پیٹ کے کسی نہ کسی حصے میں درد سے ہرکوئی گزرتا ہے۔ چھوٹے ہوں یا بڑے زندگی میں اسے پیٹ کے درد کا سامنا لازمی ہوتا ہے۔ اس درد کی وجہ کوئی بھی ہوسکتی ہے اس کی سب سے عام وجہ بدہضمی ہے۔ وہ افراد جن کا ہاضمہ سست یا کمزور ہوتا ہے وہ اس مسائل سے گزرتے ہیں۔
ہمارے پیٹ کے مختلیف حصوں میں درد ہوتا ہے لیکن ہم اس بات کا اندازہ نہیں لگا پاتے کہ یہ درد کیوں اور کس وجہ سے ہے۔ جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں ہلکی پھلکی غذا ہماری مجموعی صحت کے لئے مفید ہے لیکن جب ہم فاسٹ فوڈ یا باہر کے کھانوں کا رخ کرتے ہیں تو نقصان بھی اٹھا سکتے ہیں۔
پیٹ کے کس حصے میں درد کس وجہ سے ہوتا ہے ہم اس بلاگ میں بات کرتے ہیں۔ آپ کو کس حصے میں درد رہتا ہے ؟
پیٹ کے مختلف حصوں میں درد
اگر آپ کے پیٹ کے مختلف حصوں میں درد ہوتا ہے تو جانیں یہ کس وجہ سے ہوتا ہے؛
پیٹ کے اوپر والے حصے میں درد
اگر آپ اوپر والے حصے میں درد محسوس کر رہے ہیں یا آپ پھولا ہوا محسوس کر رہے ہیں تو ممکن ہے کہ آپ کے پیٹ میں اضافی گیس ہو۔ اس کے علاوہ آپ کو اور بھی علامات کا مظاہرہ ہوسکتا ہے جیسے وقفے وقفے سے درد کا ہونا۔ یا پیٹ میں سوجن کا ہونا۔
اس کے علاوہ آپ یہ بھی محسوس کرتے ہیں کہ پیٹ میں کوئی چیز حرکت کر رہی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہی کہ آپ گیس میں مبتلا ہیں۔
اسباب
اگر آپ اوپر والے حصے میں درد کو محسوس کرتے ہیں تو اس کی وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ آپ کھانا تیزی کے ساتھ کھاتے یا نگلتے ہیں۔ کولڈ ڈرنکس، دودھ سے بنی مصنوعات آپ کے پیٹ میں گیس کا سبب بن سکتی ہیں۔ اس مسئلے کا حل یہ ہے کہ ان غذاؤں کا استعمال کم کریں جو گیس کا سبب بنتی ہیں۔
اس کے علاوہ اس کے فوری حل کے لئے آپ منٹ کی گولی کا بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
سینے کے نچلے حصے میں درد
دل کی جلن یا ایسڈ ریفلوکس آپ کے سینے کے نچلے حصے میں یا پیٹ میں اوپری حصے میں درد کا سبب بنتا ہے۔ اس کی وجہ سے آپ گلے میں جلن محسوس کرتے ہیں۔اس کے علاوہ بعض اوقات عجیب تیزابیت والا ذائقہ بھی منہ میں آتا ہے۔ اسے آپ اپنے حلق میں بھی محسوس کر سکتے ہیں۔
اسباب
ایسی غذائیں جو سینے کی جلن کو بڑھا سکتی ہیں۔ ان غذاؤں میں شامل ہے چکنائی اور مصالحہ والی غذائیں، کچا پیاز، چاکلیٹ،کھٹے پھل، کافی اور کیفین والے مشروبات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سگریٹ پینے سے بھی سینے کی جلن بڑھ سکتی ہے۔ اگر آپ اس سے بچنا چاہیے ہیں تو ان اشیاؤں کا استعمال ترک کریں۔
دن میں 3 وقت بھاری کھانا کھانے کی بجائے 5 سے 6 بار ہلکا کھانا کھائیں۔ اور سگریٹ نوشی سے پرہیز کریں اور ڈھیلے لباس کا استعمال کریں۔
شدید درد
جب آپ پیٹ میں اوپر والے حصے میں شدید درد کو محسوس کرتے ہیں تو یہ السر بھی ہوسکتا ہے۔ السر تب ظاہر ہوتے ہیں جب یہ ہمارے معدے کو نقصان پہنچا دیتے ہیں۔ اس کی علامات یہ ہوسکتی ہیں کہ بھوک میں تبدیلی،متلی،خونی یا سیاہ پاخانہ،وزن میں غیر واضح کمی،الٹی اور سینے میں درد۔
السر کو روکنے کے لئے یہ کہا جاتا ہے کہ الکحل والے مشروبات کا استعمال نہ کیا جائے۔ اس کے علاوہ درد کش ادویات سے بھی پرہیز کرنا چاہیے۔ کھانا کھانے کے بعد اورر پہلے ہاتھ لازمی دھوئیں اس کے علاوہ ایسی غذا کا استعمال کریں جس میں سارا اناج شامل ہو اور پھلوں اور سبزیوں کو اپنی غذا میں لازمی شامل کریں۔
درد کا اٹھنا، یا آنتوں کا سنڈروم
اگر آپ کا نظام انہظام احساس ہے اور پیٹ میں نچلے حصے میں درد کو محسوس کرتے ہیں۔ اور چڑچڑاپن آنتوں میں محسوس کرتے ہیں۔اس صورت میں 2 نتایج نکل سکتے ہیں یا تو آپ کا ہاضمہ بہت تیزی سے کام کرنا شروع کردے گا یا آپ کا ہاضمہ سست ہو جائے گا اور آپ کو قبض ہوجائے گی۔
درد اور اسہال
اگر آپ اپنے پیٹ کے کسی حصےمیں شدید درد کو محسوس کرتے ہیں یا اس کے علاوہ آپ کو اسہال کا سامنا ہے یا متلی اور الٹی کا سامنا ہوتا ہے یا اس کے علاوہ سر درد یا پٹھوں میں درد رہتا ہے تو آپ کو گیسٹرو ہوسکتا ہے۔
ایمرجنسی کی صورت میں مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سایٹ سےمعدے کے ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔
اسباب
اگر آپ آلودہ کھانا یا پانی پیتے ہیں یا آپ کسی اور شخص کی چیزیں استعمال کرتے ہیں جیسے تولیہ وغیرہ تو اس کی وجہ سے بھی آپ گیسٹرو کا شکار ہوسکتے ہیں۔ آپ اس سے بچنے کے لئے کھانا کھانا کھانے سے پہلے ہاتھ دھوئیں اور آلودہ اور باہر کے کھانے سے پرہیز کریں۔
نچلے حصے میں پیٹ کے دائیں جانب درد
اس کو اپینڈیکس کی درد کہہ سکتے ہیں یہ خطرناک ہوسکتی ہے اس صورت میں فوری طبی دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے ۔ یہ درد ناف یا پیٹ کے اوپری حصے کے قریب تیز درد پیٹ کے دائیں حصے میں نچلی طرف جاتی ہے۔ اس کے علاوہ اس میں بخار،پیٹ میں سوجن اور تیز درد ہوتی ہے۔
مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Android | IOS |
---|---|