لال شربت سے تو ہم سب لوگ واقف ہیں اور اس کا استعمال گرمیوں میں بہت عام ہے۔ جیسے ہی گرمیاں شروع ہوتی ہیں ہم ٹی پر ہر چینل پر اس کے کمرشل دیکھتے ہیں۔ یہ گرمیوں کا بہت خاص مشروب ہے کیونکہ اس کو بنانے میں بھی دیر نہیں لگتی۔ بہت سے لوگ اس میں لیموں کا بھی استعمال کرتے ہیں۔
لال شربت کا استعمال ہم بہت سالوں سے کرتے آرہے ہیں۔ یہ تازگی اور ذائقے میں بھی مشہور ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ ہماری صحت کے لئے بھی بے حد مفید ہے۔ اس کو نہ صرف ہم پانی میں استعمال کرسکتے ہیں بلکہ اس کا استعمال ہم دودھ میں ڈال کر بھی کرتے ہیں اور اس کے ذائقے سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
لال شربت کے ہماری صحت پر کیا فوائد ہیں یہ جاننے کے لئے اس بلاگ پر ہی رکیں؛
لال شربت صحت کے لئے کیسے مفید
ہماری جسمانی صحت کے لئے لال شربت کیا کردار ادا کرتا ہے وہ مندرجہ ذیل ہیں؛
پانی کی کمی
گرمیوں کے موسم میں پانی کا بہت استعمال کیا جاتا ہے لیکن پسینے کی صورت میں اس کا اخراج بھی ہوتا ہے۔ ہم میں سے بہت سے لوگ ہیں جو پسینے سے شرابور ہوتے ہیں۔ پانی کی کمی جسم میں بہت سی تبدیلیاں کر سکتی ہے اس کی وجہ سے ہم خشکی کا شکار ہوسکتے ہیں قبض کا شکار ہوسکتے ہیں۔
ہم گرمیوں کے موسم میں پانی کی کمی کو مشروبات کی مدد سے کر سکتے ہیں۔ بہت سے مشروبات پانی کی کمی کو دور کرنے میں بہت اہمیت رکھتے ہیں۔ روح افزا میں میگنیشیم، پوٹاشیم، کیلشیم اور سلفر جیسے اہم معدنیات پائے جاتے ہیں۔ یہ جسم سے پانی کی کمی کو دور کرتے ہیں۔
ٹھنٖڈے مشروبات جسم میں پانی کا توازن برقرار رکھنے میں ہماری مدد کرتے ہیں۔
ہیموگلوبن کی کمی
جسم میں خون کی کمی بہت سی پچیدگیاں پیدا کر سکتی ہے۔ خون کی کمی کی وجہ سے نہ صرف ہم تھکاوٹ کا شکار ہوتے ہیں بلکہ کسی بھی سرگرمی میں حصہ لینے سے قاصر ہوتے ہیں۔ بہت سے قدرتی مشروبات ایسے ہیں جو جسم سے خون کی کمی کو دور کرتے ہیں۔
لیکن اگر روح افزا کی بات کی جائے تو اس کی مدد سے بھی ہم خون کی کمی کو پورا کر سکتے ہیں کیونکہ اس میں بھی وٹامنز اور منرلز موجود ہوتے ہیں۔
بخار کو بھگاۓ
روح افزا ایک ٹھنڈا مشروب ہے۔ جو جسم سے گرمی کو ختم کرتا ہے۔ یہ ایک فرحت بخش مشروب ہے۔ جو جسم کی گرمی کو کنٹرول کرنے میں ہماری مدد کرتا ہے۔ اگر آپ کے جسم کا درجہ حرارت بڑھتا ہے تو آپ لال شربت کا استعمال لازمی کریں اس سے نہ صرف آپ کو تازگی کا احساس ہوگا بلکہ ٹھنڈک بھی محسوس ہوگی۔
بدہضمی کو روکتا ہے
اگر آپ بدہضمی کے مسائل سے دوچار ہیں تو آپ لال شربت کا استعمال لازمی کریں۔ اگر آپ کو چکر آرہے ہیں یا پیٹ کا مسئلہ ہے تو یہ دور کرنے میں مفید ہے۔ اس کے علاوہ کسی ایمرجنسی کی صورت میں ڈاکٹر سے ملنا بھی ضروری ہے آپ معدے کے مسائل کے حل کے لئے مرہم کے ڈاکٹر سے ملیں۔
دل کی صحت
ہم سب جانتے ہیں کہ گرمیوں میں ہمیں دل کی صحت پر خاص توجہ دینی چاہیے۔ دنیا میں بہت سے لوگ دل کی صحت کی خرابی کی وجہ سے اس دنیا سے جاتے ہیں۔ روح افزا کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس کے دل کی صحت پر بہت اثرات ہیں۔ یہ دل کی کارگردگی کو بڑھاتا ہے۔
یہ دل کو خون کی فراہمی کرنےمیں ہماری مدد کرتا ہے اس کے علاوہ یہ دل کے تال کو بھی برقرار رکھنے میں ہماری مدد کرتا ہے۔آپ کو اپنے دل کی صحت کو اچھا کرنے کے لئے اس کا استعمال گرمیوں میں کرنا چاہیے۔
قے اور اسہال میں مفید
لال شربت قے اور اسہال میں مفید ہے قے اور اسہال کی وجہ سے لوگ پانی کی کمی کا شکار ہوتے ہیں اس شربت کے استعمال کی وجہ سے ہم پانی کی کمی سے بچ سکتے ہیں۔ اگر آپ بھی اسہال کا شکار ہیں تو اس گرمیوں میں اس کا استعمال یقینی بنائیں اور مسائل سے بچیں۔
کسی ایمرجنسی کی صورت میں اس نمبر پر 03111222398 کال کریں۔
لال شربت کی ترکیب
جیسے رمضان کے مہینے کی آمد آمد ہے اور اس مہینے بہت سے مشروبات کا استعمال کیا جائے گا۔ ان تمام مشروبات میں لال شربت بھی شامل ہے۔ اس کا استعمال بھی رمضان میں بہت کیا جاتا ہے۔ آپ اس کا استعمال آئس کریم پر ڈال کر بھی کر سکتے ہیں یا اس کا استعمال آپ چاٹ پر بھی کرسکتے ہیں۔
پانی میں حسب ضرورت چینی مکس کریں اور ساتھ ہی روح افزا شامل کریں اور اگر آپ کو لیموں پسند ہے تو اس کا بھی استعمال کریں۔ اگر آپ دودھ میں ڈال کر پینا چاہتے ہیں تو اس کا استعمال دودھ میں ڈال کر بھی کرسکتے ہیں۔
مرہم ڈاٹ پی کے کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں۔
Android | IOS |
---|---|