مصروف افراد سے مراد ایسے افراد ہے۔ جو کہ دن بھر کے چوبیس گھنٹے کبھی جسمانی طور پر اور کبھی ذہنی طور پر کسی نہ کسی کام میں مصروف رہتے ہیں ۔ان افراد میں کاروباری افراد بھی شامل ہو سکتے ہیں ، نوکری پیشہ افراد کے ساتھ ساتھ گھریلو خواتین اور طالب علم بچے بھی اسی فہرست کا حصہ ہوسکتے ہیں ۔
پہلےوقتوں کے لحاظ سے اب ہماری طرزِزندگی میں بہت تبدیلی آئی ہے،ہرکام آسان توہواہے لیکن پھر بھی انسان بہت مصروف ہوکررہ گیاہے۔دن بھرآفس میں کام کرنے کے بعد اپنے لئےوقت نکالنا مشکل ہوگیاہے۔موبائل کی ایجاد کےساتھ بھی لوگوں کی مصروفیت بڑھ گئی ہے۔کیونکہ بہت سے افراد اپنے لیے وقت نکالتےتو ہیں لیکن وہ موبائل کےاستعمال میں گزار دیتے ہیں۔
جس کی وجہ سے طرزِزندگی بہت بدلتے جا رہی ہے۔مانا کہ لوگوں کا رہن سہن بدل گیاہے۔خوراک بدل گئی ہےاور طرِززندگی بدل گئی ہے۔ لیکن صحت ایسی چیز ہے جس کی ضرورت تو جدید دور میں بھی ویسی ہی رہتی ہے۔سب سے اچھی بات یہ ہے کہ مصروف افراد بھی اپنی صحت کی بحالی کو ممکن بناسکتے ہیں۔وہ بھی اچھی اورصحت مندزند گی سے لطف اندوزہوسکتے ہیں۔اس کے لئے انہیں کیا کرناہوگا یہ مضمون آپ کے لئے مددگارثابت ہوگا۔
اس حوالے سے مذید معلومات کے لیۓ یہاں کلک کریں
مصروف افراد کےلئےصحت کے اصول
مصروف افراد کیسےاپنی صحت کو اچھارکھ سکتے ہیں اس حوالے سے کچھ بنیادی اصول مندرجہ ذیل ہیں؛
دن کاآغازپانی سے کریں –
صبح ایک گلاس پانی آپ کو بیدارکرنےاور ہائیڈریٹ کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔پانی ہماری زندگی کا اہم جزوہےپانی کے بغیر زند گی گزارنا ناممکن سی ہے۔آپ اپنے ساتھ سارادن پانی کی بوتل رکھیں۔ کیونکہ یہ یادہانی کا اچھاذریعہ ہے۔دن بھرآٹھ گلاس پانی آپ کو چست رکھنے میں مدد دیتا ہے اس لئےپانی کا استعمال زیادہ کریں۔
کھانا وقت پر کھائيں –
وقت پر کھانا کھانا آپ کو تناؤسے بچاسکتا ہے،اس کے علاوہ اس سے آپ کے وقت کی بچت ہوگی۔آپ کھانے میں سبزیوں کا استعمال کریں تاکہ آپ کو ضروری اجزااورمنرلز مل سکے۔اس کے علاوہ آج کے زمانے میں آن لائن گراسری کریں تاکہ آپ رش اور ہلچل سے بچ سکیں اور آپ پریشانی سے دور رہیں۔
نیند کو ترجیح دیں –
بھرپور نیند صحت مندزندگی کا اہم جزوہے،اگرآپ بھرپورنیند نہیں لیتے توآپ کو صحت کے مسائل کا سامنا ہوگا۔نیند کی کمی کی وجہ سے بھوک بھی ختم ہوتی ہے،تھکاوٹ کااحساس بھی رہتا ہے۔اگر آپ دن بھرکام کرتے ہیں تو رات کو لازمی نیند لیں۔اچھی نیند لینے لے بعدآپ کا دن خوشگوار گزرتا ہے۔
مچھلی کھائیں –
زیادہ مصروف رہنے کا مطلب ہے کہ آپ کا دماغ زیادہ کام کررہا ہے۔اپنے دماغ کی صحت کے لئے مچھلی کا استعمال لازمی کریں۔ کیونکہ اس میں موجود اومیگا3فیٹی ایسڈبہت اچھا وٹامن ہے جو دماغ کے خلیے کوطاقت دیتا ہےاوراس کے استعمال سے آپ صحت مند اورچست رہ سکتے ہیں۔
ورزش لازمی کریں –
ورزش آپ کو چست اور متحرک رکھنے میں مدد دیتی ہے،اگر آپ دن بھر دماغی کام کرتے ہیں تو آپ کو جسمانی سرگرمی کی لازمی ضرورت ہے ۔اس لئے آپ کم از کم 15 منٹ لازمی ورزش کریں تاکہ آپ جسمانی طور پر تندرست رہ سکیں۔
اپنا خیال کریں –
کام کے ساتھ ساتھ ضروری ہے کہ آپ اپنے لئے بھی تھوڑا سا وقت نکالیں،آپ دن میں لازمی سلاد کے طور پر کسی سبزی کا استعمال کریں۔اپنے لیے کوئی فیس ماسک بنائیں،وہ لگائیں،رات کو سونے سے پہلے آپ اپنی جلد کی حفاظت کے لیے کوئی مشق کریں۔
شیڈول بنائیں –
آپ اپنی مصروف زندگی میں آسان طریقے سے کام سرانجام دینے کے لئے اپنا ٹائم ٹیبل بنائیں۔ تاکہ آپ ہلچل اور تناؤ سے بچ سکیں اور وقت پر کام کرسکیں۔کھانے کے اوقات،کام کے اوقات اور سونے کے اوقات کا شیڈول بنائیں۔تاہم کسی شیڈول پر قائم رہنا آپ کو تناؤ سے بچانےاور زیادہ منظم محسوس کروانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
آج کے اس جدید دور میں ہرکام آسان ہوگیا ہے،ہمیں اس مصروف زندگی میں اپنے لیے لازمی وقت نکالنے اور ڈاکٹر سے معائنہ کروانے کی ضرورت ہے۔اس کا بھی آسان حل موجود ہے ہم گھر بیٹھے ایک فون کال کے ذریعےمرہم۔پی۔کے کی ویب سائٹ سے ڈاکٹر کی اپائنمنٹ حاصل کر سکتے ہیں اس کے علاوہ ہم وڈیوکال پریااس نمبر پر03111222398آن لائن کنسلٹیشن لے سکتےہیں۔