چنبیلی کا پودا آپ نے کبھی اپنے کمرے میں رکھا ہے؟ وہ چیز جو قدرت کی طرف سے ہمیں ملتی ہے وہ فوائد سے بھرپور ہوتی ہے۔ کیمیکلز سے تیار شدہ چیزیں اور اثر نہیں رکھتیں جو قدرتی چیزیں رکھتیں ہیں۔ اس لئے ہمیں قدرت کے زیادہ نزدیک رہنا چاہیے۔
جب جب ہم بیمار ہوتے ہیں تو ہم فطرت کی طرف رجوع کرتے ہیں۔ درخت اور پودے نہ صرف ماحول کو آلودگی سے پاک کرتے ہیں بلکہ ہماری صحت کو بہتر بناتے ہیں۔ ہم ان کی مدد سے آکسیجن میں کی مقدار میں اضافہ کرتے ہیں۔ہم ان کی موجودگی میں سانس کی قلت کو ختم کرتے ہیں۔
اسی طرح چنبیلی کا پودا بھی کمرے میں رکھنے سے ہمیں بہت سے فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ اگر آپ بھی جاننا چاہتے ہیں کہ اس کے کیا فوائد ہوتے ہیں اس کے لئے آپ یہ بلاگ لازمی پڑھئیں۔
چنبیلی کا پودا کمرے میں رکھنے کے فوائد
بہت سے پودے ایسے ہیں جو ہماری صحت کو بہتر بنانے میں ہماری مدد کرتے ہیں ان میں سے جو سائنسی طور پر ثابت ہوا ہے ان میں چنبیلی کا پودا بھی شامل ہے ۔آپ اس کو کمرے میں رکھ کر اس سے کیا فوائد حاصل کرتے ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں؛
مزاج میں تبدیلی
ہمارا موڈ یا مزاج وقت کے ساتھ تبدیل ہوتا ہے لیکن ہم کچھ چیزوں کی مدد سے اپنے موڈ میں تبدیلی لا کر اس کو اچھا اور خوشگوار بنا سکتے ہیں۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا موڈ اچھا رہے تو چنبیلی کا پودا اپنے کمرے میں رکھے یہ ہمارے مزاج میں بہتری لاتا ہے۔
اس کی مدد سے ہم آکسیجن کی سطح کو بڑھا کر سانس لینے میں بہتری محسوس کرتے ہیں۔ اس کی مدد سے ہم اپنی جگہ کو بھی خوبصورت بنا سکتے ہیں۔
بے چینی
انسان کی طبعیت کبھی کبھی بے چینی کا شکار ہوتی ہے۔ اس لئے ایک ریسرچ پروفیسر ہینس نے کی جس میں یہ ثابت ہوا کہ چنبیلی کا پودا بے چینی کو ختم کرتا ہے۔ اس کی مدد سے ہمیں آرام اور حوصلہ ملتا ہے۔ اس لئے اس کی مدد سے ہم پرسکون ہوتے ہیں۔
ان میں ضروری تیل کی خوشبو کی مدد سے بھی ہمیں بے چینی کو کم کر سکتے ہیں۔ اس کی مدد سے کیمیکل کے اثرات میں کمی آتی ہے۔ یہ ہمارے اعصابی خلیوں کو پرسکون کرتا ہے۔
اعصابی تناؤ
ہم اعصابی تناؤ کی وجہ سے اضطراب اور تناؤ کا شکار ہوتے ہیں۔ اس کی وجہ سے ہم سردرد میں بھی مبتلا ہو سکتے ہیں۔ اگر آپ بھی اعصابی تناؤ اور خلیوں کی صحت کو اچھا کرنا چاہتے ہیں تو چنبیلی کا پودا اپنے کمرے میں لازمی رکھیں اور اپنی صحت کو بہتر بنانے جیسے فوائد کو حاصل کریں۔
نیند کا معیار
نیند کی کمی کی وجہ سے ہم تھکاوٹ کا شکار رہنے کے علاوہ دن بھر کی سرگرمیوں میں بھی حصہ نہیں لے سکتے۔ اگر آپ کو دن بھر توانا رہنا ہے تو آپ کو اپنے نیند کے معیار کو بہتر بنانا ہوگا۔ اس کے لئے آپ کو اپنے کمرے کے ماحول کو اچھا کرنے کی ضرورت ہوگی۔
اگر آپ بھی نیند کی کمی کا شکار ہیں تو اپنے کمرے میں چبیلی لازمی رکھیں اس کی مدد سے ہم ڈپریشن اور تناؤ کو ختم کر کے اپنی نیند کو اچھا کرسکتے ہیں۔ ہم نیند جیسے مسائل کا شکار بہت سی بیماریوں کی وجہ سے بھی ہوسکتے ہیں۔ اس کے لئے آپ کو ڈاکٹر کی رائے لینی چاہیے۔
آپ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ سے ایک مستند ڈاکٹر کی اپائنمنٹ حاصل کر سکتے ہیں۔
علمی کارگردگی
ہمیں بہت سی ریسرچ سے یہ بات پتہ لگتی ہے کہ بادام کے کھانے یا گری دار میووں کے استعمال کی وجہ سے ہماری ذہنی صحت بہتر ہوکر علمی صحت میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ ہم چنبیلی سے بھی ایسا فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔ اگر ہم اپنے کمرے میں چنبیلی کا پودا رکھتے ہیں تو ہماری علمی کارگردگی میں اضافہ ہوتا ہے۔
ہارمونز کا عدم توازن
ہمارے جسم میں بہت سی تبدیلیاں رونما ہوتیں ہیں خاص طور پر عورت میں۔ عورتوں میں بہت دفعہ ہارمونز عدم توازن ہوتا ہے۔ جیسے ماہورای کے دوران حمل کے دوران ہمارے جسم تبدیلی آتی ہے۔ اس لئے اگر ہم چنبیلی کا پودا اپنے کمرے میں رکھتے ہیں تو ہارمونز کا توازن برقرار رکھ سکتے ہیں۔
ڈپریشن سے نجات
یہ ایک ایسی بیماری ہے جو ہمیں موت کے منہ میں لے جاسکتی ہے۔ اس کی وجہ سے ہم اپنی زندگی کی خوشیوں سے دور ہوتے چلے جاتے ہیں اور احساس کمتری کا شکار ہوتے ہیں۔ جو افراد ڈپریشن میں مبتلا ہوتے ہیں وہ روزمرہ کے کاموں میں زیادہ تر حصہ نہیں لیتے۔
لیکن ہمیں اس سے نکلنے کے لئے بھی خود کوشش کرنی چاہیے فطرت سے دوستی ہماری مدد کر سکتی ہے۔ اگر آپ اپنے کمرے میں چنبیلی کا پودا رکھتے ہیں تو ڈپریشن جیسے مرض سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں۔