ویسلین کا استعمال سردیوں میں بہت عام ہوجاتا ہے کیونکہ جب موسم خشک ہوتا ہے تو چہرے پر اور جسم پر خشکی رونما ہوتی ہے اس کا استعمال ہونٹوں اور پھٹی ایڑھیوں پر بھی کیا جاتا ہے۔ ہوا میں نمی کی جب کمی ہوتی ہے تو کسی نہ کسی موائسچرائزر کی ضرورت ہوتی ہے۔
ہم ویسلین کا استعمال نہ صرف خشکی کو ختم کرنے کے لئے کرتے ہیں بلکہ ہم اس سے اور بھی فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔ بچوں کی مائیں اس کا استعمال ڈائپر بدلنے کے بعد بھی کرتی ہیں کیونکہ بہت سے بچوں کو الرجی ہوتی ہے جس وجہ ان کے ریش سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے اس کا استعمال کرتی ہیں۔
اگر آپ بھی جاننا چاہتے ہیں کہ ویسلین سے ہم اور کونسے فوائد حاصل کر سکتے ہیں تو یہ جاننے کے لئے آپ اس بلاگ کو لازمی پڑھیں کیونکہ یہ آپ کے لئے فائدہ مند اور مددگار ثابت ہوگا۔
ویسلین کی مدد سے غیر ضروری بالوں سے نجات
عام طور بہت سے لوگ اپنے جسم پر غیر ضروری بالوں سے بہت پریشان ہوتے ہیں جیسے بغلوں کے بال اور زیرِ ناف بال اس کے علاوہ خواتین بھی پارلر کا رخ کرتی نظرآتی ہیں لیکن آپ بالوں سے نجات ویسلین کی مدد سے بھی کر سکتے ہیں جیسے کہ اس کے لئے آپ کو صرف 4 اجزا کی ضرورت ہوگی۔
اجزاء
ایک کھانے کا چمچ چنے کا آٹا
ہلدی آدھا کھانے کا چمچ
خشک دودھ تین کھانے کے چمچ
آدھا چائے کا چمچ ویسلین
استعمال کرنے کا طریقہ
آپ ایک پیالے میں ویسلین کے علاوہ تمام چیزوں کو مکس کریں۔ اس کے بعد ان میں ویسلین کو بھی شامل کریں۔ جب یہ گاڑھا پیسٹ بن جائے تو آپ اس کو بالوں پر لگا لیں اور اس کو مکمل طور پر خشک ہونے کے لئے چھوڑ دیں۔ جب یہ خشک ہوجائے تو آپ اپنے بالوں کو مخالف رخ اتار لیں۔
یہ طریقہ آپ روز بھی آزما سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ طریقہ کار ان لڑکیوں کے لئے مفید ہے جو لڑکیاں اپنے ہونٹوں پر بالوں سے نفرت کرتی ہیں۔
ویسلین کے دیگر فوائد
ہم سردیوں کے موسم میں ویسلین کے کونسے فوائد حاصل کر سکتے ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں؛
خشک جلد کا علاج
جیسا کے آپ جانتے ہیں کہ سردیوں کے موسم میں ہماری جلد بہت خشکی کا شکار ہوتی ہے ایسا موسم سرد اور خشک ہونے کی وجہ سےہوتا ہے۔ یہ پانی کی کمی کو پورا کرنے میں ہماری مدد کرتی ہے۔ یہ پھٹے ہوئے ہونٹون کی جلن کو کم کرنے کے کام آتی ہے۔اس کے علاوہ ہماری جلد سے خشکی کا خاتمہ کرتی ہے۔
اگر آپ بہترین نتائج حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس کا استعمال کسی لوشن کے ساتھ کریں۔
آنکھوں کا میک اپ
اکثر ہم میں سے بہت سی لڑکیاں آنکھوں پر مسکارے اور کاجل کا استعمال کرتی ہیں لیکن اگر آپ آنکھوں کا میک اپ رگڑ کر اتارتی ہیں تو یہ آپ کے لئے نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔ آپ اپنی آنکھوں کا میک اپ اتارنے کے لئے ویسلین کا استعمال کر سکتی ہیں۔
ہم ویسلین کی مدد سے باآسانی آنکھوں کا میک اپ اتار سکتے ہیں۔ اس کی مدد سے آنکھوں کے گرد خشکی کا بھی خاتمہ ہوتا ہے۔ لیکن دھیان رہے کہ یہ آپ کی آنکھوں میں نہ جائے کیونکہ آنکھوں کے لئے یہ مسئلہ پیدا کر سکتی ہے۔ اگر آپ آنکھوں کی کسی بھی الرجی کا شکار ہیں تو آپ اچھے آئی سپیشلسٹ کو لازمی ملیں۔
ہونٹوں کی حفاظت
سردی کے موسم میں بہت سے لوگوں کے خشکی کی وجہ سے ہونٹ پھٹتے ہیں جس کی وجہ سے جلن پیدا ہوتی ہے لیکن اگر آپ روزمرہ کی زندگی میں ویسلین کا استعمال کرتے ہیں تو آپ اس مسئلے سے بچ سکتے ہیں اور اپنے ہونٹوں کی خشکی کو ختم کر سکتے ہیں۔ ہم ویسلین کی مدد سے اپنے ہونٹوں کی خوبصورتی برقرار رکھتے ہیں۔
ہائی لائٹر
کیا آپ جانتی ہیں کہ اگر میک اپ کی پروڈکٹس میں آپ کے پاس ہائی لائیٹر موجود نہیں ہے تو ویسلین آپ کاساتھ دے سکتی ہیں آپ اس کی مدد سے نہ صرف اپنے چہرے کی خشکی کو دور کرتے ہیں بلکہ آپ اپنے گال پر لگا کر چمک بھی پیدا کر سکتے ہیں۔اس وجہ سے یہ ہائی لائٹر کے طور پر بھی کام کرتی ہے۔
ناخن کی صفائی
ہمارے ہاتھوں کی خوبصورتی میں اضافہ کرنے کے لئے ہمارے ناخنوں کی چمک اور ان کی صفائی بہت معنے رکھتی ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے ناخن بھی صاٖف نظر آئیں تو آپ اپنے ناخنوں پر نیل پینٹ لگانے سے پہلے انکے کیوٹیکلز میں ویسلین لگائیں تاکہ صاف نظر آسکیں۔
پھٹی ایڑھیاں
اگر آپ کی ایڑھیاں بھی پھٹی ہے تو ویسلین آپ کا بہترین مددگار ہے۔ آپ اپنی پھٹی ایڑھیوں پر اس کا استعمال کرکے ان کو بھر سکتی ہیں۔ آپ رات کو سونے سے پہلے ویسلین اپنے پیروں پر لگائیں اور جرابوں کا جوڑا پہنیں ۔ اگر آپ کی ایڑھیاں کسی انفیکشن کا شکار ہے تو اس کے لئے ڈاکٹر کی رائے لیں۔
ڈاکٹر کی رائے حاصل کرنے کا آسان طریقہ مرہم ڈاٹ پی کے بھی ہے جوآپ کو ایک مستند ڈاکٹر کا بتا سکتی ہے۔