آنکھوں کی سوجن عام طور پر کسی نقصان دہ بیماری کی نشاندہی نہیں کرتی لیکن یہ کچھ لوگوں کے لیے خوبصورتی میں کمی کا باعث بن سکتی ہیں۔ آنکھوں کی سوجن اور آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے کئی وجوہات کی وجہ سے ہوتے ہیں جیسے چہرے کی وہ خصوصیات جو وراثت میں ملتی ہیں ، بڑھاپا ، تناؤ ، آنکھوں کی تھکاوٹ ، جلد کی انفرادی خصوصیات ، آنکھوں کی سوجن نیند کی کمی سے لے کر جینیات تک کسی بھی چیز کا نتیجہ ہو سکتی ہیں یہ وجہ پر منحصر ہے، آپ کی آنکھوں کی سوجن کو دور کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔
آنکھوں کی سوجن کی وجوہات
یہ کچھ وجوہات ہیں جن کی وجہ سے آپ کی آنکھیں سوج سکتی ہیں، ان سے کیسے چھٹکارا حاصل کیا جائے ذیل میں آپ کو بتاتے ہیں۔
نیند کی کمی
جب آپ کو بہتر نیند نہیں آتی ہے، تو آپ کی آنکھوں کے گرد خون کی نالیاں پھیل سکتی ہیں – یعنی وہ چوڑی ہو جاتی ہیں۔ ان کمزور خون کی نالیوں سے پانی بھی نکل سکتا ہے، جو جلد کے نیچےسوجن بن سکتا ہے۔ چوڑی خون کی نالیوں اور پانی کے بہاؤ کا یہ مجموعہ آپ کی آنکھوں کے ارد گرد کے حصے کو سوجن اور پھولا ہوا ظاہر کر سکتا ہے۔ ایک تصدیق شدہ ڈرماٹولوجسٹ کی اس کے متعلق راۓ جاننے کے لئے ابھی مرہم کی سائٹ وزٹ کریں یا 03111222398 پررابطہ کریں۔
علاج کا طریقہ کار
آنکھوں کی سوجن کے لیۓ کسی بھی علاج سے کہیں زیادہ آسان یہ ہے کہ ہر رات کافی نیند لینا یقینی بنائیں۔ بڑوں کو سات سے نو گھنٹے تک سکون کی نیند لینا چاہیۓ۔ اپنے سر کو اونچا رکھ کر سونا اور صبح کے وقت آنکھوں پرٹھنڈی سکائی لگانے سے بھی مدد مل سکتی ہے۔
الرجی کی شکایت
جب آپ کسی ایسی چیز سے رابطے میں آتے ہیں جس سے آپ کو الرجی ہوتی ہے، تو آپ کا جسم ہسٹامینز جاری کرتا ہے یہ قدرتی کیمیکل ہیں جو الرجی کی علامات پیدا کرتے ہیں اور آپ کو الرجین سے بچانے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ ہسٹامائنز آپ کے خون کی نالیوں کوکمزور اور زیادہ ٹوٹنے کے قابل بنادیتے ہیں، جس سے پانی باہر نکلنے اورآنکھوں کی سوجن کا باعث بنتے ہیں۔ سوجن کے علاوہ، یہ ٹوٹی ہوئی خون کی نالیوں کی وجہ سے آپ کی آنکھیں بھی سرخ ہو سکتی ہیں۔
علاج کا طریقہ کار
معلوم الرجین سے بچنے کے علاوہ، اینٹی ہسٹامائن لینا الرجی کی علامات کو دور کرنے کا بہترین طریقہ ہے، کیونکہ یہ ہسٹامائنز کے اثرات کا مقابلہ کرتے ہیں۔ عام طور پر استعمال ہونے والی اینٹی ہسٹامائن ادویات لینے سے پہلے اس کے ماہر ڈاکٹر سے مشاورت بہت ضروری ہے ۔الرجک رد عمل کے لئے ڈاکٹر سے رجوع یہاں سے کریں۔
رونا
جب آپ روتے ہیں تو آنکھوں کے ارد گرد کے حصے میں خون کا بہاؤ زیادہ ہوتا ہے۔ یہ اس حصے میں خون کی نالیوں پر دباؤ ڈال سکتا ہے، جس کی وجہ سے وہ رس سکتے ہیں۔ جلد کے نیچے موجود اضافی سیال سوجن پیدا کر سکتا ہے، جس سے آنکھوں کے ارد گرد کا حصہ سوجا ہوا نظر آتا ہے۔
علاج کا طریقہ کار
ایک بار جب آپ رونا بند کر دیں تو اپنی آنکھوں پر ٹھنڈا کمپریس یا سکائی لگانے سے آنکھوں کی سوجن کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
بہت زیادہ سوڈیم کا استعمال
آپ کو ایک دن میں صرف دو ہزار تین سو ملی گرام سوڈیم استعمال کرنا چاہیے۔ لیکن اگر آپ اس سے زیادہ استعمال کرتے ہیں، تو آپ کا جسم معمول سے زیادہ پانی برقرار رکھ سکتا ہے۔ اس سے آنکھوں اور چہرے سمیت ہر جگہ سوجن ظاہر ہو سکتی ہے۔
علاج کا طریقہ کار
اپنی غذا میں سوڈیم کی مقدار کو کم کرنے سے مستقبل میں آنکھوں کی سوجن کو روکنے میں مدد مل سکتی ہے۔ آپ اپنے جسم میں سوڈیم کی مقدار کو اس طرح کم کر سکتے ہیں، پیک شدہ پروسیسرڈ فوڈ کھانے کے بجائے اپنا کھانا خود تیار کریں، زیادہ سوڈیم والی غذاؤں کو کم کرنا جیسے ڈبہ بند سوپ وغیرہ۔
پانی کی کمی
پانی آپ کے جسم کے الیکٹرولائٹس کو متوازن رکھنے میں مدد کرتا ہے اور صحت مند جلد کے لیے ضروری ہے۔ اگر آپ کو کافی پانی نہیں مل رہا ہے، تو اس سے آپ کی صحت اور یہاں تک کہ آپ کی ظاہری شکل پر بھی منفی اثرات پڑ سکتے ہیں ۔جب جسم میں پانی کی کمی ہوتی ہے، تو سوڈیم کی مقدار زیادہ ہو جاتی ہے اور اس کی وجہ سے چہرے اور آنکھوں جیسی مخصوص جگہوں پر پانی جمع ہو سکتا ہے۔ جس کی وجہ سے آنکھوں کی سوجن ہو سکتی ہے۔
علاج کا طریقہ کار
دن بھر زیادہ پانی پیئیں۔ مردوں کو فی دن ایک سو پچیس اونس لیکوئڈ پینا چاہئے، اور خواتین کو تقریبا نوے اونس پینا چاہئے
الکوحل کا استعمال
الکحل سے جو نقصان ہوتا ہے وہ دوگنا ہے، پانی کی کمی کا باعث بننے کے علاوہ، یہ آپ کے خون کی نالیوں کو بھی پھیلا سکتا ہے۔ ان کا باقاعدگی سے استعمال آنکھوں کے گرد سوجن کا سبب بن سکتا ہے۔
علاج کا طریقہ کار
اپنے الکحل کی مقدار کو محدود کریں اور اگر آپ الکوحل والے مشروبات پی رہے ہیں تو پانی زیادہ پینے سے ہائیڈریٹ رہیں۔
بڑھاپا
جب آپ کی عمر بڑھ جاتی ہے، آپ کی جلد میں کم سے کم کولیجن اور ایلسٹن ہوتے ہیں، جو آپ کی جلد کی مضبوطی اور لچک کے لیے کام کرنے والے پروٹین ہوتے ہیں۔ نتیجے کے طور پر، آپ کی آنکھوں کے ارد گرد کی جلد پتلی ، نازک ہوجاتی ہے اور پھیل جاتی ہے، اور بافتیں جھکنے لگتی ہیں. آخرمیں آنکھوں کے نیچے کی جگہ کھوکھلی اور سوج جاتی ہے۔
علاج کا طریقہ کار
طب میں ڈرماٹولوجیکل علاج کے چند طریقہ کار ہیں جو اس میں مدد کر سکتے ہیں، جیسے، لیزر ری سرفیسنگ، ڈرمل فلرز، پلاسٹک سرجری۔ علاج کے ان طریقہ کار کے لیۓماہر ڈرماٹولوجیکل سرجن سے رابطے کے لیۓ یہاں کلک کریں۔
مرہم ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیۓ یہاں کلک کریں
Android | IOS |
---|---|