ممکن ہے کہ اکثر آپ اپنے بائیں جانب درد کا تجربہ کرتے ہوں یہ درد بائیں جانب اعضاء، پٹھوں یا ہڈیوں کے ڈھانچے میں پیدا ہو سکتا ہے، اس لئے یہ مختلف حالات کی نشاندہی کر سکتا ہے ۔یہ درد مدہم، تیز یا چھرا گھونپنے جیسا محسوس ہو سکتا ہے
جو درد طویل عرصے تک جاری رہتا ہے وہ ایک دائمی بیماری کی نشاندہی کر سکتا ہے جیسے پیٹ کا السر جبکہ اچانک درد کا مطلب کسی شدید تکلیف کی جانب نشاندہی ہو سکتی ہے جیسے کہ گردے کی پتھری
بائیں جانب پیٹ درد کی اقسام اور علامات
آپ کے پیٹ کے بائیں جانب درد سست،تیز یا چھرا گھونپنے جیسا ہو سکتا ہے یہ دردمختصروقت کے لئے یا پھر مسلسل(دائمی درد) بھی ہو سکتا ہے۔ درد کی قسم اور اسکا مقام اس بات کی نشاندہی کر سکتا ہے کہ اس کی وجہ کیا ہے۔ یہ درد ایک جگہ سے شروع ہو کر دوسری جگہ منتقل ہو سکتا ہے اور اسے ریفرڈ درد کہا جا سکتا ہے
بائیں جانب پیٹ درد کے ساتھ دیگر علامات جن کا سامنا آپ کرتے ہیں وہ آپ کے درد کی وجہ جاننے میں مدد کر سکتی ہیں کیسے کہ بخار،سینے کا درد، متلی، قے،، اسہال، یا قبض۔
کن جگہوں پر بائیں جانب درد ہوسکتا ہے؟
آپ کے پیٹ کے بائیں جانب دردعام طور پر آپ کے جسم کے اس حصے میں موجود کسی ایک عضوسے آتا ہے۔آپ کے پیٹ کے بائیں جانب کے اعضاء اور ڈھانچے جو درد کا سبب بن سکتے ہیں ان میں شامل ہیں،پیٹ کے پٹھے،بڑی انت،خواتین کے تولیدی اعضاء،دل، گردے،بائیں گردے،بائیں پھیپھڑوں،لبلبہ، تلی،معدہ،چھوٹی آنت،پسلی۔
بائیں جانب پیٹ میں درد کی وجوہات
بائیں جانب پیٹ میں درد کی وجوہات مختلف اعضاء کی وجہ سے مختلف ہو سکتی ہیں
پیٹ کے پٹھے:پیٹ کے پٹھوں میں پسلیوں اور شیرونیی کے درمیان پانچ پٹھوں کا ایک بینڈ شامل ہوتا ہے۔ وہ اندرونی اعضاء کی حفاظت کرتے ہیں اور انہیں جگہ پر رکھتے ہیں،آپ کے جسم کی حرکات کو سہارا دیتے ہیں اور جسمانی افعال میں مدد کرتے ہیں جیسے سانس لینے،کھانسی، چھینکنے اور فضلہ نکالنے میں۔ ان پٹھوں کوزیادہ استعمال کرنا، کھینچنا، یا مروڑنا ان پر دباؤ ڈال سکتا ہے جس کی وجہ سے درد، سانس لینے میں تکلیف،یا سوجن ہو سکتی ہے۔البتہ آرام کرنے اور دوائیں لینے سے یا تھراپی کروانے سے آرام آ سکتا ہے
بڑی آنت:بڑی آنت کا انفیکشن یا سوزش کی بیماری بھی پیٹ کے بائیں جانب درد کی وجہ بن سکتی ہےاس کے ساتھ اس کی دیگر علامات میں شامل ہےآنتوں کی عادات میں تبدیلی،وزن میں کمی،بخار، پاخانہ میں خون آنا،قبض وغیرہ، اس کے علاوہ بڑی انت کا کینسر جو مستقل ہلکے درد کا سبب بن سکتا ہے۔بعض حالات میں اسکا علاج دواؤں سے ہو سکتا ہے لیکن کچھ حالتوں میں سرجری کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
خواتین کے تولیدی اعضاء:خواتین میں شرونیی درد کا تعلق اکثر تولیدی راستے سے ہوتا ہے اس درد کی وجوہات میں شامل ہو سکتا ہےایکٹوپک حمل،جس میں فرٹیلائزڈ انڈہ بچہ دانی کے باہر جڑ جاتا ہے اور درد کی وجہ بنتا ہےاس کا علاج سرجری یا دوا سے کیا جاتا ہے اس کے علاوہ ڈمبگرنتی سسٹ بھی انتہائی دردناک تکلیف کی وجہ بن سکتی ہےجسکا علاج دواؤں سے ممکن ہے
اس کے علاوہ شیرونیی انفیکشن بھی پیٹ میں درد کی وجہ بن سکتا ہے جس کے ساتھ بخار بھی ہو سکتا ہے،اس تکلیف کے لئے اینٹی بائیوٹکس تجویز کی جاتی ہیں
دل:دل کی حالت جیسے ہارٹ اٹیک،یا دل کر گرد سوجن اوپری بائیں جانب درد کی وجہ بن سکتی ہےاس کی دیگر علامات میں شامل ہیں سانس لینے میں دشوری،کمروری، کھانسی یا پسینہ انا۔اگر ایسی علامات کا سامنا ہو تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔
گردہ:گردے کی بیماری، گردے کا انفیکشن یا پتھری شدید درد کا سبب بن سکتی ہے اس کی دیگر علامات میں شامل ہیں پیشاب کے وقت جلن،بخار،پیشاب میں خون۔عام طور پر اسکا علاج دواؤں سے کیا جاتا ہے پر شدید حالت میں ہسپتال داخل ہونے کی ضرورت پڑ سکتی ہے
پھیپھڑا: بائیں پھیپھڑوں میں خون جمنے یا انفیکشن کی وجہ سے بھی شدید درد ہو سکتا ہے اس کے ساتھ دیگر علامات جیسے سانس لینے میں دشواری،کھانسی،خون آلود تھوک، بخار کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے
لبلبہ:لبلبے کا کینسریا سوزش بایئں اوپری پیٹ میں درد کا سبب بنتا ہے اس کے ساتھ ساتھ متلی ،یرقان، وزن میں کمی، کے ساتھ ہلکا درد لبلبے کے کینسر کی وجہ سے ہو سکتا ہے جبکہ لبلبے کی سوزش کا درد بہت شدید ہوتا ہے اس کے ساتھ بخار اور متلی ہوتی ہے جس کے لئے ہسپٌتال میں داخل ہونے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
پسلی:پسلی کا درد بھی پیٹ کے بائیں جانب درد کی وجہ بن سکتا ہے جس کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں جس میں کارٹیلج کی سوزش،پسلیوں کے درمیان پٹھوں کی موچ،پسلی کا فریکچر وغیرہ جسکا علاج مختلف دواؤں کی مدد سے کیا جاتا ہے
اس کے علاوہ بائیں جانب درد کی دیگر وجوہات میں چھوٹی آنت اور تلی، اور معدہ کی تکالیف شامل ہیں۔
ڈاکٹر سے کب رابطہ کیا جائے
پیٹ کا وہ درد جو ہلکا ہو اور کبھی کبھر ہوتا ہو تو اس کے لئے فکر کی ضرورت نہیں البتہپیٹ کے کسی بھی شدید درد کے لئے جو بار بار ہوتا ہو ڈاکٹر سے رابطہ کریں ۔پیٹ کا درد جو بار بار ہوتا ہومعمولی بات نہیں ہے۔ لہذا پیٹ کے درد کے ساتھ بعض علامات ہوں تو فوری ڈاکٹر سے رابطہ کریں جیسے کہ پاخانے میں خون،سانس لینے میں دشواری،سینے میں درد،قبض،بخار، الٹی، اسہال، اندام نہانی سے خون آنا،خون کی قے وغیرہ