کہتے ہیں انسان اپنا ڈاکٹر خودہوتا ہےانسان بہت سی بیماریوں کا مقابلہ کرسکتا ہےلیکن اگر اپنے دماغ کویہ سمجھا لے کہ وہ بیماری کومات دے سکتا ہے تو کوئی بھی کام ناممکن نہیں ہوتا اگر انسان کچھ کرنے کی ہمت رکھتا ہو ۔آج کے اس تیز ترین دور میں انسان بہت ترقی کر چکا ہے وہ بہت سی بیماریوں کو مات دینے کی ہمت رکھتا ہے، جیسے جیسےانسان نت نئی چیزوں کی ایجاد کر رہا ہےاس کے ساتھ ساتھ نئی بیماریاں بھی سر اٹھارہی ہیں۔انسان پر نئی بیماریاں بھی اٹیک کررہی ہیں جسکی وجہ سے انسان کی قوت مدافعت جواب دے جاتی ہے۔جسم کا درد آجکل ایک عام سی بیماری ہے لیکن کبھی کبھی عام بیماری بھی انسان کو مشکل میں ڈال دیتی ہے اگر بروقت اس بیماری پر قابو نہ پایا جاسکے۔جسمانی درد کی بہت سی وجوہات ہوسکتی ہیں جیسے کے تھکاوٹ اور کام کی زیادتی وغیرہ۔ آج ہم جسمانی درد کی بنیادی وجوہات کا ذکر کریں گے۔
جسمانی درد کی وجوہات
اگرآپ روز اپنے جسم میں درد محسوس کرتے ہیں اور دن بھر تھکاوٹ محسوس کرتے ہیں یا روزمرہ کی سرگرمیاں سرانجام دینےاور نیند لینے میں دشواری محسوس کرتے ہیں تویہ جسمانی درد تناؤ اور افسردگی کا سبب بن سکتا ہے،جسم میں درد معمولی بیماری فلو یا زکام کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے،اس کے لئے ضروری ہے کہ سب سے پہلے اس بیماری کی مکمل تشخص ہو ،اوراسکا بروقت علاج ہو۔اس کے لیے آپ کوالیفائیڈ جنرل فزیشن سے مرہم ویب سائٹ کے ذریعے فون کال کے ذریعے اپا ئنمنٹ لے سکتے ہیں۔
:جسمانی درد کی وجوہات مندرجہ ذیل ہیں
:تناؤ
تناؤ جسمانی درد کی وجہ بن سکتا ہے،تناؤ کی وجہ سے مدافعتی نظام بھی کمزور ہوسکتا ہےاس سے عضلات سخت ہوتے ہیں اورجسم میں سوزش بھی ہوسکتی ہےساتھ ہی ساتھ جسم میں کوئی انفیکشن بھی ہوسکتا ہے۔تناؤ پٹھوں میں بھی درد کا باعث بنتا ہے۔ڈان نیوز کا کہنا ہے کہ مسلسل تناؤ کا شکار رہنے کی وجہ سے انسا ن میں سردرد،ہائی بلڈ پریشر،دل کے امراض،ذیابیطس اور دمہ کی بیماری ہوسکتی ہے۔
:نیند کی کمی
نیند کی کمی کی وجہ سے بھی جسم درد میں مبتلا ہوتا ہے۔وقت گزرنے کے ساتھ زیادہ نیند نہ لینے سے جسم میں تھکن محسوس ہوتی ہے،جسم کو تکلیف اور سست پن اور بھاری پن محسوس ہوتا ہے ۔میڈیکل نیوزٹوڈے کا کہنا ہے کہ سائنسدانوں کے خیال میں نینداور درد کے درمیان دوطرفہ روابط قائم ہیں۔نیند کی کم کی وجہ سے جسم کے خلیوں کی صحیح طریقے سے مرمت بھی نہیں ہوتی جس وجہ سے درد کا سامنا ہوتا ہے۔
:پانی کی کمی
بعض اوقات جسم کو بہتر طریقے سے کام سرانجام دینے کے لیے ہائیڈریٹ رہنا ضروری ہے۔جسم میں پانی کی کمی کی وجہ سے جسم درد میں مبتلا ہوتا ہے۔میڈیکل نیوزٹوڈے کا کہنا ہے پانی کی کمی کی وجہ سے جسم تھاوٹ محسوس کرتا ہے اور اس کی وجہ سے ہمارے معدے میں گرمی پیدا ہوتی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ پانی کی کمی پوری نہ ہونے کی وجہ سےجسم پر خشکی بھی ہوتی ہے۔
:گھٹیا
گھٹیا اس وقت ہوتا ہے،جب جسم کے کسی جوڑ میں سوزش آجاتی ہے۔اس وجہ سےقوت مدافعت میں واضح کمی آتی ہے۔اور جسم میں درد محسوس ہوتا ہے۔میڈیکل نیوزٹوڈے کا کہنا ہے کہ مدافعتی نظام نھی کمزور ہوتا ہے اورجسم کو تھکاوٹ اور بخار کا احساس ہوتا ہے۔
:انفیکشن اور وائرس
جسم میں انفیکشن اور دیگر وائرس جسم میں درد کا سبب بنتے ہیں،جیسے سردی،فلو اور زکام وغیرہ۔اس وجہ سے جسم میں درد اور پٹھوں میں تھکاوٹ محسوس ہوتی ہے۔
جسم میں درد کئی وجوہات کی وجہ سے ہوسکتا ہے۔اس لئے ضروری ہے کے وقت پر اس بیماری پر کنٹرول کر لیا جائے کیونکہ چھوٹی سے چھوٹی بیماری بڑی وجوہات کا سبب بن سکتی ہے۔اس کے لیے یہ بھی ضروری ہے کہ کسی اچھے ڈاکٹر سے بروقت علاج کروا لیا جائے تو بہتر ہے.اب آپ درد کے سپیشلٹ ڈاکٹر سے گھربیٹھے مرہم ویب سائٹ سے آن لائن وڈیوکنسلٹیشن لےسکتے ہیں اور فون .ال پر بھی ڈاکٹر کی اپائنمنٹ لے سکتے ہیں