بدبودار بغلیں آپ کو اپنے بارے میں شرمندہ اور حساس بنا سکتی ہیں، یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جس سے زیادہ تر لوگ پریشان رہتے ہیں بدبودار بغلیں عام طور پرزیادہ تشویش کا باعث نہیں ہوتی ہیں۔
آپ بغلوں کی بدبو کو کم کرنے اور دوبارہ آنے سے روکنے کے لیے اقدامات کر سکتے ہیں،
بدبودار بغلوں کی وجوہات ؟
آپ کا جسم پسینے کے غدود سے ڈھکا ہوا ہوتا ہے کیونکہ پسینہ آنا ایک ضروری عمل ہوتا ہے جو ہمارے جسم کو گرمی میں ٹھنڈا ہونے میں مدد کرتا ہے۔ لیکن بعض اوقات بدبودار بغلوں کا باعث بنتا ہے
اقسام
پسینے کے غدود کی دو اہم اقسام ہوتی ہیں: ایککرائن اور اپوکرائن
ایککرائن غدود
ویسے تو یہ پسینے کے غدود آپ کے جسم کے زیادہ تر حصے کو ڈھانپتے ہیں اور جلد کی سطح پر گرمائش کے باعث براہ راست کھلتے ہیں۔ ایککرائن غدود ان جگہوں پر پائے جاتے ہیں جہاں بالوں کی بہت زیادہ نشوونما ہوتی ہے ، جیسے بغل اورزیر ناف کا حصّہ ۔ جلد کی سطح تک کھلنے کے بّجائے، یہ غدود بالوں کے پٹک میں خالی ہو جاتے ہیں اور۔
جب آپ کا جسم گرم ہوتا ہے، تو ایککرائن غدود پسینہ خارج کرتے ہیں جو آپ کے جسم کو ٹھنڈا کرتا ہے۔ یہ عام طور پر بو کے بغیر ہی ہوتا ہے جب تک کہ آپ کی جلد پر موجود بیکٹیریا اسے ساتھ مل کر اسے بدبودار نہ بنائے ۔ کچھ کھانے اور مشروبات جو آپ نے استعمال کیے ہیں، نیز مخصوص قسم کی دوائیں بھی ایککرائن بدبودار بغلوں یا پسینے کی بدبو کا سبب بن سکتی ہیں۔
اپوکرائن غدود
یہ بنیادی طور پر کسی دباؤ کے تحت کام کرتے ہیں، بغیر بو کے پسینے کو پیدا ہونے سے روک کر بدبودار سیال بناتے ہیں ۔ یہ سیال جب آپ کی جلد پر بیکٹیریا کے ساتھ رابطے میں آتا ہے تو آپکی بغلوں سے بدبو آنے لگتی ہے۔ یہ غدود بلوغت تک کام کرنا شروع نہیں کرتے، یہی وجہ ہے کہ عام طور پر بلوغت کے بعد لوگوں کو بدبودار بغلیں اور جسم کی بدبو محسوس ہونے لگتی ہے۔
کچھ لوگوں کو معمول سے زیادہ پسینہ آتا ہے۔ اس حالت کو ہائپر ہائیڈروسیس کہتے ہیں۔ ہائپر ہائیڈروسیس والے لوگوں کو بہت زیادہ بدبودار پسینہ آتا ہے، خاص طور پر ان کے ہاتھوں، پیروں اور بغلوں میں زیادہ آتا ہے ۔ ڈاکٹر ، تشخیص کی تصدیق اور علاج فراہم کرنے کے لیے ٹیسٹ بھی کر سکتے ہیں۔
بدبودار بغلوں کا علاج
بدبودار بغلوں پر قابو پانے کا طریقہ جسم کی بدبو کی شدت اور اس کی بنیادی وجوہات پر منحصر ہوتا ہے۔ غیر موثر حفظان صحت یا صحیح مصنوعات کا استعمال نہ کرنے کی وجہ سے بھی بدبو پیدا ہو سکتی ہے، یا کوئی بنیادی طبی حالت بھی بدبو کی وجہ بن سکتی ہے
جب بدبودار بغلوں کے وجہ حفظان صحت ہو
روزانہ نہانے کے بعد ڈی اوڈرنٹ کا استعمال بغل کی بدبو کو دور کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔ کبھی کبھی، آپ کو یہ دیکھنے کے لیے مختلف قسم کے ڈی اوڈرنٹ ٹرائے کرنے پڑتے ہیں کہ آپ کے لیے کون سا اسپرے بہترین کام کرتا ہے۔یہ اسپرے پسینہ خارج کرنے والے چھیدوں کو عارضی طور پر بند کرکے پیدا ہونے والے پسینے کی مقدار کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔
جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ جلد کی سطح پر کم پسینہ ، بدبو بھی کم کرتا ہے۔یہ مصنوعات اکثر الکحل پر مبنی ہوتی ہیں، جو یہ بدبو پیدا کرنے والے بیکٹیریا کو بننے سے روکتی ہیں۔
ہائپر ہائڈروسس
جب ہائپر ہائڈروسس بغلوں کے جسم کی بدبو کا باعث بن رہی ہو۔ اورڈی اوڈرنٹ ر مؤثر نہیں ثابت ہورہے ہیں، تو اپنے ڈاکٹر سے بوٹوکس انجیکشن کے بارے میں بات کریں۔
اگرچہ بہت سے لوگ بوٹوکس کے چہرے کی جھریوں کو ہموار کرنے کے لیے اس کے استعمال سے واقف ہیں، لیکن اس کے کئی دیگر عملی استعمال بھی ہیں۔ پسینے کے غدود میں بوٹوکس کا انجکشن پسینہ اور بدبو دونوں کو کم کر سکتا ہے۔ ہائپر ہائیڈروسیس والے لوگوں کے لیے یہ ایک عام بہترین علاج ہوتا ہے۔
لیکن بوٹوکس ایک مستقل حل نہیں ہوتا ہے، انجیکشن کے اثرات صرف چند مہینوں تک ہی رہتے ہیں، لہذا آپ کو جتنی بار ضرورت ہو اس طریقہ کار کو دہرانے کی ضرورت ہوگی۔
بغلوں کی بدبو کو کیسے روکا جائے۔
آپ انڈر آرم کی بدبو کو پہلے ہی پیدا ہونے سے روکنے کے لیے کچھ اقدامات کر سکتے ہیں۔
صابن کے ساتھ روزانہ نہانا
ورزش کرنے یا کھیل کھیلنے جیسی سخت سرگرمیوں کے بعد باقاعدگی سے نہانے سے بدبو پیدا کرنے والے بیکٹیریا اور پسینے سے نجات
مل جاتی ہے۔
ڈھیلے اور نرم کپڑوں کا استعمال
ڈھیلے فٹنگ، سانس لینے کے قابل کپڑے جیسے کاٹن، لینن، اور نمی کو ختم کرنے والے کپڑے پہننا۔ بھی بغلوں کی بدبو کم کرسکتا ہے
بال ہٹانا
۔ 2016 کے ایک ٹرسٹڈ ماخذ کے مطالعے سے پتا چلا ہے کہ بغلوں کے بالوں کو مونڈنے یا ویکس کرنے سے بغلوں کی بدبو میں نمایاں کمی واقع ہوتی ہے۔ ۔
تناؤ کو دور کرنا
چونکہ تناؤ کا ردعمل پسینے کے غدود کا زیادہ پسینہ پیدا کرنے کا سبب بن سکتا ہے، لہٰذا تناؤ کے اور اضطراب کو کم کرنے کی تکنیکیں آپ کو اپنے تناؤ کو کم کرکے پسینے سے نجات دلاسکتی ہیں
ڈاکٹر کو کب دیکھانا چاہئیے
اگر آپ نے متعدد قسم کے ڈیوڈرینٹس یا اینٹی پرسپیرنٹ استعمال کیے ہیں اور کوئی چیز آپ کی بغلوں کی بدبو کو کم کرنے میں مدد نہیں کرتی ہے تو اپنے ڈاکٹر سے ضرور بات کریں۔ابھی کسی اچھے ڈاکٹر سے بات کرنے کے لئے مرہم کی سائٹ وزٹ کریں یا03111222398 پر رابطہ کریں
ڈاکٹر تشخیص کے بعد موءثر علاج تجویز کر سکتے ہیں۔
اچھی حفظان صحت، ہی سے جسم کی بدبو کو روکنے یا کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے اور اگر شروع ہی سے اپنے جسم کی صفائی کا خیال اچھے طریقے سے رکھا جائے اور غیر ضروری بالوں کو وقتا فوقتا صاف کیا جائے تو بغلوں کی بدبوکا مسئلہ پی نہیں ہوتا اور اگر ہوبھی جائے تو اچھے اسپرے کا استعمال اس تکلیف سے نجات دلاسکتا ہے