یہ جانتے ہیں کہ انہوں نے اپنے بچوں کو بہتر طرز زندگی کیسے دینا ہے ، اپنے بچوں کو گھر،بہتر خوراک، کپڑے اور بہترین مستقبل مہیا کرنا والدین کی ذمہ داری ہے۔ یہ ہر بچے کا حق ہے کہ اسے بہتر طرز زندگی ملے۔ اگرچہ بہت سے والدین اس بات سے ناواقف ہیں کہ جسمانی ضروریات کے ساتھ ساتھ بچوں کی کچھ جذباتی ضروریات بھی ہیں جن کی دیکھ بھال کرنا بھی والدین کی ذمہ داری ہے
ایسا کہنا ٹھیک ہوگا کہ والدین بچوں کی جسمانی ضرویات کو پورا کرنے میں اپنی پوری طاقت لگا دیتے ہیں لیکن وہ ان کی جذباتی ضروریات کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔ یہ سب وہ غیر ارادی طور پر کرتے ہیں کیونکہ وہ نہیں جانتے کہ بچوں کی جذباتی ضروریات کو کیسے پورا کیا جائےاس وجہ سے بہت سے بچے جب بڑے ہو جاتے ہیں تو وہ یہ نہیں جانتے کہ اپنے جذبات کو کیسے کنٹرول کرنا ہے اور ان کا اظہار کیسے کرنا ہے
بچوں کی جذباتی ضروریات کیا ہیں؟
والدین کے ماہر اور فیملی تھراپسٹ میری والیس کے مطابق بچے کچھ جذباتی ضروریات کے ساتھ دنیا میں آتے ہیں ، پیار محسوس کرنے کی ضرورت اور مثبت اعتماد کی ضرورت۔ بہترین والدین کا کام ہے کہ وہ اپنے کام کے ساتھ ساتھ اپنے بچے کی جذباتی ضروریات سے بھی آگاہ رہیں اور اپنے بچے کے ساتھ ایسا تعلق قائم کریں جس سے آپ کے بچے کی مثبت نشونما میں مدد ملے
لہذا یہ والدین کا فرض ہے کہ وہ نہ صرف اپنے بچے کی جسمانی ضروریات کا خیال رکھیں بلکہ اپنے بچوں کے جذبات اور جذباتی ضروریات کا بھی خیال رکھیں۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ والدین کا ہی فرض ہے کہ وہ اپنے بچے کو جذبات پر قابو پانے کے طریقے اور جذبات کا اظہار کیسے کرنا ہے یہ سکھائیں کیونکہ یہ جانے بغیر کہ جذبات سے کیسے نمٹنا ہے آپ کے بچے کے لئے زندگی میں آگے بڑھنا مشکل ہو سکتا ہے
بچوں کو سکھائیں کہ اپنے جذبات کو کیسے سنبھالیں
یہ والدین کا فرض ہے کہ وہ اپنے بچوں کو معاشرے میں آگے بڑھنا ہے یہ سکھانے کے ساتھ یہ بھی سکھائیں کہ اپنے جذبات کو کیسے سنبھالنا ہے۔ اس کے لئے اپنے بچوں کے ساتھ وقت گزارنا ضروری ہے
ان سے پوچھیں کہ وہ کیسا محسوس کرتے ہیں
وہ والدین جو اپنے بچوں کے جذبات پر توجہ نہیں دیتے ہیں وہ شاذونادر ہی اپنے بچے سے کبھی یہ پوچھتے ہیں کہ وہ کیسا محسوس کرتا ہے۔ ایک بچے کو یہ معلوم ہونا چاہئے کہ وہ محفوظ طریقے سے کیسے اپنے جذبات کا اظہار کر سکتا ہے ۔
والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے بچے سے پوچھے کہ وہ کیوں اداس ہے یا اس کی پریشانی کی وجہ کیا ہے۔ یہ ضروری ہے کہ آپ کا بچہ خود سے آگاہ ہو وہ اپنے جذبات سے وقف ہو ۔
انہیں یہ نہ کہیں کہ ان کے جذبات برے ہیں
بچوں کو غصہ دبانا سکھانے سے ان پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ اگر کوئی بچہ یہ سوچ کر بڑا ہو کہ کچھ جذبات برے ہوتے ہیں تو ووہ یہ سوچ کر بھی بڑا ہو رہا ہوتا ہے کہ ان جذبات کی وجہ بننے والے حالات و واقعات بھی برے ہیں یعنی انکے ساتھ کچھ غلط ہو رہا ہے لہذا اپنے بچے کو جذبات کو دبانا سکھانے کے بجائے یہ سکھائیں کہ انھیں سنبھالنا کیسے ہے
انہیں خود سے پیار کرنا سکھائیں
اپنے بچوں کو بتائیں کہ آپ کتنے اہم ہیں۔ انہیں خود سے پیار کرنا سکھائیں ان سے انکی صلاحیتوں کے متعلق بات کریں اس کے ساتھ انہیں یہ سکھائیں کہ مشکل اور دباؤ کے وقت میں خود کو کیسے سنبھالنا ہے
غیر آرام دہ جذبات کے بارے میں بات کریں
اپنے بچوں سے ان چیزوں کے متعلق بات کریں جو ان میں غیر آرام دہ جذبات کی وجہ بن رہی ہیں ممکن ہے کہ اس میں مشکل پیش آئے ۔ لیکن آپ اپنے بچے کو اعتماد دلائیں کہ آپ ان کے ساتھ ہیں اور انہیں اس معاملے پر بات کرنے کے لئے قائل کریں۔
انہیں جذبات کا اظہار کرنے دیں
بعض اوقات بچے اپنے جذبات کا اظہار اپنی زبان کے بجائے تخلیقی طریقوں سے کرتے ہیں کوئی آرٹ کا سہارا لیتا ہے تو کو ئی میوزیکل انسٹرومینٹ کا یا پھر کوئی اپنی تحریر کے ذریعے اپنے جذبات کو ظاہر کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ وہ جیسے چاہتے ہیں انہیں اظہار کرنے دیا جائے اس سے انہیں بہتر اور پر سکون محسوس کرنے میں مدد ملے گی
اپنے جذبات کے متعلق بات کریں
آپ کے بچے آپ سے بہت کچھ سیکھتے ہیں۔ آپ اپنے بچے کو بتائیں کہ آپ اپنے جذبات کو کیسے سنبھالتے ہیں ۔ اگر آپ بے چین محسوس کرتے ہیں تو سانس لینے کی کونسی تکنیک استعمال کرتے ہیں یا آپ اپنے غصے کو کیسے سنبھالتے ہیں تاکہ آپ کے رویے سے آپ کے کسی قریبی کو تکلیف نہ پہنچے
بچے مشاہدوں سے سیکھتے ہیں اگر وہ آپ کو غصہ میں چلاتے یا مار دھاڑ کرتے دیکھیں گے تو وہ بھی بڑے ہو کر ایسا رویہ اپنا سکتے ہیں۔ اگر آپ اپنے جذبات پر مثبت انداز میں قابو رکھتے ہیں تو اپ کا بچہ بھی آپ کی مثالوں سے سیکھتا ہے
جذبات کے اظہار کی مثالیں پیش کریں
کہانیوں سے مثالیں استعمال کرنے کی کوشش کریں کہ فلاں وقت پر فلاں حالات میں اس کردار نے جذبات پر کیسے قابو پایا یا کسی شو یا ڈرامہ میں کوئی غصے کا اظہار کرتا دکھائی دے تو اس کی وضاحت کریں کہ اس کے پیچھے کیا وجوہات تھیں
اپنے جذبات پر قابو پانے کا طریقہ جاننا آپ کی زندگی کو آسان بنانے میں مدد کر سکتا ہے اپنے بچوں کو سکھائیں کہ صحت مند نشونما کو یقینی بنانے کے لئے جذبات پر قابو پانا سیکھنا کتنا ضروری ہے
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں
Android | IOS |
---|---|