بواسیر سے مراد مقعد کا ریکٹم کے نچلے حصے کی نسوں کے سوج جانے کی حالت ہے اس حالت میں عام طور پر پچاس سال کی عمر کو پہنچنے کے بعد پخاس فی صد افراد ضرور اس سے متاثر ہو سکتے ہیں
بواسیر اندرونی اور بیرونی دونوں اقسام کی ہو سکتی ہے اندرونی بواسیر مقعد یا ریکٹم کے اندر کی جانب ہوتی ہے جب کہ بیرونی بواسیر مقعد کے باہر کی جانب ہوتی ہے
Bawaseer ki alamat in Urdu
بواسیر کی علامات کا انحصار اس کی اقسام پر ہوتا ہے اندرونی بواسیر کی صورت میں علامات کچھ اس طرح سے ہو سکتی ہیں
پاخانہ کرنے کے بعد خون کا نکلنا ، اس کے علاوہ مقعد کی اندرونی جلد کا پاخانے کے بعد باہر کی طرف آجانا اندرونی بواسیر کی علامات ہوتی ہیں جب کہ بییرونی بواسیر کی علامات کچھ اس طرح سے ہوتی ہیں
مقعد کے گرد شدیدخارش ، مقعد کے اردگرد سوجن اور ابھار ،حوائج ضروریہ کے لیۓ بیٹھتے ہوۓ مقعد کے گرد شدید درد اور بے چینی ۔ تاہم بعض اوقات بواسیر کی صورت میں کسی قسم کا درد نہیں ہوتا ہے بلکہ اس کی جگہ مقعد کے گرد خون جمع ہو جاتا ہے جس کو خونی بواسیر کہتے ہیں اس کے علاوہ اندرونی بواسیر میں جلد کے کچھ حصے باہر کی طرف لٹک جاتے ہیں جو کہ فارغ ہونےکے بعد واپس اندر نہیں جاتے ہیں اور باہر کی طرف ہی لٹکتے رہتے ہیں ۔ دونوں صورتوں میں شدید درد کی شکایت بھی ہوتی ہے
بواسیر کا مرض تکلیف دہ ضرور ہوتا ہے مگر یہ جان لیوا نہیں ہوتا ہے اور وقت کے ساتھ خود بخود بغیر کسی علاج کے ٹھیک ہو جاتی ہے
بواسیر کی وجوہات و پیچیدگیاں
بواسیر کے بننے کا سبب مقعد کے گرد موجود خون کی شریانوں پر پڑنے والا دباؤ ہوتا ہے جسکے بنیادی اسباب کچھ اس طرح سے ہو سکتے ہیں
زیادہ دیر تک ٹوائلٹ میں بیٹھے رہنا ،ڈائریا یا قبض کا ہونا ،بواسیر کی خانداںي ہسٹری ہونا ،بہت زیادہ وزن اٹھانا ،موٹاپا ،جنسی تعلق کے دوران مقعد کے راستے دخول کرنا ،حاملہ خواتین کو بھی بعض اوقات مقعد کی جانب دباؤ کی صورت میں یہ تکلیف ہو سکتی ہے ۔ پچاس سال سے زيادہ عمر کا ہونا بھی اس کے اسباب میں شامل ہے
بواسیر کی تشخیص
اندرونی معائنے کے ذریعے معدے کے ماہر ڈاکٹر اس مرض کی تشخیص کر سکتے ہیں اس کے علاوہ ڈاکٹر حضرات اس مرض کی تشخیص کے لیۓمختلف طریقے استعمال کر سکتے ہیں جس میں ڈیجیٹل ریکٹل جانچ بھی شامل ہے جس میں ڈاکٹر گلوز پہن کر ریکٹم کے اندرونی حصوں کا اپنی انگلی کے ذریعے معائنہ کرتے ہیں اس کے علاوہ اس مرض کی تشخیص کے لیۓ ڈاکٹر حضرات اینو سکوپی سگمائڈ سکوپی ،یا کولونو سکوپی کر سکتے ہیں ان تمام ٹیسٹ کے دوران ڈاکٹر ایک کمیرے کے ذریعے اندورنی صورتحال کا جائزہ لیتے ہیں
Bawaseer ka ilaj or Parhez
ڈاکٹر اس مرض کے علاج کے لیۓ مرحلہ وار یہ اقدامات کر سکتے ہیں
درد سے نجات
بواسیر کے سبب ہونے والے دردسے نجات کے لیۓ دس منٹ تک کسی ٹب میں گرم پانی سے ٹکور بہت مفید ثابت ہو سکتی ہے اس کے علاوہ ایسے مرہم کا بھی استعمال کیا جا سکتا ہے جو درد اور خارش سے نجات دلا سکے
ریشے دار غذاؤں کا استعمال
بواسیر کی صورت میں اگر اس کا سبب قبض ہے تو اس قبض سے نجات دلانے کے لیۓ ریشے دار غذاؤں یا سپلمینٹ کا استعمال مفید ثابت ہوتا ہے جو کہ قبض کا خاتمہ کرکے پاخانے کو نرم کرتا ہے
صفائی کا خیال
مقعد کی صفائي کا خیال رکھ کر بھی اس مرض کو بڑھنے سے نہ صرف روکا جا سکتا ہے بلکہ اس کو ختم بھی کیا جا سکتا ہے مگر صفائی کے دوران صابن کے استعمال سے پرہیز کرنا چاہیۓ کیوں کہ اس کے استعمال سے بواسیر کے بڑھنےکے امکانات زيادہ ہو سکتے ہیں
انجیر سے بواسیرکاعلاج
بواسیر کے مرض میں انجیر کا استعمال بہت مفید ثابت ہو سکتا ہے اس کا ایک سبب تو یہ ہے کہ انجیر میں ایسے اجزا موجود ہوتے ہیں جو ہاضمے کے عمل کو بہتر بنا کر اس مرض کے موہکوں کو ختم کرنے میں مدد دیتے ہیں دوسرا سب سے اہم فائدہ یہ ہے کہ اس میں فائبر کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے
Mohkay wali bawaseer ka ilaj | موہکوں کو ختم کرنے کے طریقے
اگر اوپر بتاۓ گۓ اقدامات جو گھریلو طور پر کیۓ جا سکتے ہیں اس مرض میں کمی کا سبب نہ بن سکیں تو اس صورت میں ڈاکٹر اس مرض کے لیۓ درج ذیل اقدامات تجویز کرتے ہیں
ربر بینڈ لیگیشن
اس صورتحال میں ڈاکٹر بواسیر کے مہکوں کے خاتمےکۓ لیۓ ربر بینڈ ليگیشن کا استعمال کرتے ہیں جس میں اس کے مہکوں کے گرد خون کی سپلائی کو روک دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے وہ وقت کے ساتھ خود سوکھ کر ختم ہو جاتے ہیں
اسکلیروتھراپی
اس طریقہ کار کے مطابق ڈاکٹر موہکوں میں خاص دوا انجیکٹ کرتے ہیں جو ان موہکوں کے سائز کو گھٹا دیتے ہیں اور رفتہ رفتہ ختم کر دیتے ہیں
بچنے کی تدابیر
بواسیر سے بچنے کے لیۓ کچھ ضروری اقدامات آپ کو اس تکلیف دہ مرض سے بچا سکتے ہیں
رفع حاجت کے لیۓ ٹوائلٹ میں زیادہ دیر بیٹھنے سے پرہیز
زیادہ سے زيادہ پانی کا استعمال
قبض سے بچنا اور اس کے لیۓ ریشے دار غذاؤں کا استعمال
ان تمام اقدامات کے ذریعے بواسیر کے مرض سے بچا جا سکتا ہے اور اس سے ہونے والی پیچیدگیوں سے بھی محفوظ رہا جا سکتا ہے
اسسٹنٹ ڈاکٹرمہرین زمان نیازی
ڈاکٹر مہرین نیازی جو چغتائی میڈیکل سنٹر میں اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں ان کی ماہر معدہ کے طور پر خدمات بے مٹال ہیں وہ آنلائن مشاورت کے ساتھ ساتھ مریضوں کا علاج چغتائي میڈيکل سنٹر میں بھی کرتی ہیں وہ ایم بی بی ایس کے ساتھ ساتھ ایف سی پی سی کی ڈگری کی بھی حامل ہیں بواسیر کے مریضوں کے علاج میں ان کو خصوصی تجربہ حاصل ہے اور ان سے صحت پانے والے مریضوں کی شرح 97 فی صد ہے جو ان کی کامیابی کا ثبوت ہے
بواسیر کے مرض میں مبتلا ہونے کی صورت میں علاج کے لیۓ ماہرڈاکٹر سے مشورے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ وزٹ کی جا سکتی ہے اس کے علاوہ اپائنٹمنٹ کے لیۓ 03111222398 پر براہ راست رابطہ کر کے بھی اپائنٹمنٹ بک کروائي جا سکتی ہے