو نچوڑ سکتی ہے۔
اس نتیجے میں آپ کی کمر درد یا ٹانگوں میں درد رہ سکتا ہے۔ ٹانگوں میں طاقت کا احساس نہیں ہوتا اس حالت میں آپ چلنے پھرنے کی صلاحیت کھو سکتے ہیں۔
مرہم ڈاٹ پی کے کی سیب سایٹ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں۔
Android | IOS |
---|---|