آنکھ پھڑکنا آنکھ کے پٹھوں یا پلکوں کا جھپکنا یا حرکت ہے جسے آپ کنٹرول نہیں کر سکتے۔ آنکھ پھڑکنے کا دورانیہ عام طور پر صرف ایک یا دو منٹ کے لیے ہوتا ہے۔ طبی اصطلاح میں اسے بلیفروسپازم کہتے ہیں۔ یہ آپ کی آنکھ کی کی اوپری پلک میں زیادہ ہوتا ہے۔ پلکیں ہر چند سیکنڈ میں حرکت کرتی ہیں، یہ کوئی خطرناک بیماری نہیں ہے، لیکن اس کےزیادہ بدتر معاملات آپ کی روزمرہ کی زندگی میں پریشانی کا باعث بن سکتے ہیں۔ اس بلاگ میں ہم اس کی وجوہات اور اس سے منسلک خطرات اور علاج سے متعلق اہم معلومات فراہم کریں گے۔
آنکھ کا پھڑکنا
جب آپ کو لگتا ہے کہ آپ کی آنکھ پھڑپھڑا رہی ہے، تو یہ عام طور پر آپ کی پلکوں کا پھڑکنا ہے۔ پلکوں کے ایک عضلے کے پٹھے، جو پلکوں کو کھولنے اور بند کرنے کا کام کرتے ہیں، غیر ارادی طور پر جھپکتے ہیں اور آپ کی اوپری یا نچلی پلک کے پھڑکنے کا سبب بن سکتے ہیں۔ یہ بے ضرراور انتہائی عام ہے اور عام طور پر بغیر علاج کے خود ہی حل ہو جاتا ہے۔
انسٹی ٹیوٹ آف اوفتھلمولوجی اور بصری سائنس کے ماہرین کہتے ہیں۔ اگر آپ کی آنکھیں سرخ نظر آنے لگیں، آپ روشنی کے لیے حساس ہو جائیں، یا آپ کو چہرے کی کمزوری یا جھکاؤ محسوس ہو تو آپ کو ڈاکٹر سے ملنا چاہیے۔ ان علامات کی صورت میں ڈاکٹر سے اپائنٹمینٹ لینے کے لئے مرہم کی سائٹ مرہم ڈاٹ پی کے وزٹ کریں یا آن لائن اپنے سوالات کے جوابات حاصل کرنے کے اس نمبر 03111222398 پر رابطہ کریں
آنکھ پھڑکنے کی وجوہات
آنکھ کے معمولی پھڑکنے کی عام وجوہات میں روزمرہ کی چیزوں جیسے تھکاوٹ، تناؤ یا کیفین ہے۔ یہ نان اسٹاپ پلک جھپکنے یا آنکھوں میں جلن سے شروع ہوتا ہے۔ جیسے جیسے یہ خراب ہوتا جاتا ہے، ہو سکتا ہے کہ آپ کی آنکھ روشنی کے لیے زیادہ حساس ہو جاۓ، بصارت دھندلی ہو جائے، اور چہرے پر خارش ہو جائے۔
آنکھ کا پھڑکنا اتنا شدید ہو سکتا ہے کہ آپ کی پلکیں کئی گھنٹوں تک بند رہ سکتی ہیں۔ محققین کے خیال میں آپ کے جینز اور آپ کے آس پاس کی دنیا کی چیزیں اس کا سبب بنتی ہیں۔ آنکھ پھڑکنے کی کوئی ایک وجہ نہیں ہے، بہت سی مختلف وجوہات کام کر سکتی ہیں۔ یہاں پانچ عام وجوہات اور ان کا علاج پیش کیا جارہا ہے۔
غذائیت کی کمی
ناقص غذائیت یا غذائی اجزاء کی ناکافی مقدار آنکھ پھڑکنے کا باعث بن سکتی ہے۔ مثال کے طور پر، کہا جاتا ہے کہ میگنیشیم کی کمی میوکیمیا کا سبب بنتی ہے امراض چشم کے ماہرین کہتی ہیں۔ جسم میں جن اجزاء کی کمی آنکھ پھڑکنے کا سبب بن سکتی ہیں ان میں شامل ہیں جسم میں بہت زیادہ یا بہت کم کیلشیم ہونا، وٹامن بی ٹوویلو کی کمی، وٹامن ڈی کی کمی، فاسفیٹ کی کمی۔ پہلےاپنی جسمانی صحت کے لحاظ سے ان اجزاء کے فوائد اور مضر اثرات جاننا بہت ضروری ہیں۔ اس سلسلے میں ماہر غذائیت سے مشاورت کے لیۓ یہاں سے رجوع فرمائیں۔
اس کے علاج کے لیۓ پھلوں، سبزیوں، سارا اناج، گوشت اور پھلیوں کی متوازن غذا کھائیں جو تمام وٹامنز اور معدنیات سے بھرپور ہوں۔
تھکاوٹ
تھکاوٹ بھی آنکھ پھڑکنےکے عمل کو تیز کر سکتی ہے، اسی لیے یہ سمجھنا ضروری ہے کہ طرز زندگی کے مختلف عوامل جیسے نیند کی کمی، جسمانی سرگرمی کی کمی، ضرورت سے زیادہ ورزش کرنا، شراب یا منشیات کا استعمال، ادویات جیسے اینٹی ہسٹامائنز یا کھانسی کی ادویات اس کا سبب بن سکتے ہیں۔
اس کا علاج یہ ہے کہ زیادہ اور پرسکون نیند لینے سے آنکھ پھڑکنے سے نجات مل سکتی ہے۔ اپنی صحت سے متعلقہ مسائل پر غور کرنا آپ کو آنے والے وقت میں تشویش ناک پیچیدگیوں سے بچا سکتا ہےاگر آپ نیند کے مسائل کا شکار ہیں تو بلا تاخیر آن لائن ڈاکٹر سے رجوع کرنے کےلیۓ یہاں سے رابطہ کریں۔
کمپیوٹر وژن سنڈروم
کمپیوٹر ویژن سنڈروم سے مراد آنکھ کی تکلیف یا بینائی کے مسائل ہیں جو آپ ڈیجیٹل اسکرینوں جیسے کمپیوٹر، ٹیبلیٹ اور اسمارٹ فونز کو طویل عرصے تک دیکھنے کے بعد محسوس کرتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کمپیوٹر کا طویل استعمال آنکھوں میں تناؤ کا باعث بن سکتا ہے، جو آنکھ پھڑکنے کےعمل کومتحرک کر سکتا ہے۔
اس کے علاج کے سلسلے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ ایک وقت میں گھنٹوں اسکرینوں کو گھورتے ہوئے گزار رہے ہیں، تو یہ ضروری ہے کہ ہر بیس سے تیس منٹ میں وقفہ لیں اور فاصلے کو دیکھیں۔ کمپیوٹر ویژن سنڈروم سے متعلق مزید آگاہی یا علاج کے لیۓ ماہر امراض چشم سے رابطے یہاں سے کریں۔
ذہنی تناؤ
ذہنی تناؤ کا شکار ہونا بھی آنکھ پھڑکنے کی وجہ بن سکتا ہے۔ آنکھ پھڑکنے کے واقعات تناؤ کے ادوار سے جڑے ہوتے ہیں اور مختلف ماحولیاتی عوامل جیسے کہ الکحل، ضرورت سے زیادہ کیفین کی وجہ سے خراب ہوتے ہیں۔ تناؤ کی بہت سی وجوہات ہیں، جیسے نئے کام کی شروعات، برطرفی، بچہ پیدا کرنا، طلاق ، مالی مسائل اس کا علاج یہ ہے کہ تناؤ سے نمٹنے سے آنکھ پھڑکنے سے نجات مل سکتی ہے۔ کسی بھی قسم کے ذہنی مسائل کی صورت میں تاخیر نہ کرنا ہی بہتر ہوتا ہے۔ مستند اور اعلی تربیت یافتہ ماہرین سے مشاورت کے لیۓ یہاں سے رجوع کریں۔
خشک آنکھ
خشک آنکھ ایک ایسی بیماری ہے جہاں آپ کے آنسو آپ کی آنکھوں کے لیے ناکافی چکنائی فراہم کرتے ہیں۔ خشک آنکھ آنکھوں میں تناؤ اور جھپکنے میں اضافہ کا سبب بن سکتی ہے۔ اس سے آنکھ پھڑک سکتی ہے۔ اس کا علاج یہ ہے کہ آپ اپنی آنکھوں کو چکنا کرنے کے لیے مصنوعی آنسویا آئی ڈراپس استعمال کر سکتے ہیں۔
مرہم ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیۓ یہاں کلک کریں
Android | IOS |
---|---|