ڈپریشن کی حالت ایسی حالت ہے جس میں انسان خود کو اداس اور افسردہ محسوس کرتا ہے۔ اس حالت میں بہت سے خیالات انسان کی سوچ میں آتے ہیں جو بعض اوقات آپ کو نقصان بھی دے سکتے ہیں۔ ہم جس غذا کا اپنی روزمرہ زندگی میں استعمال کرتے ہیں اس کا ہماری مجموعی صحت پر بہت اثر ہوتا ہے۔
ہم جس غذا کا استعمال کرتے ہیں اس کا ہماری ذہنی صحت سے گہرا تعلق ہوتا ہے۔ جس وجہ سے ڈپریشن کی حالت میں بھی غذا ان حالتوں پر اثر رکھتی ہے۔ بہت سے شواہد یہ بھی ثابت کرتے ہیں کہ جو غذا ہم کھاتے ہیں یہ ہمارے ڈپریشن کی حالت کو متاثر کرسکتا ہے یا اس کو مزید خراب کر سکتا ہے۔
اگر آپ ڈپریشن کی حالت میں ہیں تو آپ کو کن غذاؤں سے بچنا چاہیے آپ کو یہ جاننے کی ضرورت ہے۔ آپ کو گھریلو ٹوٹکوں پر رہنے کی ایک بار ڈاکٹر سے لازمی رجوع کرنا چاہیے۔
ڈپریشن کیا ہے ؟
یہ ایک عام اور سنگین طبی بیماری ہے۔ یہ ہمیں منفی طور ہر متاثر کر سکتی ہے یہ ہماری سوچنے کی صلاحیت کو متاثر کر سکتی ہے۔ یہ بیماری قابل علاج ہے، اگر آپ افسردگی اور اداسی کے لمحات کو محسوس کرتے ہیں یا آپ کسی بھی سرگرمی میں دلچسپی نہیں لیتے تو آپ ڈپریشن میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔
ڈپریشن کی حالت میں کن غذاؤں سے پرہیز
اگر آپ افسردگی یا اداسی کے لمحات کو محسوس کرتے ہیں تو آپ کو اس حالت میں ان غذاؤں کے استعمال سے پرہیز کرنا چاہیے جو آپ کے ڈپریشن میں مزید اضافہ کریں یا اس کے علاوہ ان غذاؤں کی وجہ سے ڈپریشن میں جانے کے امکانات ہوں۔ ہمیں جن غذاؤں سے پرہیز کرنا چاہیے وہ مندرجہ ذیل ہیں؛
میٹھی چیزوں کا استعمال
ہم میں سے بہت سے افراد ایسے ہونگے جو میٹھے کھانے کے شوقین ہونگے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ میٹھی چیزیں نہ صرف آپ کے ڈپریشن کو مزید بگاڑ سکتی ہیں بلکہ یہ اور بھی بہت سی بیماریوں کا باعث بن سکتیں ہیں۔ جب ہم میٹھے کا استعمال کرتے ہیں تو ہماری بلڈ شوگر میں اضافہ ہوتا ہے۔
بلڈ شوگر میں اضافے کی وجہ سے ہم میں چڑچڑاپن، تھکاوٹ اور اس کے علاوہ ہم افسردہ محسوس کرتے ہیں۔ اگر آپ کا دل میٹھا کھانے کو ہے تو آپ آئس کریم، کیک کھانے کی بجائے آپ قدرتی پھل پر اکتفا کریں۔ کیونکہ قدرتی پھل آپ کے لئے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔
فاسٹ فوڈ
اگر آپ فاسٹ فوڈ کا زیادہ استعمال کرتے ہیں تو یہ بھی ڈپریشن کے علاوہ اور بھی بہت سی بیماریاں جیسے موٹاپا، کولیسٹرول میں اضافہ اور دل کی بیماری کا باعث بنتا ہے۔ اگر آپ ڈپریشن کی حالت سے بچنا چاہتے ہیں تو برگر، فرائز اور پروسیسڈ فوڈز کے استعمال کی بجائے آپ اناج کھائیں۔
ہم دلیا اور سبزیوں کے استعمال کی وجہ بھی ڈپریشن سے بچ سکتے ہیں۔
پروسیسڈ فوڈز
جب آپ افسردہ یا اداس محسوس کرتے ہیں تو ٹرانس فیٹی ایسڈ کے ساتھ تیار شدہ پروسیسڈ فوڈز کھانے سے پرہیز کریں۔ یہ سوزش کو فروغ دیتے ہیں۔ بہت سے پروسیسڈز فوڈز ٹرانس فیٹس پر بھی مشتمل ہوتے ہیں۔ جو ڈپریشن کی حالت کو بڑھا سکتے ہیں۔
ڈپریشن سے بچنے کے لئے سیر شدہ چربی کے استعمال سے بچنا چاہیے۔ اس میں سرخ گوشت، مکھن، اور دودھ کی مصنوعات شامل ہیں۔ یہ چربی وزن میں اضافے کے ساتھ ساتھ دل کی بیماری کی باعث بن سکتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ موڈ کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔
سوڈا کا استعمال
میٹھا سوڈا مشروبات آپ کے ڈپریشن میں اضافہ کرنے کا باعث بنتا ہے۔ یہ شوگر سے بھرپور ہوتے ہیں جو ہمارے جسم کی سوزش میں اضافہ کرتے ہیں۔ جسمانی شوزش دماغ کو موئثر طریقے سے کام کرنے کی صلاحیت کو متاثر کرتے ہیں۔ جب آپ باقاعددہ طور پر افسردہ محسوس کر رہے ہوں تو سوڈا پینے سے پرہیز کریں۔
آپ سوڈا پینے کی بجائے شوگر فری کیفین کی طرف بڑھیں اور اس کا استعمال کریں یہ آپ کے موڈ کو بہتر بنا سکتا ہے۔ آپ سوڈا پینے کی بجائے چائے کے ایک کپ سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
شدید صورتِ حال میں اچھے ڈپریشن سے رابطہ کریں اس کا آسان طریقہ آن لاین بھی ہے آپ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ سے ڈاکٹر کا انتحاب کریں۔
ڈپریشن کو دور کرنے کا طریقے
اگر آپ ڈپریشن کی حالت میں ہیں تو آپ کو اس حالت میں ضرورت ہے کہ زیادہ سے زیادہ مصروف رہیں۔-
ورزش نہ صرف ہماری مجموعی صحت کے لئے اچھی ہے بلکہ اس کی مدد سے ہم ڈپریشن کو بھی دور کرتے ہیں۔-
جب ہم یوگا کرتے ہیں۔ لمبی لمبی سانسین لیتے ہیں تو آپ اپنے تناؤ کو کم کرسکتے ہیں۔-
ہمیں کسی بھی بیماری کی حالت میں قدرتی چیزوں جیسے پھل اور سبزیوں کا استعمال زیاد سے زیادہ کرنا چاہیے ۔-
اگر آپ ان طریقوں کی مدد سے بھی اپنی معمول کی زندگی میں واپس نہیں آرہے تو آپ کو ڈاکٹر سے کنسلٹ کرنے کی ضرورت ہے