پریگنینسی کے دوران موڈ کا تبدیل ہونا اور جسم کے کسی بھی حصے میں درد کا ہونا عام ہے۔ اس میں کمر کی درد کا ہونا بھی عام ہے۔حمل اور درد کا تعلق بہت زیادہ ہے لیکن ب درد شدت اختیار کرتی ہے تو بہت سی حاملہ خواتین درد کی ادویات استعمال کرتیں ہیں۔
حمل کے دوران درد کی ادویات کے استعمال سے بچے اور ماں کی صحت پر بھی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ اس حالت میں کونسی درد کی ادویات استعمال کرنی چاہیے اور کن طریقوں کی مدد سے درد سے نجات حاصل کرنی چاہیے وہ جانتے ہیں؛
پریگنینسی میں درد کش ادویات کا استعمال
برسوں سے ایسٹیامنفین یعنی درد کش ادویات ٹائلیونول کا حمل کے دوران استعمال محفوظ سمجھا جاتا تھا۔ فلو ،کھانسی اور سردی کے علاج کے لیے بہت سی ادویات ایسٹیامنفین پر مشتمل ہیں۔ امریکہ میں 65 فیصد خواتین درد کو کم کرنے کے لئے ان ادویات کا استعمال کرتی تھیں۔
لیکن حال ہی میں ایک تحقیق سامنے آئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پریگنیسی کے دوران ایسٹیامنفین کا استعمال اختیاط کے ساتھ کرنی چاہیے۔ اس کی وجہ سے جین کی نشوونما میں مداخلت ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ تولیدی نظام، پیشاب کے مسائل اور دماغ پر بھی اثرانداز ہوتی ہے۔
اس کے علاوہ جنیاتی نشوونما پر دیر پا اثر ہوتا ہے۔ اس مطالعے سے یہ بات سامنے نہیں آئی کہ ایسٹیا منفین ان مسائل کی اصل وجہ ہے۔ کچھ تحقیق سے یہ بات پتہ چلتی ہے کہ ایسٹیا منفین کا بار بار استعمال یا اس کا زیادہ استعمال ممکنہ طور پر لڑکیوں میں بلوغت اور مردانہ زرخیزی میں منی کی کم تعداد کے خطر ے کو بڑھاتا ہے۔
مضر اثرات
اگر آپ نے ماضی میں درد کش ادویات کا استعمال کیا ہے تو یہ آپ کے لئے خطر ے کا باعث ہوسکتا ہے۔ لیکن ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ پریگنینسی میں بغیر نسخے کے کوئی بھی دوائی نہیں لینی چاہیے۔ درد کش کی ادویات کا لینا کسی کے لئے کم خطرے کا باعث بن سکتا ہے۔
ابھی اس موضوع پر اور بھی تحقیق باقی ہے لیکن جب بھی آپ پریگنینسی میں کسی درد میں مبتلا ہوں تو اس کے لئے آپ پہلے ماہر امرا نسواں سے رابطہ کریں۔ تاکہ آپ مزید پچیدگیوں سے بچ سکیں۔
حمل کے دوران اقدامات
اگر آپ حاملہ ہیں تو کچھ اقدامات کرکے آپ اپنی اور اپنے بچے کی صحت کا خیال رکھ سکتی ہیں۔ اس لئے ضروری ہے کہ وہ اقدامات اپنائیں جن کی مددسے آپ اپنی اور اپنے بچے کی صحت کا پریگنینسی کے دوران خیال رکھ سکیں۔
درد کش ادویات سے پرہیز
اگر پریگنینسی میں آپ کسی قسم کی درد میں مبتلا ہیں تو جتنا ہو سکے درد کش ادویات لینے سے پرہیز کریں۔ اس کے لئے آپ پہلے اپنی ڈاکٹر سے مشورہ کریں پھر کسی قسم کی درد کش ادویات کا انتخاب کریں۔
ڈاکٹر سے مشورہ
آپ کوئی بھی دوائی لینے سے پہلے اپنی ڈاکٹر سے مشورہ کریں کہ پریگنینسی کے دوران یہ ادویات لینا محفوظ ہے یا نہیں۔آپ اس درد کش دوائی کا استعمال کریں جو آپ کا ڈاکٹر آپ کو نسخے کے مطابق دے۔
درد کش کی بہت سی ادویات آپ کے لیے اور آپ کے بچے کے لئے مضر ثابت ہو سکتی ہے۔ اگر آپ کو کھانسی یا گلہ خراب ہے تو آپ اس میں گرم پانی میں شہد اور لیموں ڈال کر استعمال کریں۔
اگر آپ کو قبض کا مسئلہ ہے تو آپ زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کریں اس کے علاوہ آپ زیادہ سے زیادہ سبزیوں اور پھلوں کا استعمال کریں۔ اس سے یہ مسئلہ حل کیا جا سکتا ہے۔
پریگنینسی میں کمر درد کا ہونا عام ہے آپ اس میں اپنی پوزیشن کو اچھا کرکے اس درد سے بھی نجات حاصل کر سکتے ہیں۔
اگر آپ جلن اور بدہضمی محسوس کر رہے ہیں تو آپ کو چاہیے کہ آپ مصالحہ دار اشیاؤں سے پرہیز کریں۔ آپ کو حمل میں اسپرین بروفن اور اینٹی سوزش والی ادویات سے پرہیز کرنا چاہیے۔
تمام مسائل کا حل ڈاکٹر سے رابطہ ہے اس صورت میں آپ اپنی مرضی نہیں کر سکتے اس لئے آپ کو چاہیے کہ آپ مرہم ڈاٹ پی کے کی سایٹ سے ماہرامراض نسواں سے رابطہ کریں۔
پروفیسر ڈاکٹر مصباح ملک
ڈاکٹر مصباح ملک ماہر امراض نسواں یعنی خواتین کے مسائل کی ڈاکٹر ہیں۔ ان کا اس شعبے میں 25 سال کا تجربہ ہے۔ انہوں نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کیا ہے۔ ان کے مریض ان سے بہت مطمئن اور خوش ہیں، یہ تمام قسم کے تولیدی مسائل اور آپریشن بھی کرتی ہیں۔
ان کے مریضوں ان سے 97 فیصد مطمئن ہیں۔ اس کے علاوہ یہ وڈیو کنسلٹیشن پر بھی بات کرتی ہیں اور کلینک پر بھی مریضوں کو چیک کرتی ہیں۔ اگر آپ کو پریگنینسی میں کوئی مسئلہ در پیش ہے تو آپ ان کی اپائنمنٹ حاصل کر سکتی ہیں۔
مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سایٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں۔
Android | IOS |
---|---|