کینسرایک ایسی بیماری ہےجوانسان کوموت کی طرف لےجاتی ہے۔پاکستان میں، نومیں سےایک عورت چھاتی کے کینسر میں مبتلاہوتی ہے۔ان نوخواتین میں سےآپ کی فیملی بھی ہوسکتی ہے۔نہ صرف ہماراملک بلکہ ایشاءبھی اس بیماری کابوجھ برداشت کررہاہےبلکہ خواتین کا قتل کرنے والا دوسرابڑامرض بن گیا ہے۔ہرسال چالیس ہزارسےزیادہ اموات کینسرکی وجہ سے ہوتی ہیں جبکہ83ہزارکیس رپورٹ ہوتے ہیں۔یہ خطرناک حدتک اعدادوشمارہے۔
شوکت خانم میموریل ہسپتال کے مطابق ہرسال بغیرتشخص کےبہت سے لوگ اپنی جانیں کھوبیٹھتےہیں ،انسٹی ٹیوٹس نےجن وجوہات کی نشاندہی کی ہےان میں ناقص طرزِزندگی اور موٹاپاشامل ہے۔اکثریت کاتعلق نچلےسماجی ومعاشی طبقےسےہوتاہے۔ان خواتین میں شعورکی کمی ہوتی ہےاور وہ اپنےایسے معاملات بتانے میں شرم محسوس کرتیں ہیں۔اس کےعلاوہ تب تشخص ہوتی ہےجب بہت دیرہوجاتی ہے۔کچھ خواتین صحت کی سہولیات سے دوررہتی ہےان کو ڈاکٹرتک رسائی حاصل کرنےکے لئےمیلوں کا سفر طے کرنا پڑتاہے۔یہاں تک کی اگر کسی عورت میں چھاتی کےسرطان کی تشخص ہوجاتی ہےتووہ سرجری،کیمواور ریڈیو تھراپی کے مہنگے علاج کے ڈرسے کسی حکیم کا یاپیرکارخ کرلیتی ہے۔
کینسرکامقابلہ کیسےکیاجائے؟
پاکستان میں خاص طورپردوردراز علاقوں میں جہاں تک صحت کی سہولیات کی رسائی مشکل ہووہاں بڑے پیمانے پرآگاہی کلینک کھولنےکی ضرورت ہےتاکہ لوگوں میں اس جان لیوابیماری کے بارے میں شعورپیداکیاجاسکے۔
اس سلسلے میں حکومت کو بھی تنظیموں کےساتھ مل کر کام کرناچاہیےاور میموگراافی اور بریسٹ کلینک کھولنے چاہیے تاکہ لوگ وہاں سے اپنی بیماری کی تشخص کرواسکیں اور اس بیماری کا مقابلہ کرسکیں۔اگراس بیماری کی جلد تشخص ہوجائےتواس بیماری پرقابوپایاجاسکتا ہےاور زند گی کی طرف واپسی ہوسکتی ہے۔
لوگوں کوتعلیم
اس عنصرپرزور نہیں دیاجاتاکہ عورتوں میں اس بیماری کے بارے میں آگاہی پیداکی جائےکہ اگران کا چھاتی میں کسی قسم کا بدلاؤ محسوس ہوتا ہے تو فوری ڈاکٹر کی راہنمائی حاصل کریں۔ 77فیصد سے زیادہ کیس 50سال سے زائد عمر کی خواتین میں دیکھے گئے ہیں۔اس لئے عمر رسیدہ عورتوں میں ان کی حساسیت کو ٹھیس پہنچائے بغیر تعلیم دی جائے۔
چھاتی کے کینسر کی علامات کیا ہوسکتیں ہیں؟
چھاتی کے کینسر کی علامات ہر شخص میں مختلیف ہوسکتیں ہیں،اس کی عام علامات مندرجہ ذیل ہیں؛
چھاتی کی جلد میں تبدیلی،یعنی سوزش یا لالی کا ہونا –
چھاتی میں گانٹھ محسوس ہونا –
چھاتی کی شکل یاسائزمیں تبدیلی ہونا –
کسی بھی حصے میں درد ہونا –
آج بھی پاکستان میں کینسر کی بڑھتی ہوئی وجہ لاپرواہی،لاعلمی،لاشعوری اور آگاہی کا نہ ہونا ہے جس کی وجہ سے بہت سی خواتین ہرسال اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہیں۔اس لئے اگر آپ خدانحواستہ کسی قسم کی تبدیلی اپنے آپ میں محسوس کرتیں ہیں تو فوری ڈاکٹر کی ضرورت ہے،اس کے لئےآپ گھر بیٹھے ایک فون کال کی مددسے مرہم۔پی۔کے کی ویب سائٹ سے کینسرکےسپیشلسٹ ڈاکٹر کی اپائنمنٹ لے سکتے ہیں اور وڈیو کال یا اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن حاصل کرسکتے ہیں۔