تخم بلنگا صحت کے لحاظ سے ہمارے لئے مفید ہوتا ہے۔ اس میں حیرت انگیز منرلز اور وٹامنز پائے جاتے ہیں لہذا اس کے صحت پر متاثر کن فوائد موجود ہیں۔ کئی علاقوں میں اس کا استعمال ابھی بھی کیا جاتا ہے۔ رمضان میں بھی بہت سے لوگ اس کا استعمال کرتے ہیں۔
ہندوستان کے گھرانوں میں اس کا استعمال عام ہے کیونکہ یہ ہندوستان کا پودا ہے۔ یہ قوت مدافعت بڑھانے والا بیج ہے۔ ا سکے بیج بہت صحت مند معلوم ہوتے ہیں۔ اس میں پروٹین اور فائبر بھی موجود ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان میں فائبر کی بھی اچھی خاصی مقدار پائی جاتی ہے۔ کیا آپ مزید تخم بلنگا کے فوائد جاننا چاہتے ہیں تو میرے ساتھ اس آرٹیکل پر موجود رہیں۔
تخم بلنگا کے فوائد
وٹامنز اور منرلز سے بھرپور بیج کے فوائد مندرجہ ذیل فائدے ہیں؛
جلد کے لئے
کیا آپ اپنی جلد کی حفاظت کرتے ہیں یا اس کا خیال رکھتے ہیں؟ اگر نہیں تو آپ جلد کا خیال نہ رکھنے کی وجہ سے جلد کی چمک کھو سکتے ہیں۔ تخم بلنگا میں اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں جو نہ صرف ہمیں کسی قسم کے انفیکشن سے محفوظ رکھتے ہیں بلکہ صحت کو بھی بہتر بناتے ہیں۔
اینٹی آکسیڈنٹس فری ریڈیکلز کے اثرات کا مقابلہ کرتے ہیں جو آکسیڈٹیو تناؤ کا سبب بنتے ہیں۔ جس کے نتیجے میں چہرے پر جھریاں اور داغ دھبے رونما ہوتے ہیں۔ جو ہمارے چہرے پر بدنما لگتے ہیں۔ ان بیجوں کا باقاعدگی سے استعمال آپ کو بڑھاپے کو کم کر سکتا ہے۔
وزن میں کمی
ہم سب جانتے ہیں کہ موٹاپا بہت سی بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔ بہت سے افراد جن کا وزن زیادہ ہے وہ وزن کم کرنے کے لئے ان غذاؤں کا استعمال کر سکتے ہیں جس کی مدد سے وہ اپنے وزن میں کمی لا سکیں۔ تخم بلنگا میں فائبر کی مقدار بہت زیادہ پائی جاتی ہے جو آنتوں کے مسائل کے حل کے لئے اہم ہے۔ اس کے بیج جلد ہضم ہوجاتے ہیں اور ہمارے جسم سے چربی ہٹانے میں ہماری مدد کرتے ہیں۔ اگر آپ بھی موٹاپا کم کرنا چاہتے ہیں تو اس کے بیجوں کے استعمال کو یقینی بنائیں۔
بالوں کی صحت
تخم بلنگا بالوں کی صحت کو بہتر بنا سکتا ہے۔ ہماری جلد کی طرح ہمارے بالوں کو بھی وٹامنز کی ضرورت ہوتی ہے اس لئے تخم بلنگا کے بیجوں میں وہ تمام مرکبات پائے جاتے ہیں جو ہمارے بالوں کے لئے اہم ہیں۔ تخم بلنگا میں موجود آئرن اور اینٹی آکسیڈنٹس ہمارے بالوں کو جھڑنے سے روکتے ہیں۔
آئرن کی مدد سے ہم کھوپڑی میں خون کی گردش کو اچھا کر سکتے ہیں۔ جن خواتین میں آئرن کی کمی ہوتی ہے ان میں بال جھڑنے کے زیادہ امکانات ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس ہمیں آکسیڈیٹو تناؤ سے بھی بچاتے ہیں۔
کولیسٹرول کی سطح میں کمی
بہت سے لوگ دل کی بیماری کی وجہ سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں اور دل کی بیماری کی وجہ کولیسٹرول بھی بڑھ جاتا ہے۔ ہمارے جسم میں اضافی کولیسٹرول بہت سی بیماریوں کا بھی باعث بن سکتا ہے۔ اگر ہم تخم بلنگا کے بیجوں کا استعمال کرتے ہیں تو اس کے مثبت اثرات ہماری صحت پر ہوتے ہیں۔
ہم اس کے استعمال کی وجہ سے شریانوں اور خون کی نالیوں کی صحت کو اچھا بنا سکتے ہیں۔ اس سے دل پر دباؤ بھی کم ہوگا اس کے علاوہ فالج اور دل کے دورے کے امکانات بھی کم ہوتے ہیں۔ ہم ان میں موجود فائبر کی وجہ سے کولیسٹرول کے اثر کو کم کر سکتے ہیں۔
بلڈ پریشر کو کنٹرول
یہ ایک خاموش بیماری ہے جو ہمارے جسم کے کسی بھی حصے کو خراب کر سکتی ہے ۔ ہائی بلڈ پریشر نہ صرف آنکھوں پر اثر کر سکتا ہے بلکہ دل کے دورے کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ ہم تخم بلنگا کی مدد سے اپنے میٹابولزم کو بہتر بنا کر بلڈ پریشر کو کم کرسکتے ہیں۔
ہڈیوں کی صحت
عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ بہت سی بیماریاں انسان کو لگنے لگتی ہے جس میں سے عام بیماری ہڈیوں کی بیماری بھی ہے۔ عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ ہڈیوں میں درد عام ہے۔ ہماری ہڈیوں کی اچھی صحت کے لئے وٹامنز بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ تخم بلنگا میں آئرن، پوٹاشیم اور میگنیشیم اچھی مقدار میں پایا جاتا ہے۔ ان وٹامنز کی مدد سے ہم آسٹیو پروسس کی بیماری کے خطرے کو کم کرسکتے ہیں۔ اگر آپ کو کسی بھی قسم کی ہڈیوں کا مسئلہ درپیش ہے تو آپ ہڈیوں سے رجوع کر سکتے ہیں۔