ملٹھی کے فوائد کی بات کی جائے تو اس سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ یہ مختلف طریقوں سے صحت کو بہتر بناتی ہے۔ یہ ایک جڑی بوٹی ہے جس کو انگلش میں لیکورائس کہتے ہیں۔ انڈیا میں ادویات میں اس کا استعمال بہت کیا جاتا ہے اور بہت سے امراض میں اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔
یہ بہت سے ایشائی ممالک میں پائی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ اسے ہندوستان، افغانستان اور ایران میں چھوٹے پیمانے پر کاشت کیا جاتا ہے۔ اس کی جڑ کا ذائقہ میٹھا ہوتا ہے۔ اس کے استعمال سے ہم اپنی صحت پر مثبت اثرات حاصل کر سکتے ہیں۔
اگر آپ بھی جاننا چاہتے ہیں کہ ملٹھی کھانسی کا علاج کرنے کے علاوہ صحت کے کن مسائل میں مفید ہے تو یہ جاننے کے لئے یہ آرٹیکل لازمی پڑھئیں تاکہ آپ بھی اس کے فوائد سے آگاہ ہو سکیں اور اپنی صحت کو بہتر بنا سکیں۔
ملٹھی کے صحت پر فوائد
اس جڑی بوٹی کے اندر بہت سے ایسے فوائد چھپے ہیں جن کو حاصل کرکے آپ خود میں بہتری لاسکتے ہیں۔
ہاضمے کے مسائل
ہم سب جانتے ہیں کہ صحت مند ہونے کی یہ بھی نشانی ہے کہ ہمارا معدہ اچھے طریقے سے کام کرئے اور ہمارے ہاضمے کے مسائل نہ ہوں۔ لیکن ہم میں سے بہت سےلوگوں کو ہاضمے کا مسئلہ درپیش ہوگا۔ آپ ہاضمے کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ملٹھی کا استعمال کر سکتے ہیں۔
بہت سے مطالعات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہم اس کی مدد سے تیزابیت کو کم کرسکتے ہیں۔ تحقیق سے یہ بات بھی پتہ چلی ہے کہ یہ السر کو بھی ختم کرتی ہے۔ لیکن اگر آپ معدے کے سنگین مسائل میں مبتلا ہیں تو پہلے معدے کے ڈاکٹر سے مشورہ بہت ضروری ہے۔
تناؤ اور افسردگی کا خاتمہ
آج کے اس دور میں جتنے لوگ مصروف ہو گئے ہیں اتنے ہی وہ تناؤ اور افسردگی میں مبتلا رہنے لگے ہیں۔ وہ افراد جو ڈپریشن کے مرض میں مبتلا ہیں ملٹھی ان کو آرام دے سکتی ہے۔ اگر آپ اس کا استعمال کرتے ہیں تو اس کی مدد سے ہم تناؤ کے ہارمونز کو کنٹرول کرتے ہیں۔
یہ ڈپریشن ،اضطراب اور تناؤ کو کم کرنے میں مفید ہے۔ اس لئے آپ بھی اس کا استعمال لازمی کریں۔
کولیسٹرول میں کمی
ہم سب جانتے ہیں کہ اضافی کولیسٹرول ہمارے دل کی صحت کے لئے کتنا خطرناک ہو سکتا ہے۔ جسم میں برے کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے اور اچھے کولیسٹرول کی سطح کو بڑھانے کے لئے ملٹھی کو اہم دوا سمجھا جاتا ہے۔ اس کی وجہ سے آپ ان بیماریوں سے دور رہتے ہیں جو آپ کو نقصان دے سکتی ہیں۔
جسم میں کو لیسٹرول کو کنٹرول کرنا ملٹھی کے موئثر فوائد میں سے ایک ہے۔ آپ اپنے جسم میں کولیسٹرول کی سطح کو کنٹرول کرنے اور دل کی صحت کو بہتر بنانے کے لئے اپنی غذا میں اس کا استعمال لازمی کریں۔
قوت مدافعت
کرونا وائرس کے بعد اومی کرون اور اس کے علاوہ وہ وائرل بیماریاں جو جان لیوا ثابت ہو سکتی ہیں ہمیں ان سے مقابلہ کرنے کے لئے اپنی قوت مدافعت کو بڑھانا ہوگا تاکہ ہم اپنا مدافعتی نظام مضبوط رکھیں۔ اور بیماریوں سے لڑنے کے قابل ہوسکیں۔ اس میں موجود انزائمز انفیکشن سے لڑنے میں مدد کرتے ہیں۔
ماہواری کے درد میں
ہم میں سے بہت سی خواتین ایسی ہونگی جو مہینے میں ایک دفعہ لازمی ماہواری کے درد کو محسوس کرتی ہونگی۔ اگر آپ بھی ان خواتین میں سے ہیں کہ ماہواری میں درد سے دوچار ہوتی ہیں تو آپ بھی ملٹھی کا استعمال کریں۔ آپ اس کی چائے کا استعمال کریں۔
اس میں ایسی خصوصیات موجود ہوتیں ہیں جو ہمارے پٹھوں کو آرام دیتی ہیں۔ یہ ہی وجہ ہے کہ یہ ماہواری کے درد میں مفید ہے۔ اس کے علاوہ اگر آپ کو ماہواری کے درد میں فرق نہیں پڑتا یا آپ کسی اور مسائل کا شکار ہیں تو آپ ایک اچھی گائناکالوجسٹ سے رابطہ کریں۔
دانتوں کی صحت
ہمیں کوئی بھی چیز کھانے کے لئے اپنے دانتوں کا استعمال کرنا پڑتا ہے اس لئے ان کی صحت کا اچھا ہونا بہت ضروری ہے آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ ملٹھی دانتوں کے لئے مفید ہے ۔یہ نہ صرف ہمارے سانس کی بدبو کو بہتر بناتی ہے بلکہ ہمارے دانتوں میں موجود بیکٹریا بھی ملٹھی کی چائے سے مرتے ہیں۔
ہم اس کا استعمال کرکے بیکٹریا کی افزائش کو کم کرتے ہیں اور صحت مند دانت حاصل کرتے ہیں۔
یاداشت میں
آپ نے پہلے سنا ہوگا کہ یاداشت کو اچھا کرنے کے لئے بادام کھانا بہت ضروری ہے لیکن کیا آپ نے ملٹھی کے بارے میں سنا ہے کہ یہ بھی ہماری یادداشت کو نہ صرف بہتر بناتی ہے بلکہ یہ دماغ کی صحت کے لئے بھی مفید ہے۔ یاداشت کے مسائل ہمیں بڑھاپے میں دوچار ہوتے ہیں لیکن ملٹھی کا استعمال اس کو بہتر بناتا ہے۔
ملٹھی کا استعمال آپ ضرورت کے مطابق کریں اس کا زیادہ استعمال نہ کریں مزید معلومات کے لئے آپ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سایٹ سے ڈاکٹر سے بات کرکے اس سے مشورہ لیں۔