چاول ایک ورسٹائل اناج ہے جسے دنیا بھر میں استعمال کیا جاتا ہے اوران میں سب سے زیادہ کھائے جانے والے براؤن چاول اور سفید چاول ہیں۔ بہت سے لوگ اسے بنیادی خوراک کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ چاول کی 7000 سے زیادہ اقسام، کئی رنگ، شکلیں اور سائز ہیں۔جس میں سے سفید چاول کھائے جاتے ہیں لیکن براؤن چاول بھی ایک اچھا آپشن ہے۔
براؤن چاول کیسا ہوتا ہے؟
تمام چاول بنیادی طور پر کاربو ہائیڈریٹ پر مشتمل ہوتے ہیں جس میں پروٹین کی تھوڑی مقدار ہوتی ہے لیکن یہ چکنائی سے پاک ہوتے ہیں۔البتہ براؤن رائس یا بھورے چاول ایک مکمل اناج ہے اس میں اناج کے تمام حصے موجود ہوتے ہیں بشمول ریشےدار چوکر،غذائی جراثیم اور کارب سے بھرپور اینڈوسپرم۔ اس کی سخت ساخت کی وجہ سے اسے پکانے میں زیادہ وقت لگتا ہے۔
سفید چاول کیسا ہوتا ہے؟
سفید چاول سے چوکر اور جراثیم کو ہٹا دیا جاتا ہے دراصل یہ اناج کے سب سے غذائیت والے حصے ہیں لہذا وہائٹ رائس میں بہت کم غذائی اجزاءباقی رہ جاتے ہیں لیکن یہ نرم ہوتے ہیں اور جلدی پک جاتےہیں۔
براؤن چاول کے فوائد
صحت کے حوالے سے براؤن چاول کے کئی فوائد ہیں
غذائیت سے بھرپور
غذائیت میں براؤن چاول ، وہائٹ رائس کے مقابلے غذائیت سے بھرپور ہیں۔ ان میں زیادہ فائبر اور اینٹی آکسیڈینٹس کے ساتھ ساتھ وٹامنز اور معدنیات کی بھی کافی مقدار پائی جاتی ہے
بلڈ شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مدد گار
براؤن رائس میں میگنیشیم اور فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے یہ دونوں ہی شوگر کی سطح کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ تحقیق سے پتہ چلتا ہے سارا ناج کھانا جیسے براؤن چاول خون میں شوگر کی سطح کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے اور ٹائپ 2 کی ذیابیطس کے خطرے کو کم کرتا ہے ۔ سفید چاول کو براؤن چاول سے بدلنے پر خون میں سے شوگر کی سطح میں کمی آنے کے ساتھ ساتھ ٹائپ 2 ذیابیطس کا خطرہ کم ہوتا ہے جبکہ بہت زیادہ سفید چاول کے استعمال کو ذیابیطس کے بڑھتے ہوئے خطرے سے جوڑا جاتا ہے۔
دل کی بیماری کے خطرے کو کم کرتا ہے
مطالعات سے پتہ چلتا ہےکہ براؤن چاول کھانے سے دل کی بیماری کے کئی خطرے والے عوامل کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔مطالعات کے تجزے سے پتہ چلتا ہے جو لوگ سب سے زیادہ سارا اناج کھاتے ہیں بشمول براؤن رائس ان میں دل کی بیماری کا خطرہ ان لوگوں کے مقابلے میں 15 سے 21 فیصد کم ہوتا ہے جو سارا اناج کم استعمال کرتے ہیں براؤن چاول کو ایچ ڈی ایل یعنی اچھے کولیسٹرول سے جوڑا گیا ہے۔
اینٹی آکسیڈینٹ سے بھرپور
براؤن چاول کے چوکر میں بہت سے طاقتور اینٹی آکسیڈینٹ ہوتے ہیں جو نقصان دہ فری ریڈیکل مرکبات کو بے اثر کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ بھورے چاول اور اس جیسے سارا اناج میں موجود اینٹی آکسیڈینٹس سے بھرپور ہونے کی وجہ سے دائمی بیماریوں جیسے دل کی بیماری، کینسر اورٹائپ 2 ذیابیطس کو روکنے میں مدد کر سکتا ہے۔
وزن کو کنٹرول کرنے میں مدد گار
سفید چاول کے بجائے براؤن رائس کھانے سے وزن، کمر کی چوڑائی اور کولہوں کی گولائی میں نمایاں طور پر کمی آسکتی ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق جو بچوں اور بڑوں پر کی گئی یہ ثابت ہوا ہے کہ جو لوگ جتنا زیادہ سارا اناج استعمال کرتے ہیں ان کے وزن اتنے ہی کم ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ وزن کم کرنے والی خواتین پر کی گئی تحقیق کے مطابق براؤن رائس نے وہائٹ رائس کے مقابلے میں وزن کم کرنے میں مدد کی ہے جبکہ زیادہ سفید چاول کا استعمال موٹاپے کا باعث بن سکتا ہے۔
سفید چاول کے فوائد
سفید چاول بہت سے روایتی کھانوں میں صدیوں سے استعمال ہوتے آرہے ہیں اور یہ بھی فوائد کے بغیر نہیں ہیں
اینٹی نیوٹرینٹس سے پاک
اینٹی نیوٹرینٹس پادوں کے مرکبات ہیں جو آپ کے جسم کی بعض غذائی اجزاء کو جذب کرنے کی صلاحیت کو کم کر سکتے ہیں اور براؤن رائس میں یہ کافی مقدار میں موجود ہوتا ہے جبکہ وہائٹ رائس میں اس کی بہت کم مقدار موجود ہوتی ہے۔
آرسینک میں کم
وہائٹ رائس پر سے چونکہ چوکر ہٹا دیا جاتا ہے لہذا اس پر سے آرسینک کی پرت بھی اتر جاتی ہے آرسینک ایک زہریلا قدرتی بھاری دھات ہے جو کہ ماحول میں موجود ہے اور چاول اور اس پر مبنی مصنوعات میں اس کی وافر مقدار کی نشاندہی کی گئی ہے۔
براؤن چاول بمقابلہ سفید چاول
غذائی خصوصیات
وہائٹ رائس بہت زیادہ پروسیس شدہ ہیں لہذا اس میں غذائی اجزاء کی کمی ہوتی ہے اس کے ساتھ ساتھ اس میں وٹامنز،اور منرلز کی بھی کمی ہوتی ہے جو کہ براؤن چاول میں موجود ہوتے ہیں ۔ان میں سے چوکر اور جراثیم کو ہٹادیا جاتا ہے جس کی وجہ سے وہ ایک اینڈوسپرم بن کر رہ جاتے ہیں جبکہ براؤن رائس میں فائبر اور چوکر کی ایک بھاری مقدار ہوتی ہے جو اسے غذائیت سے بھرپور بناتی ہے۔
صحت پر اثرات
اس بات کا پیمانہ ہے کی جسم کتنی تیزی سے کاربوہائڈریٹس کو شوگر Glycemic index(GI)
میں تبدیل کرتا ہے اور تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ براؤن رائس کے مقابلے وہائٹ رائس کا جی۔آئی زیادہ ہے یعنی یہ تیزی سے کاربوہائڈریٹس کو شوگر میں تبدیل کرتا ہے اسی وجہ سے ٹائپ 2 کی شوگر کا باعث بنتا ہے ۔اس کے علاوہ وہائٹ رائس کے استعمال سے وزن بڑھنے،کولیسٹرول کے زیادہ ہونے اود دل کے امراض پیدا ہونے کا خطرہ زیادہ ہے