اگر آپ روزانہ کے معمولات میں اسٹریچنگ کو شامل کرتے ہیں تو یہ آپ کو دن بھر توانائی بخشنے میں مدد کر سکتا ہے ۔ اس کا مطلب یہ بھی ہو سکتا ہے کہ صبح تازہ دم ہونے کے لئے آپ کو کافی کی ضرورت نہیں پڑ سکتی۔ صبح کے وقت کی جانے والی اسٹریچنگ آپ کو اعتماد کے ساتھ دن بھر کے چیلنجوں کا سامنا کرنے میں مدد گار ثابت ہو سکتی ہے۔
صبح سویرے جاگنے کے بعد اسٹریچنگ کرنے کے لئے دس منٹ بھی کافی ہو سکتے ہیں یا آپ جتنی دیر چاہئے اس پوزیشن میں کچھ دیر تک ٹھہرے رہیں یا پھر پورے عمل کو دوبارہ سے دہرا سکتے ہیں ۔ ایسا کرنے سے آپ کا جسم اور دماغ دونوں ہی دن کے آغاز میں خوشگوار فرق محسوس کریں گے۔
دن کی شروعات کیسی اسٹریچنگ سے کریں
یہاں ہم آپ کے ساتھ اسٹریچنگ کے کچھ طریقے شیئر کر رہے ہیں جن کو اپنا کر آپ ایک خوشگوار اور تازہ دم صبح کا آغاز کر سکتے ہیں
بچے کا پوز
اس طریقہ سے کی جانے والی اسٹریچنگ آپ کے کولہوں، کمر ، رانوں اور ریڑھ کی ہڈی کو آہستہ سے پھیلانے کے لئے بہت اچھی ثابت ہو سکتی ہے خاص طور پر اس وقت جب آپ رات میں کسی غلط پوز میں سوئے ہوں تو یہ آپ کے اعضاء کو کھولنے میں یا جگہ پر لانے میں مدد گار ثابت ہوگی
اپنے کولہوں کے بل اپنی ٹانگیں موڑ کر اس انداز سے بیٹھیں جس میں آپ کے پاؤں کی انگلیاں زمین سے لگی ہوئی ہوں اب آگے کی طرف چھوٹے بچے کے جیسے جھکیں اور لمبی سانس لیں کچھ اس انداز سے کہ آپ کی ریڑھ کی ہڈی آگے کی جانب لمبائی میں جھکے۔ جیسے ہی آپ سانس چھوڑیں خود کو واپس اپنے پاؤں پر بٹھائیں ایسا آپ پانچ مرتبہ دہرا سکتے ہیں
بلی اور گائے پوز
اسٹریچنگ کے یہ دونوں پوز ایک ساتھ کئے جانے سےآپ کی ریڑھ کی ہڈی کے سیال کو گردش کرنے میں مدد ملے گی اس کے ساتھ ساتھ ریڑھ کی ہڈی کو چکنا کرنے، کم اور دھڑ کو پھیلنے اور پیٹ کے حصے میں موجود اعضاء کو مساج ملے گا
بچے کے پوز میں آکر پش اپ کریں ایسی پوزیشن میں کہ آپ کے پاؤں کا اوپری حصہ چپٹا ہو ،کندھے آپ کی کلائی کی سیدھ میں ہوں اور کولہے آپ کے گھٹنوں کے اوپر ہوں۔ سانس اندر کی طرف لیتے ہوئے اپنے پیٹ کو اوپر کی جانب کھینچیں اور کمر کو نیچے کی جانب جھکاتے ہوئے سر چھت کی جانب اٹھاتے ہوئے سانس باہر کی جانب چھوڑیں یہ تھوڑا بیلے ڈانس جیسا لگتا ہے
نیچے کی جانب منہ کرنے والا کتا پوز
یہ پوز صبح کی اسٹریچنگ کے طور پر اچھا ہے کیونکہ یہ ہلکا الٹا ہے یہ آپ کے اعصابی نظام کو دوبارہ ترتیب دیتا ہے دماغ کو پر سکون بناتا ہے اور جسم کو توانائی بخشتا ہے اس کے علاوہ یہ شیاٹیکا کے لئے مؤثر ہو سکتا ہے
اپنے ہاتھوں اور پیروں کے بل چوپائے کی جیسے کھڑے ہوجائیں اور اپنے ہاتھوں کے زور پر بازوؤں کو سیدھا کرتے ہوئے کولہوں کو اوپر اٹھائیں یعنی اپنے پنجوں کے بل آگے کی جانے جھکیں اور پھر واپس اپنی جگہ پر آئیں یہ کثرت کرتے ہوئے اپنی ریڑھ کی ہڈی پر زیادہ دباؤ نہ ڈالیں۔ ایسا کم از کم پانچ مرتبہ دہرائیں
ایک ٹانگ والا کتا پوز
یہ پوز آپ کی سائیڈ باڈی اور آپ کے کولہوں کو کھولتا ہے اور اعتماد پیدا کرتے ہوئے دماغ کو پرسکون بناتا ہے
ایک چوپائے کی پوزیشن میں آئیں دونوں پاؤں کھلے ہوئے اور دونوں ہاتھ کھلے ہوئے زمین پر ہوں آپ ایک گہری سانس لیتے ہوئے اپنی دائیں ٹانگ اوپر اٹھائیں اور اسے اپنےبائیں کولہے کے پٹ تک لیکر جائیں اور سانس باہر چھوڑتے ہوئے دائیں ٹانگ کو بائیں کولہے کے پٹ سے ٹکرائیں پھر اسے واپس زمین پر رکھیں اور دو سانس لیں اس عمل کو اب دوسری ٹانگ کے ساتھ دہرائیں
پاور پوز
یہ اسٹریچنگ کا انداز آپ کے کولہوں میں اعتماد ، لچک اور توجہ کو بڑھا سکتا ہے اور پورے جسم کو توانائی بخشتا ہے
ایک چوپائے کے پوز میں آجائیں اور اپنے دائیں گھٹنے کو ناک کی سیدھ میں آگے کی جانب موڑیں
بائیں پاؤں کے پنچے پر زور دیتے ہوئے سانس اندر لیں اور دائیں ٹانگ کے ساتھ 45 ڈگری کا زاویہ بناتے ہوئے آگے کی جانب جھکیں اور دونوں بازو اوپر کی جانب اٹھائیں اور سانس باہر چھوڑیں
اسٹینڈنگ فارورڈ بینڈ
یہ پوز دماغ کو سکون دیتا ہے تناؤ ، تھکاوٹ اور اضطراب کو دور کرتا ہے گردوں، جگر اور ہاضمے کو متحرک کرتا ہے
ماؤنٹین پوز میں آئیں یعنی سیدھا کھڑے ہوکر دونوں پاؤں کو آپس میں ملائیں اور سر کو پاؤں تک جھکائیں اور دونوں ہاتھوں سے پیروں کو چھوئیں پھر سانس باہر نکالتے ہوئے سر اوپر آٹھائیں اور ہاتھوں کو اوپر کی جانب کھینچیں۔
آپ نے نیچے کی جانب جھکتے ہوئے اس بات کا خیال رکھنا ہے کہ آپ کی کمر سر کے ساتھ سیدھ میں ڈھلان بناتے ہوئے جھکی ہو لیکن آپ کے کولہے نہ جھکنے پائیں ایسا کرنے کے لئے جھکتے ہوئے آپ کا پورا زور آپ کے پاؤں کی ایڑھیوں پر ہونا چاہئے۔ اس عمل کو پانچ پرتبہ دہرائیں
ہر کسی کا صبح کا اپنی ہی ایک معمول ہوتا ہے کوئی اپنی صبح کا آغاز جائے ، کافی یا جوس سے کرتا ہے یا کوئی گرم گرم ناشتے سے لیکن اپنی صبح کا آغاز چھوٹی چھوٹی اسٹریچنگ مشقوں سے کر کے آپ اپنے دن کو صحت اور اعتماد سے بھر پور بنا سکتے ہیں
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں
Android | IOS |
---|---|