چہرے کی چربی سے مراد ہے چہرے کا موٹا ہوجانا،موٹاپے اور اضافی وزن کی وجہ سے چہرے کی چربی بڑھ جاتی ہے۔ لیکن ہم بہت سے طریقوں کی مدد سے اپنی اس چہرے کی چربی کو کم کر سکتے ہیں۔ بہت سی خواتین چہرے کی سرجری کروا کر ان پر پیسے خرچ کرتی ہیں۔ لیکن ورزش کی مدد سے بھی آپ حل نکال سکتی ہیں۔
چہرے کی چربی موٹاپے کی وجہ سے بھی ہوتی ہے اس کا بھی آسان حل ورزش ہے۔ اگر چہرے پر چربی بڑھ جائے تو انسان اور خود کو موٹا محسوس کرتا ہے۔ اس لئے چہرے کی چربی کو ہٹانا بہت ضروری ہے۔
اگر آپ کے چہرے پر زیادہ چربی ہے تو آپ چہرے کی ورزش کرکے اس کو کم کر سکتے ہیں اس کے لئے بہترین مشقییں ہیں آپ کو یہ جاننے کے لئے یہ بلاگ پڑھنا ہوگا۔
چہرے کی چربی کو کم کرنے کے لئے مشقیں
ہم کچھ مشقیں کرکے چہرے کی قرزش کو کم کر سکتے ہیں یہ مندرجہ ذیل ہیں؛
زبان نکالنا
آپ زبان کی مدد سے بھی اپنے چہرے کا موٹاپا کم کر سکتے ہیں۔ اس کے لئے آپ کو کرنا یہ ہوگا کہ آپ اپنی ہتھیلیوں کو اپنی رانوں پر رکھ کر آرام سے گھنٹنے لگا کر بیٹھنے کی ضرورت ہے۔ اس کے بعد آپ اپنی زبان کو باہر کی طرف نکالیں اور اسے زور سے نیچے کی طرف نکالیں۔
آپ جتنی اپنی زبان باہر نکال سکتے ہیں نکالتے جائیں۔ آپ ایسا کرتے ہوئے اپنی سانس چھوڑیں اور شیر کی طرح کی گرجنے والی آواز نکالیں۔
پاؤٹ بنانا
آ ج کل پاؤٹ بنا کر سیلفی لینا ایک رواج بن گیا ہے ہماری جوان نسل اپنے ہونٹوں پر پاؤٹ بناکر سیلفی لینا پسند کرتی ہے۔ اگر آپ بھی ان میں سے ایک ہیں تو آپ کے لئے ایسے سیلفی لینا فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔ آپ اس کی مدد سے بھی اپنے چہرے کی چربی کو کم کرسکتے ہیں۔
آپ جتنا کر سکتے ہیں اپنے گالوں کو اندر کی طرف لے جائیں۔ اور اس ہی پوز میں مسکرانے کی کوشش کریں۔ یہ پوز آپ کے چہرے کی چربی کو کم کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔
منہ میں ہوا بھرنا
اکثر جب ہم صبح اٹھتے ہیں تو اپنے منہ میں پانی بھر کر پانی کو ادھر ادھر گھماتے ہیں۔ اسی طرح آپ اپنے منہ میں ہوا بھریں اور منہ کے ایک کونے سے ہوا کو ایک طرف سے دوسری طرف لے جائیں۔ اس طریقہ کار کو آپ 2ہ سے 30 سیکنڈ دہرائیں اس کی مدد سے بھی آپ اپنے چہرے کو پتلا کر سکتے ہیں۔
زبان کا پوز
یہ مشق آپ کے لئے بہت طرح فائدہ مند ہو سکتی ہے اس کی مدد سے ہم اپنے جبڑوں کی لکیر بنا سکتے ہیں جیسے انگلش میں جا لائن کہا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ آپ اپنے چہرے کو جلد کو بھی ٹایٹ کر سکتے ہیں۔ اس کے لئے آپ کو کرنا یہ ہوگا کہ آرام سے بیٹھے اپنی زبان کی نوک کو منہ کی اوپری سطح پر لگائیں۔
آپ اپنی زبان کو اس وقت تک موڑیں رکھیں جب تک گردن میں کھنچاؤ محسوس نہ ہو۔ جب آپ ایسا کررہے ہوں تو ناک سے سانس لیں اور یہ عمل آپ کے لئے بہترین ثابت ہوگا۔
جبڑے کی مشق
آپ اس مشق میں اپنی ٹھوڑی کو اس طرح سخت کریں کہ کشش ثقل کے خلاف اوپر کی طرف کھینچ رہے ہوں۔ آپ اس مشق کو اس وقت تک کریں جب تک آپ اپنی گردن میں کھنچاؤ محسوس نہیں کرتے۔ آپ اپنی ناک سے سانس لیتے وقت آہستہ آہستہ چھوڑیں۔
اس کی مدد سے یہ نہ صرف آپ کے چہرے کی لکیروں کو صاف کریں گا بلکہ آپ اس کی مدد سے ڈبل چن سے بھی چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ بات مطالعے سے بھی ظاہر ہوتی ہے۔ نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر عالم مراد کا کہنا ہے کہ چہرے کی ورزش خواتین کو جوان بنا سکتی ہے۔
اگر آپ بھی جوان ہونا چاہتیں ہیں تو آپ بغیر پیسے خرچ کیے بھی جوان نظر آسکتی ہیں یہ تمام ورزشیں آپ کے لئے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہیں۔
اگر آپ اپنے چہرے کی چربی کو کم نہیں کر پارہے تو آپ اس کے لئے مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ سے بھی ڈاکٹر سے مل سکتے ہیں۔
پروفیسر ڈاکٹڑ اعجاز الرحمن
یہ سرجری کے ڈاکٹر ہیں۔ ان کا اس شعبے میں 16 سال کا تجربہ ہے ۔ ان کے مریض ان سے مطمئن اور خوش ہیں۔ ان کے مریض ان سے 100 فیصد خوش ہیں۔ یہ کلینک پر بھی اور وڈیو کال کی مدد سے بھی بات کرتے ہیں۔ یہ میکیسلو فیشل سرجری کے ماہر ہیں۔
آپ بھی کسی بھی مسئلے کی صورت میں ان سے اپائنمنٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ اگر آپ مرہم ڈآٹ پی کے کی مدد سے ان کی اپائنمنٹ بک کرواتے ہیں تو آپ کو انتظار زیادہ نہیں کرنا ہوگا۔
مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں۔
Android | IOS |
---|---|