آپ کی سانسیں بھی آپ کی صحت کا حال بتا سکتی ہیں یہ بات تو حیرت انگیز ہے لیکن ہم اپنی سانس کی مدد سے بھی اپنی صحت کا حال جان سکتے ہیں۔ اگر آپ کی سانس میں بدبو ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ نے اپنے دانت نہیں صاف کیے سانس کی بدبو میں کسی بیماری کا بھی اشارہ ہو سکتا ہے۔
جی ہاں ہمارے سانس کی بدبو ہمیں یہ بتا سکتی ہے کہ ہم کس بیماری میں مبتلا ہیں اور یہ صحت کے کس مسئلے کی وجہ سے ہمارے ساتھ ایسا ہے۔ اگر آپ بھی جاننا چاہتے ہیں کہ کس قسم کی بدبو کس بیماری کی طرف اشارہ کرتی ہیں تو اس بلاگ پر ہی موجود رہیں۔
سانسیں کیا بتاتی ہیں ؟
ہماری سانسیں ہماری صحت کا حال بتا سکتی ہیں ہم جانتے ہیں کیسے؟
دانت سڑنے کی بدبو یا مسوڑھوں کی بیماری
اگر آہ کے دانت خراب ہیں تو یہ لازمی آپ کو بتاتے ہیں کہ کچھ نہ کچھ گڑبڑ ہے۔ اگر ایسا ہے تو آپ کو وقت پر ہی دانتوں کے ڈاکٹر سے ملنا چاہیے تاکہ آپ مزید کسی پچیدگی سے بچ سکیں اور وقت پر اپنا علاج کروا سکیں۔ اگر مسوڑھوں کی سوزش ہے یا آپ کی سانسیں بدبودار ہیں تو اچھے ڈاکٹر سے ملیں۔
الرجی کی وجہ سے بدبو
کسی بھی انفیکشن یا نزلہ زکام اور فلو کی وجہ سے بھی ہماری سانسیں بدبو کا باعث بن سکتی ہیں۔ اس لئے ہمارے لئے سمجھنا آسان ہوجاتا ہے کہ ایسا کیوں ہے۔ ہمارے منہ میں داخل ہونے والے بیکٹیریا بدبو کا باعث بن سکتے ہیں۔ جب ہمارے جسم سے انفیکشن ختم ہوجاتا ہے تو یہ بدبو خود بخود ٹھیک ہوجاتی ہے۔
ایسڈ ریفلوکس یا سینے کی جلن کی وجہ سے
اگر آپ کی سانس میں سے کھٹی بدبو آرہی ہے تو یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ آپ کے معدے میں تیزابیت ہے یا آپ ایسڈ ریفلوکس میں مبتلا ہیں۔ آپ ایسڈ ریفلوکس پر قابو پانے کے لئے اپنی غذا کو بدل سکتے ہیں۔ اپنی غذا میں مصالحہ دار چیزوں اور تلی ہوئی چیزوں کا استعمال ترک کریں۔
ذیابیطس
اگر آپ کو سانس میں کسی پھل کی خوشبو آرہی ہے تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ آپ ذیابیطس میں مبتلا ہیں۔ آپ کو اس قسم کی سانس سے بچنے کے لئے جلد ہی شوگر کے ڈاکٹر سے ملنے کی ضرورت ہے۔
دھاتی ذائقہ یا سانس
اگر آپ کے منہ میں دھاتی ذائقہ آتا ہے تو یہ سنگین حالت ہو سکتی ہے۔ اس میں پیٹ کا کینسر بھی ہو سکتا ہے۔ بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ ہماری سانسیں اس وجہ سے بدبو دار ہوتی ہیں کہ ہم بہت سی ادویات کا بھی استعمال کر رہے ہوتے ہیں۔
پھیپھڑوں کا کینسر
اس کینسر کی وجہ سے بھی ہمااری سانس کی بدبو بدل سکتی ہے ۔ اگر آپ کے منہ سے سڑنے والی بدبو آتی ہے یا کوئی بوسیدہ بدبو آرہی ہو تو اس صورت میں فوری طور پر ڈاکٹر سے ملنے کی ضرورت ہے۔ پھیپھڑوں کے کینسر کی وجہ سے بھی آپ کی سانسیں خراب ہوسکتیں ہیں۔
مچھلی کی بدبو
اگر آپ سانس لیتے وقت مچھلی والی بدبو محسوس کر رہے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ آپ کو گردوں کا مسئلہ ہے۔ آپ کو مزید گردے کی خرابی سے بچنے کے لئے اس کے علاج کے لئے مشورہ کرنا ہوگا۔
میٹھی خوشبو
اگر آپ کی سانسوں میں میٹھی خوشبو آرہی ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کا جگ رٹھیک سے کام نہیں کر رہا اس کے علاوہ آنکھوں کا پیلا پن، یا جلد کا پیلا پن بھی جگر کی خرابی کی طرف اشارہ کرتا ہے۔
ٹانسلز کی پتھری
ہم ٹانسلز کی پتھری کی وجی سے بھی اپنی سانسیں بدبودار محسوس کرتے ہیں۔ اگر آپ کو گندے ڈائپر کے جیسی بدبو محسوس ہوتی ہے تو آپ ٹانسلز کی پتھری میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔ اس کے علاج کے لئے بھی آپ کو فوری طور پر ڈاکٹر سےمشورہ کرنا چاہیے۔
چیونگم کا استعمال
آپ چیونگم کی مد دسے اپنی سانس کی بدبو کو بہتر بنا سکتے ہیں ۔ لیکن بہت سے مطالعات سے یہ بات سامنے آتی ہے کہ چیونگم کی وجہ سے ہم اپنے منہ میں بیکٹیریا بھی جمع کرتے ہیں۔ آپ اپنے دانتوں کی دیکھ بھال کر کرکے اپنی سانسیں بھی بہتر بنا سکتے ہیں۔
آپ اپنے دانتوں کی حفاظت کے لئے مرہم ڈاٹ پی کے کی مدد سےاس ڈاکٹر سے مل سکتے ہیں۔
ڈاکٹر آصفہ اقبال
یہ دانتوں کے علاج کے لئے ماہر ڈاکٹر ہیں۔ ان کا اس شعبے میں 15 سال کا تجربہ ہے اس کے علاوہ ان کے مریض ان سے بہت مطمئن ہیں اور ان کے مریضوں کے مطئن ہونے کا سکور 96 فیصد ہے۔ اگر آپ کو بھی کسی قسم کا دانتوں کا مسئلہ ہے تو آپ ان کی اپانئمنٹ حاصل کر سکتے ہیں۔
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں۔
Android | IOS |
---|---|
Find a Doctor – MARHAM – Apps on Google Play
https://play.google.com
https://www.marham.pk