آٹو فوبیا دراصل ایک خوف کی یا ڈر کی بیماری ہے، اکیلے رہ جانے کا خوف یا تنہائی کا خوف ۔ کیا آپ کو بھی اکیلے رہنے سے ڈر لگتا ہے؟ کیا آپ بھی آٹوفوبیا کا شکار ہیں؟ ہر شخص میں تنہا ہونا مختلف معنی رکھتا ہے کچھ لوگ کسی خاص شخص کے بنا نہیں رہ سکتے یا بعض اوقات وہ کسی شخص کی موجودگی میں بھی خوف محسوس کرتے ہیں اور خود کو تنہا سمجھتے ہیں
دراصل قربت کی کی ضرورت ہر شخص کی مختلف ہوتی ہے آٹو فوبیا کا شکار کچھ لوگ ایک ہی کمرے میں رہنے کی ضرورت محسوس کرتے ہیں جبکہ بعض لوگ ایک گھر یا عمارت میں رہنا بہتر سمجھتے ہیں۔
آٹوفوبیا کیا ہے؟
آٹوفوبیا یا مونوفوبیا ، تنہا رہنے کا خوف ہے یہاں تک کہ گھر جیسی آرام دہ جگہ پر بھی اس حالت میں مبتلا لوگوں کے لئے پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔ آٹوفوبیا والے لوگوں کو محفوظ محسوس کرنے کے لئے اپنے آس پاس دوسرے لوگوں کی ضرورت محسوس ہوتی ہے یہاں تک آٹوفوبیا کا شکار شخص جسمانی طور پر محفوظ شخص بھی خوف میں مبتلا ہو سکتا ہے
آٹوفوبیا ایک غیر معقول اضطراب ہے جو اس وقت پیدا ہوتا ہے جب کسی شخص میں یہ خوف پیدا ہوجائے کہ وہ تنہا ہو سکتا ہے اگرچہ یہ اکیلے رہنے کا خطرہ حقیقی نہیں ہو سکتا لیکن وہ اپنے اس خوف کو کنٹرول نہیں کر سکتا
آٹوفوبیا کی علامات
آٹوفوبیا میں مبتلا شخص کو تنہا ہونے کی صورت میں مختلف علامات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔آٹوفوبیا کی علامات میں شامل ہے
جنونی طور پر تنہائی کے متعلق فکرمند ہونا، تنہا رہنے کی دوران کیا ہو گا اس بارے میں فکرمند ہونا، اکیلے ہونے کے تصور سے ہی لرزنا، پسینہ آنا،سینے میں درد، چکر انا، دل کی دھڑکن تیز ہونا، ہائپر وینٹیلیشن اور متلی وغیرہ،اکیلے ہونے کی صورت میں بھاگنے کی خواہش،پریشانی
آٹوفوبیا کی وجہ کیا ہے؟
مختلف فوبیاز کی طرح آٹو فوبیا کی بھی وجوہات کا صحیح طرح سے علم نہیں ہے لیکن کچھ ممکنہ وجوہات میں شامل ہیں کوئی تکلیف دہ واقعہ جس کی وجہ سے تنہا رہ جانا، والدین کی طلاق ، بچپن میں ترک ہونے کا احساس،کم عمری میں مشکلات کا سامنا کرنا،فوبیا کی خاندانی تاریخ، اس کے علاوہ آٹوفوبیا مختلف بیماریوں کی علامت بھی ہو سکتا ہے جیسے کہ بےچینی، اضطراب کی بیماری یا پرسنیلٹی ڈس آرڈر وغیرہ
آٹو فوبیا کی تشخیص
آٹوفوبیا ایک خوف پر مبنی عارضہ ہے اگر آپ کو شک ہے کہ آپ کو بھی یہ مسئلہ ہے تو آپ کو ڈاکٹر سے بات کرنی چاہئے وہ آپ کو دماغی صحت کے ماہر کے پاس بھیج سکتا ہے، جو آپ کی طبی تاریخ کا جائزہ لے گا اس کے بعد وہ نفسیاتی تشخیص کریگا جس میں آپ کی روزمرہ کی سرگرمیوں سے متعلق سوالات پوچھے جائیں گے
آٹوفوبیا کو حالات کا فوبیا سمجھا جاتا ہے یعنی تنہائی کی صورتحال آپ کے لئے انتہائی تکلیف دہ ہوتی ہے اور آپ کا تنہا رہنے کا خوف آپ کے لئے پریشانی کا باعث بنتا ہے اور آپ کے روزمرہ کے معمولات کو متاثر کرتا ہے
آٹوفوبیا کا علاج
آٹوفوبیا سے متاثر لوگوں کا علاج اکثر سائیکو تھراپی سے کیا جاتا ہے اس کی سب سے زیادہ عام قسمیں ایکسپوژر تھراپی اور کوگنیٹو رویویل تھراپی ہیں۔
ایکپوژر تھراپی ایک خاص طریقے سے آپ کے برتاؤ کا علاج کرتی ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ تیار ہوتا ہے جس میں آپ کا ڈاکٹر ایک محفوظ ماحول میں آپ کے تنہا رہنے کے خوٖف کو عملی طور پر دور کرنے کی کوشش کرتا ہے ۔ وہ آپ کے اندر پیدا ہوئے تنہائی کے خوف کو دور کرنے کی کوشش کریگا۔
وہ ایک محفوظ ماحول مہیا کریگا اور آپ کے اندر سے تنہائی کے خوف کو دور کرنے کی کوشش کرتے ہوئے آپ کو تنہا رہنے کی عادت ڈالنے کی کوشش کریگا وہ یہ تھراپی اپنے دفتر کے باہر تنہا رہنے سے شروع کریگا اور آپ کے تنہا رہنے کے دورانیہ کو بڑھاتا جائے گا۔ وہ اس خوف کو دور کرنے کی کوشش کریگا جس نے آپ کی زندگی کو متاثر کر رکھا ہے۔
کوگنیٹو رویوویل تھراپی
اس تھراپی میں آپ کا ڈاکٹر آپ کو آپ کے فوبیا سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف تکنیکوں کا استعمال کریگا جو آپ کو یہ سیکھنے میں مدد کرتی ہیں کہ کس طرح تنہائی کا سامنا بہادری سے کرنا ہے ۔ گوگنیٹو رویوویل تھراپی آپ کو یہ سیکھنے میں مدد کرتی ہے کہ آ پ کو اگر اگلی مرتبہ تنہائی کا سامنا کرنا پڑے تو آپ نے اس کے سامنے مغلوب نہیں ہونا ہے
ادویات
زیادہ تر معاملات میں ، نفسیاتی علاج ہی آٹوفوبیا کے علاج میں کامیاب ہے لیکن ادویات بعض اوقات کسی شخص کی علامات کو کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہیں تاکہ وہ سائیکوتھراپی کے ذریعے صحت یاب ہو سکیں۔
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں
Android | IOS |
---|---|