دل کے دورے کے باعث دنیا میں بہت سے لوگ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ چھاتی میں درد ہونا دل کے دورے کی سب سے عام علامت ہے۔ اس کے علاوہ اور بھی علامات ہو سکتی ہیں۔ متلی اور سانس کی قلت کا ہونا۔ اس کے علاوہ علامات شدید بھی ہو سکتی ہیں۔
ہارٹ اٹیک کی علامات ایک شخص سے دوسرے شخص میں مختلیف ہو سکتیں ہیں۔ کچھ لوگوں میں دل کے دورے کی علامات ظاہر ہی نہیں ہوتیں۔ ہارٹ اٹیک میں اسپرین کا بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ اسپرین دل کے دورے کے بعد کیسے مفید ہو سکتی ہے یہ جاننے کے لئے یہ بلاگ پڑھئیں۔
دل کا دورہ کیا ہے؟
انسان کو دل کا دورہ اس وقت ہوتا ہے جب دل کو خون کی سپلائی بند ہوجاتی ہے۔اگر دل میں آکسیجن سے بھرپور خون نہ بہہ رہا ہو تو یہ متاثرہ حصے کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ جس کی وجہ سے ہارٹ اٹیک ہو سکتا ہے۔ اور اس کی وجہ سے دل کے پٹھوں کو نقصان ہو سکتا ہے۔
جب آپ کے دل کو مناسب طریقے سے کام کرنے کے لئے خون اور آکسیجن نہیں مل رہی ہوتی تو یہ آپ کے دل کے لئے ناکامی کا باعث بن سکتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ دیگر پچیدگیوں میں بھی مبتلا کر سکتا ہے۔دل کا دورہ جان لیوا ہوسکتا ہے اس لئے آپ کو فوری طور پر ڈاکٹر سے چیک کروانا چاہیے۔
دل کے دورے کے خطرے کے عوامل
بہت سے عوامل آپ کو دل کے دورے کے خطرے کو بڑھا سکتے ہیں۔ آپ کچھ عوامل کو کنٹرول نہیں کر سکتے جیسے عمر اور خاندانی تاریخ۔ اس کے علاوہ اگر آپ دل کے دورے کو روکنا چاہتے ہیں تو آپ کو ان باتوں سے بچنا چاہیے جیسے تمباکو نوشی۔ کولیسٹرول کا بڑھ جانا،موٹاپا، ورزش کی کمی، ذیابیطس اس کے علاوہ نیند کی کمی۔ آپ اپنی روزمرہ کی زندگی میں تبدیلی لاکز ان خطرات کے عوامل کو کم کرسکتے ہیں۔
دل کے دورے کے لئے اسپرین
اسپرین خون کو پتلا کرکے خون کو جمنے سے روکتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ ان ایجنٹوں کی تعداد کو کم کرتی ہے جو خون کے جمنے کاسبب بنتے ہیں۔ انہیں پلیٹلیٹس کہا جاتا ہے۔ اگرچہ یہ دل کے دورے کو مکمل طور پر نہیں روکتے لیکن اس کی وجہ سے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔
اگر آپ کو دل کا دورہ پڑ رہا ہے یا آپ کو اس کی علامات ظاہر ہورہی ہیں تو آپ فوری طور پر ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔ آپ کو ڈاکٹر آپ کو اسپرین استعمال کرنے کا مشورہ دے سکتا ہے۔ اسپرین آپ کے دل کے لئے اچھی ہے یا نہیں ہم جانتے ہیں؛
ہارٹ اٹیک اسپرین دل کے لئے مفید کیسے
دل کا دورہ دل کی طرف لے جانے والی شریانوں میں رکاوٹ،یا جمنے کی صورت میں ہو سکتا ہے۔ جب ایسا ہوتا ہے تو دل کے ارد گرد ٹشوز کو آکسیجن نہیں ملتی۔ یہ ٹشوز دل کو کمزور کر سکتے ہیں۔ اس لئے دل میں خون کے جمنے کو روکنا چاہیے۔ ماہرِ امراض دل کا کہنا ہے کہ
دل کے دورے میں اسپرین لینا آپ کے دل کے دور کو روک سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ایک تحقیق میں بھی یہ بات سامنے آئی ہے کہ دل کے دورے میں اسپرین لینے سے اموات میں 23 فیصد کمی آئی ہے۔ بارنس کا کہنا ہے کہ دل کے دورے میں اسپرین لینا بہت اہم ہے اور ہم طویل عرصے اس کو لینے کی سفارش کرتے ہیں۔
تاہم ہر ایک کو دل کے دورے میں اسپرین نہیں لینی چاہیے۔ ہم میں سے کچھ لوگ ایسے بھی ہوسکتے ہیں جن کو اس سے الرجی ہوسکتی ہے ان کو اس سے دور رہنا چاہیے۔ الرجی کی وجہ سے زیادہ نقصان ہوسکتا ہے۔ اگر آپ کا خون پہلے ہی پتلا پے تو اسے لینے سے پرہیز کریں۔
کس طرح اسپرین دل کے دورے میں مفید ہے؟
بارنس کا کہنا ہے کہ اگر آپ کو ماضی میں دل کا دورہ پڑا ہے یا آپ کو دل کی شریانوں کا مسئلہ ہے یا دل یا ٹانگوں کی طرف لے جانے والی شریانیں۔ روزانہ اسپرین کا استعمال آپ کے دل کے لئے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ روزانہ اسپرین کے استعمال کی وجہ سے بھی زخم ہو سکتے ہیں یا خون بہنے کا خطرہ ہو سکتا ہے۔
دل کے مسائل کی صورت میں فوری طور پر مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ سے دل کے ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔
ڈاکٹر جنید ظفر
یہ ڈاکٹر دل کے ماہر ڈاکٹر ہیں ان کے پاس اس شعبے میں 19 سال کا تجربہ ہے۔ ان کے مریض ان سے بے حد مطمئن اور خوش ہیں۔ ان کے مریض ان سے 95 فیصد مطمئن ہیں۔ ڈاکٹر جنید ظفر اپنے مریضوں سے وڈیو کال کے علاوہ کلینک پر بھی اپنے مریضوں کو چیک کرتے ہیں۔
مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سایٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کللک کریں۔
Android | IOS |
---|---|