کان مختلف وجوہات کی بناء پر بند ہو سکتے ہیں جو درد اور تکلیف کی سبب بنتے ہیں اور سننے کی صلاحیت کو متاثر کر سکتے ہیں۔
اسباب
کانوں کے بند ہونے سے توازن میں خرابی اور سماعت متاثر ہو سکتی ہے۔ ان میں درد بھی ہو سکتا ہے۔ اندرونی اور بیرونی دونوں طرح کے عوامل اس تکلیف کا سبب بن سکتے ہیں جیسے کہ:
سماعت کے متعلق کسی قسم کی شکایت کے لئے ماہر ڈاکٹر سے مشورے کیلئے اس لنک پر کلک کریں۔
بیروٹراما
جب ہوائی جہاز پر بدلتے ہوئے دباو کے مطابق کان ایڈجسٹ نہ ہوں تو بیروٹراما کی شکایت ہوتی ہے۔
کان کا انفیکشن (اوٹائٹس میڈی
سیال جمع ہونے کی وجہ سے وائرس یا بیکٹیریا بڑھنے یا زکام سے ان میں انفیکشن ہو سکتا ہے۔
ائیر ویکس امپیکشن
ائیر ویکس ضرورت سے زیادہ پیدا ہو تو کانوں کی نالی میں موم کے جمع ہونے سے یا ان میں روئی جیسی بیرونی چیز داخل ہونے سے یہ امپیکشن ہوتی ہے۔
سوئمرز ایئر
یہ آلہ سماعت میں پانی پھنس جانے یا تمباکو نوشی سے ہوتا ہے۔
علامات
ان کے بند ہونے کی عام علامات میں شامل ہیں: دباؤ کا احساس، مفلڈ ہئیرنگ، ان۔میں درد، متاثرہ کان میں فل نیس کا احساس، ایک یا دونوں کانوں کا بجنا، توازن کھونا یا چکر آنا، سماعت میں کمی، کھانسی۔
آلہ سماعت کو صاف کرنے کے 8 گھریلو علاج
ایپل سائڈر سرکہ
ایپل سائڈر سرکہ میں ایسیٹک ایسڈ موجود دائمی سپوریٹو اوٹائٹس میڈیا کو ٹھیک کر سکتا ہے۔ اس میں موجوداینٹی مائکروبیل خصوصیات سردی یا فلو سے کانوں کے بند ہونے میں معاون ثابت ہوسکتی ہیں۔1 کھانے کا چمچ ایپل سائڈر سرکہ،1 کھانے کا چمچ ڈسٹلڈ واٹر مکس کرکے ڈراپر کی مدد سے اس محلول کے 3،4 قطرے کانوں میں ٹپکائیں۔روئی کی گیند (کاٹن بال) سے اس کو ڈھانپ کر سر کو مخالف سمت میں تقریبا 5 منٹ تک جھکائیں پھر روئی نکال دیں۔ اسے روزانہ 1،2 بار کر سکتے ہیں۔
چائے کے درخت کا تیل (ٹی ٹری آ ئل)
اسکی سوزش اور اینٹی مائکروبیل خصوصیات کانوں کے اندر سوجن کو کم کرنے اور متعدی جرثوموں (انفیکشئیس مائیکروبس)سے لڑنے میں مدد کر سکتی ہیں جو ان کو بند کر سکتے ہیں۔ تیل کے 4،5 قطرے گرم پانی کے ایک بڑے پیالے میں ٹپکا کر متاثرہ کانوں پانی کے بھاپ پر جھکائیں۔ سر کو بڑے تولیے یا کمبل سے ڈھانپیں تاکہ بھاپ باہر نہ نکل سکے۔ ایسا 10 منٹ کیلئے روزانہ 1،2 بار کریں۔
وکس ویپو رب
اس میں موجود یوکلپٹس کا تیل سوزش اور جراثیم کش خصوصیات رکھتاہے۔ جس سے سوزش یا انفیکشن کی وجہ سے بند کانوں کو صاف کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ انگلی پر تھوڑا سا وکس لیکر متاثرہ کانوں کے پیچھے لگائیں اور رات بھر لگا رہنے دیں۔ اسکے علاوہ گرم پانی کے پیالے میں وِکس ڈال کر بھاپ کو کانوں میں داخل ہونے دیں۔ یہ عمل دن میں ایک بار کیا جا سکتا ہے۔
معدنی تیل
ائیر ویکس سے بند کانوں کو کھولنے کا ایک موثر طریقہ یہ ہے کہ معدنی تیل یا منرل آئل کے 2،3 قطرے اپنے متاثرہ کانوں میں ٹپکائیں اور کم از کم 5 منٹ تک سر کو جھکائے رکھیں۔ اسکے بعد ٹشو سے ان کو تھپتھپا کر صاف کریں۔ یہ روزانہ 2،3 بار کر سکتے ہیں۔
گرم کمپریس
یہ طریقہ بندش سے ہونیوالے درد کو کم کر سکتا ہے۔ متاثرہ کانوں کے نیچے 5، 10 منٹ تک کمپریس لگائیں۔ کمپریس سے نکلنے والی بھاپ اس کی نالی میں داخل ہو کر ائیر ویکس کو ڈھیلا کر سکتی ہے جس سے اسے ہٹانا آسان ہو جاتا ہے۔ اس عمل کو روزانہ 2،3 بار دوہرایا جا سکتا ہے۔
نمکین پانی کے غرارے
نمک یا بغیر نمک کے پانی کے غراروں سے بالائی سانس کے انفیکشن کو روکا جا سکتا ہے۔ یہ نزلہ، زکام یا فلو سے بند ناک اور کانوں کو کھول سکتا ہے۔ ایک گلاس گرم پانی میں ایک چھوٹا چمچ نمک اچھی طرح مکس کر محلول سے غرارے کریں۔ یہ طریقہ دن میں کئی بار دوہرایا جا سکتا ہے۔
سانس سے متعلق شکایت کی صورت میں ہمارے ماہر ڈاکٹر سے مشورے کیلئے ابھی اس لنک پر کلک کریں۔
غیر فعال تکنیکیں( پیسیو تکنیکیں)
ہوائی جہاز میں یا پہاڑی اسٹیشن پر سفر کے دوران کچھ غیر فعال تکنیکیں مدد کر سکتی ہیں: جمائی لینا جمائی اس وقت تک نہ چھوڑیں جب تک کہ آپ ان کے کھلنے کی آواز سن نہ لیں۔ یہ کانوں کے اندر بنے ہوئے دباؤ کو صاف کر دے گا۔
نگلنا
نگلنے سے بھی ان کو صاف کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
چبانا
چیونگم بھی مدد کر سکتی ہے۔
والسالوا چال یا منوور
ایک گہری سانس لیں اور جلد ہی اپنی ناک کو چوٹکی دیں۔ منہ بند کرکے ناک سے سانس باہر نکالیں۔ یہ والسالوا کی چال ہے جو کانوں کو کھولنے میں مدد کر سکتی ہے۔