آلو کے جوس کا استعمال نہ صرف آپ جلد پر لگانے کی صورت میں کر سکتے ہیں بلکہ آپ اس کو پی بھی سکتے ہیں۔ اگر آپ اس کو بس تھوڑی سی مقدار میں پیتے ہیں تو آپ حیرت انگیز فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔ آپ کو دوسرے جوسز کی طرح اس کا زیادہ استعمال نہیں کرنا بس دو چمچ جوس ہی کافی ہوگا۔
کہتے ہیں کہ اگر باقاعدگی سے جوسز کا استعمال کرتAے ہیں تو آپ دلکش اور حسین جلد حاصل کر سکتے ہیں یہ بات سچ ہے کہ پھلوں کا جوس آپ کے لئے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے لیکن آلو کے جوس سے بھی آپ کو فوائد ملتے ہیں۔
آئیے ہم آلو کے جوس کے کے فوائد کے بارے میں جانتے ہیں جو آپ کی صحت اور جلد پر مثبت اثرات رکھتے ہیں۔
آلو کے جوس کے فوائد
آپ آلو کے رس کا استعمال زیادہ نہیں کرنا ہوگا کیونکہ اس میں بھی چینی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اس لئے ذیابیطس کے مریضوں کو اس کے رس کا استعمال محدود کرنا ہوگا۔
قوت مدافعت میں اضافہ
بہت سی وائرل بیماریاں ایسی ہیں جن کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمیں قوت مدافعت کو اچھا کرنا چاہیے اگر ہمارا مدافعتی نظام اچھا ہوگا ہم تب ہی وائرل بیماریوں کو مات دے سکتے ہیں۔ اس لئے ہمیں وٹامن سی کی مقدار اپنے جسم میں پوری کرنی چاہیے۔ آلو کے جوس میں وٹامن سی پایا جاتا ہے جو مدافعتی نظام کے لئے اچھا ہے۔
ہم آلو کے رس کے استعمال کی مدد سے اپنے جسم سے کسی بھی قسم کے انفیکشن کو بھی ختم کر سکتے ہیں جو ہمارے مدافعتی نظام کو کمزور کرتے ہیں۔
جگر کے لئے
اگر آپ اپنے جگر کو صاف رکھنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے آلو کا جوس فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔ آپ زہریلے مادوں کو جسم سے نکالنے کے لئے آلو کے رس کا استعمال کر سکتے ہیں۔اپنے جگر کی حفاظت کے لئے آلو کے رس کا استعمال اعتدال کے ساتھ کریں۔
ہاضمے کے لئے بہتریں
کسی بھی چیز کا ضرورت سے زیادہ استعمال آپ کو نقصان پہنچا سکتا ہے جیساا کہ میں نے پہلے بتایا ہے کہ آلو کے رس کا استعمال اعتدال کے ساتھ کریں کیونکہ ضرورت سے زیادہ اس کا استعمال آپ کو نقصان دے سکتا ہے۔ آپ بہتر ہاضمے کے لئے تھوڑی سے مقدار میں اس کا استعمال کریں۔
کولیسٹرول میں کمی
ہم سب جانتے ہیں کہ جسم میں اضافی کولیسٹرول دل کی بیماری کا باعث بن سکتا ہے اس لئے ہمیں اس سے بچنے کے لئے اپنے جسم سے کولیسٹرول کو ختم کرنا چاہیے اس لئے زیادہ چربی والے کھانوں سے پرہیز کرنا چاہیے تاکہ جسم میں کولیسٹرول کی مقدار نہ بڑھ سکے۔
ہمارے جسم میں خراب کو لیسٹرول کو کم کرنے کے لئے آلو کے جوس کا استعمال فائدہ دیتا ہے۔ آپ اس میں موجود فائبر کی وجہ سے خراب کولیسٹرول کو کم کر سکتے ہیں۔ آلو کا رس آپ کی شریانوں کی صحت کے لئے مفید ہے۔
آنتوں کی حرکت
آلو کے رس میں موجود فائبر آپ کے آنتوں کی صحت کے لئے مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ اس کے رس کی بدولت آپ قبض سے نمٹ سکتے ہیں۔ آنتوں کے مسائل کے لئے آلو بہترین ہے۔ آلو کا رس آپ کے جسم سے زہریلے مواد نکالنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس لئے آپ مہنگے ڈیٹوکس کی بجائے آپ آلو کے جوس سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
جوڑوں کا درد
بڑھتی عمر کے ساتھ جوڑوں کا درد عام ہے اس لئے اس درد کو کم کرنے کے لئے آپ کو سوزش کم کرنے والی غذاؤں کا استعمال کرنا چاہیے۔ ہم آلو کے رس کی مدد سے سوزش کو کم کرسکتے ہیں۔ آپ کمر دور اور ٹانگوں کی درد سے نجات کے لئے آلو کا جوس استعمال کر سکتے ہیں۔
جوڑوں کے ڈاکٹر سے رابطہ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں۔
دانوں سے نجات
خوبصورتی کو بڑھانے کے لئے آپ آلو کے رس کا استعمال کر سکتی ہیں اس میں میلانن کی کمی ہوتی ہے جو داغ ،دھبوں کو مٹانے کے لئے اہم ہے۔ اس لئے آپ اپنے دانوں سے نجات حاصل کرنے اور داغ دھبوں کو کم کرنے کے لئے اس کا رس لگا سکتی ہیں۔
جھریوں میں کمی
عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ جھریوں کا چہرے پر رونما ہونا عام بات ہے۔ جیسا کہ پہلے بتایا گیا کہ وٹامن سی کی وجہ سے آلو قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے اسی طرح اس کی مدد سے کولیجن کی پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے۔ اگر ہم چہرے پر آلو کا پیس ملتے ہیں یا آلو کا جوس لگاتے ہیں تو جھریوں سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔
ایکزیما
یہ جلد کی ایسی حالت ہے جس میں جلد پر خارش ہوتی ہے۔ اگر آپ ایکزیما یعنی خارش میں مبتلا ہیں تو آپ آلو کے رس پر بھروسہ کر سکتے ہیں۔ آپ اس کی مدد سے اس الرجی کو کم کر سکتے ہیں ۔اس کے علاوہ آپ اس کا جوس پی بھی سکتے ہیں۔
آپ کو اپنے میڈیکل چیک اپ کے لئے بھی ضرور ڈاکٹر کو دکھانا چاہیے اس کے لئے آپ مرہم ڈآٹ پی کے وزٹ کریں۔ جس کی مدد سے آپ گھر بیٹھے بھی بات کر سکتے ہیں۔