بواسیر ایک قابل علاج مرض ہے ۔جو کہ عام طور پر 50 سال کی عمر تک پہنچنے والے پچاس فی صد افراد میں دیکھنے میں آتی ہے ۔ بواسیر مقعد یا پاخانے کی جگہ کی نسوں کے سوجن کے سبب ہوتا ہے ۔ یہ اندرونی یا بیرونی دونوں صورتوں میں ہو سکتی ہے ۔ اس کے سبب مقعد کی جگہ پر خارش اور شدید درد ہو سکتا ہے ۔ عام طور پر اکثر افراد میں بواسیر کے علاج کے لیۓ گھریلو ٹوٹکوں کا استعمال کرتے نظر آتے ہیں ۔لیکن حقیقت میں یہ ٹوٹکے وقتی طور پر تو فائدہ مند ہو سکتے ہیں لیکن اس کے مستقل علاج کے لیۓ ڈاکٹر سے رجوع کرنا ضروری ہے
بواسیر کی علامات
اس بیماری کی علامات کچھ اس طرح سے ہو سکتی ہیں
مقعد کے اردگرد شدید خارش ،مقعد کے اردگرد سوجن ، پاخانے کرنے کے دوران شدید درد،پاخانہ کرنے کے بعد خون کا خارج ہونا
اگرچہ یہ بیماری جان لیوا نہیں ہے لیکن انتہائي تکلیف دہ ہے ۔بعض اوقات یہ خود بخود ختم بھی ہو جاتی ہے ۔ لیکن اگر پاخانے کے بعد خون آرہا ہو یا پاخانے کا رنگ سیاہ ہو تو اس حوالے سے فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیۓ
بواسیر کی وجوہات
بواسیر کے ہونے کی بنیادی وجوہات میں قبض کا ہونا ، زیادہ دیر تک ایک ہی حالت میں بیٹھ کر کام کرنا ، یا زیادہ دیر تک کھڑے ہو کر وزن اٹھانے والا کام کرنا ، خاندانی ہسٹری شامل ہیں اس کے علاوہ وزن کا زیادہ ہونا یا موٹاپا بھی اس کی اہم وجوہات میں سے ایک ہے
بواسیر کی تشخیص
ویسے تو بوسیر کو ڈاکٹر جانچ کے ذریعے بھی تشخیض کر سکتا ہے ۔اس کے علاوہ اس کی تشخیص کے لیۓ ڈاکٹر ڈيجیٹل ریکٹل ٹیسٹ کر کے بھی پتہ لگا سکتے ہیں ۔اور بعض پیچیدگیوں کی صورت میں ڈاکٹر اینو سکوپی ،سگوموائڈ سکوپی یا کولون سکوپی کے ٹیسٹ بھی کروا سکتے ہیں ۔ان ٹیسٹ میں ڈاکٹر ایک چھوٹا کیمرا مقعد کے راستے جسم میں داخل کرتا ہے اور اس کے ذریعے بواسیر کی بیماری کی درجہ بندی کرتا ہے جو علاج میں مددگار ثابت ہوتی ہے
بواسیر کا علاج
اس بیماری کا علاج گھر پر ہی ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق کیا جا سکتا ہے جو کہ کچھ اس طرح ہو سکتا ہے
درد کا خاتمہ
اس بیماری کے نتیجے میں ہونے والے درد کے خاتمے کے لیۓ مختلف تدابیر استعمال کی جا سکتی ہیں۔ جن میں گرم پانی میں دس منٹ تک بیٹھنا یا گرم پانی کی بوتل سے ٹکور کرنا شامل ہیں۔ لیکن اگر درد زیادہ ہو تو اس کے لیۓ ڈاکثر کے مشورے سے بیرونی طور پر مرہم یا مختلف کریموں کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ جو اس درد کو کم کرنے مین مددگار ثابت ہو سکتا ہے
فائبر کااستعمال
اس کے علاوہ ایسے فائبر سپلیمنٹ کا استعمال کیا جا سکتا ہے جو کہ قبض ہونے سے روکیں اور پاخانے کو نرم کر دیں تاکہ وہ تکلیف کا سبب نہ بن سکے
میڈیکل طریقہ کار
اگر ان تمام چیزوں کے استعمال سے فائدہ نہ ہو تو اس مرض کے علاج کے لیۓ ڈاکٹر ربر بینڈ لیگیشن کا استعمال کرتے ہیں ۔ اس کے لیۓ ڈاکٹر مقعد کے اردگرد موجود سوجی ہوئي نسوں کے گرد ایک خاص ربر بینڈ لگا دیتے ہیں، جس سے ان کی خون کی سپلائی بند ہو جاتی ہے اور وہ سوکھ جاتی ہیں
لیکن اگر ان تمام تدابیر سے فائدہ نہ ہو تو اس صورت میں ڈاکٹر اسکلیروتھراپی کرتے ہیں جس میں ان سوجی ہوئی نسوں کے اندر براہ راست انجکشن سے دوا داخل کی جاتی ہے ۔جو کہ اس کے سائز میں کمی کر دیتے ہیں
بواسیر سے بچاؤ کی تدابیر
بواسیر سے بچاؤ کے لیۓ زیادہ دیر تک بیٹھ کر پاخانے کے لیۓ زور لگانے سے اجتناب کرنا چاہیۓ۔اس کے علاوہ پانی کا استعمال زیادہ کرنا چاہیۓ تاکہ پاخانہ نرم ہو سکے ۔ قبض سے بچنا چاہیے ،اور زیادہ دیر تک سخت جگہ پر نہیں بیٹھنا چاہیۓ ۔ زيادہ فائبر والی غذائيں اور سبزیوں پھلوں کا استعمال زیادہ کرنا چاہیۓ ۔ زیادہ مرچ مصالحے والے کھانے بھی اس مرض کی پیچیدگی میں اضافہ کر سکتے ہیں
اس بیماری کے حوالے سے کسی قسم کی پیچیدگی کی صورت میں براہ راست ڈاکٹر سے مشورے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ایپلی کیشن ڈاون لوڈ کریں یا پھر 03111222398 پر کال کر کے معلومات حاصل کریں ۔